1
پاکستان 22 جولائی کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گاہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ جولائی کے لیے ہم نے کثیر الجہتی کے ذریعے عالمی امن کا فروغ اور بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل موضوع چنا ہے۔ اس میں ہم اپنا پرامن کردار ادا کریں گے۔
2
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ کے لیے مستقل فائر بندی کی قرارداد پر آج ووٹنگ ہونے کا امکان ہے۔اس قرارداد کو سلامتی کونسل کے 10 غیر مستقل ارکان کی حمایت حاصل ہے، جنہوں نے ووٹنگ کا باقاعدہ مطالبہ کیا ہے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کی جائے، تاکہ وہاں جاری انسانی بحران کو روکا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ حماس کی قید میں موجود تمام یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی قرارداد میں شامل ہے۔مزید براں، قرارداد میں غزہ میں امداد کی فراہمی پر عائد رکاوٹیں ختم کرنے اور امدادی سامان کی محفوظ تقسیم کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔
3
قحط زدہ مغربی سوڈان کے شہر الفاشر کی جانب جانے والے اقوام متحدہ کے امدادی قافلے پر ہولناک حملے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔برطانوی روزنامہ دی گارجیئن کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف اور ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) کے ٹرک الفاشر کے لیے روانہ تھے جب انہیں الکوما نامی علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔ یہ علاقہ ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کا مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔یاد رہے کہ الفاشر شہر ایک سال سے زائد عرصے سے آر ایس ایف کے محاصرے میں ہے، جس کی وجہ سے وہاں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے۔ اقوام متحدہ نے قحط کا انتباہ جاری کر رکھا ہے۔یونیسیف کے ترجمان کے مطابق قافلہ حملے کے وقت سیکیورٹی کلیئرنس کا منتظر تھا۔ دونوں ایجنسیوں نے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
4
کرپشن کیس میں فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری، سابق وفاقی وزیر طلبی باوجود عدالت پیش نہیں ہو رہے تھے، جس پر انسداد رشوت ستانی عدالت جج خاور رشید نے فواد چودہری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوے مقدمے کی سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی۔دوران سماعت، چالان پیش نا کرنے پر بھی عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پر تفتیشی افسر چالان پیش کریں۔
5
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریلوے نظام کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ملکی معاشی اور صنعتی ترقی کے لئے ملک بھر کے ریلوے انفراسٹرکچر کی پائیدار بنیادوں پر تعمیر نو کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان ریلویز سے متعلق امور پر اجلاس ہوا۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی جانب سے وزیر اعظم کو پاکستان ریلویز میں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔عوام کی سہولت کے لئے عرصہ دراز سے بند سروسز کا دوبارہ آغاز کیا گیاہے ؛ بولان میل کو حال ہی میں روزانہ سروس کی بنیاد پر شروع کیا گیا ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان اور خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو بھی بحال کیا گیا ہے۔ملکی معاشی اور صنعتی ترقی کے لئے ملک بھر کے ریلوے انفراسٹرکچر کی پائیدار بنیادوں پر تعمیر نو کرنے کی ضرورت ہے۔
6
اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں 480 نان ٹیچنگ اسٹاف کی غیر قانونی تعیناتی کا انکشاف، آڈٹ اعتراض کے مطابق ان 480 تعیناتیوں میں 231 افراد کی آسامیوں کی جگہ ہی نہیں تھی ، سیکرٹری تعلیم نے کہا کہ بلکل خلاف ضابطہ کام ہوا ہے اور اس کا دفاع نہیں کیا جاسکتا۔کیسے 293 نائب قاصد اور 143 لوئر ڈویژن کلرک بغیر قانون کے لگ گئے، سیکریٹری تعلیم نے کہا کہ وہ ڈائریکٹر جنرل 2016 میں ریٹائرڈ ہوگئیں تھیں۔نیب، ای آئی اے نے تجویز دی کہ ملزمہ کے خلاف فوجداری کارروائی کی جاسکتی یے، ڈپٹی ڈی جی آڈیٹر جنرل نے کہا کہ میرا خیال ہے آئیندہ کیلئے اس طرح کے معاملات کا کچھ کیا جائے، میرا بھی یہی خیال ہے کہ اب آگے چلا جائے اور آئندہ خیال کیا جائے۔
7
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم عمر حیات کو جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔عدالت میں پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی پر مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ دے دیا۔اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے احاطے میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کے مرکزی ملزم عمر حیات کو پولیس نے سخت سیکیورٹی میں چہرہ ڈھانپ کر عدالت پہنچایا۔ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جہاں پولیس نے اس کے جسمانی ریمانڈ اور شناخت پریڈ کی درخواست کی۔ڈیوٹی مجسٹریٹ نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم عمر حیات کو شناخت پریڈ کے لیے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔عدالت نے حکم جاری کیا کہ سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل ملزم کی شناخت پریڈ کے دوران کسی سے ملاقات نہ کرائیں، نیز پولیس کو 18 جون سے قبل شناخت پریڈ سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔