1
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خطے میں بالادستی کے بھارتی دعوے ہوا میں اڑ گئے، دنیا نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی تعریف کی، بھارت میں پاکستان کی سفارتی کامیابی پر ماتم ہو رہا ہے، دنیا کو بتا دیا بھارت نے جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے۔ 19 مئی کا دورہ چین دوطرفہ تھا، چین کی درخواست پر 19 مئی کی میٹنگ کو سہ فریقی کیا گیا، چین نے کہا کہ افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کو بھی اس دورے کا حصہ بناتے ہیں۔بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کا سہ فریقی اجلاس ہوا، دورہ چین کے دوران دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہوئیں، دوطرفہ اور سہ فریقی ملاقاتیں غیر رسمی تھیں۔ ہم نے اس فورم پر کہا کہ ہم نے بھارت کو آزادانہ تحقیقات کی پیشکش بھی کی ہے، دوست ممالک نے ہماری تحقیقات کی پیشکش کو سراہا، ہم نے اس فورم پر بھی یہ معاملہ اٹھایا کہ بھارت نے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس
2
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری: وزیراعظم نے عمرایوب کو ملاقات کیلئے مدعو کر لیاوزیراعظم شہباز شریف نے اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب کو خط لکھ کر ملاقات کیلئے مدعو کر لیا۔خط میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی مدت 26 جنوری کو ختم ہو چکی ہے، جبکہ انہوں نے آرٹیکل 215 کے تحت کام جاری رکھا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 218 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کیلئے تجاویز پارلیمانی کمیٹی کو ارسال ہونی ہیں، چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کیلئے آپ کو ملاقات کی دعوت دیتا ہوں
3
بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد نیویارک کا دورہ مکمل کر کے واشنگٹن پہنچ گیاذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سمیت پاکستان کا 9 رکنی سفارتی وفد ٹرین کے ذریعے واشنگٹن پہنچا، وفد کا واشنگٹن کے ریلوے سٹیشن پر پاکستان کے سینئر سفارتی عملے نے استقبال کیا۔ذرائع کے مطابق 9 رکنی وفد 6 جون تک واشنگٹن میں قیام کرے گا، وفد امریکی حکام اور تھنک ٹینک کے سامنے پاکستان کا مقدمہ پیش کرے گا۔بلاول بھٹو مسئلہ کشمیر حل کرنے کی پیشکش پر ٹرمپ انتظامیہ کا شکریہ ادا کریں گے اور ٹرمپ انتظامیہ پر زور دیں گے کہ مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل یقینی بنائیں اور مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہو۔
4
پاک بھارت کشیدگی: ایشیا کپ کے انعقاد پر سوالیہ نشان تاحال برقرار،گزشتہ ماہ جوہری طاقتوں کے درمیان 4 روز تک جاری رہنے والی شدید جھڑپوں اورسیز فائر کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان تلخی بدستور قائم ہے جس کی وجہ سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے تحت ہونے والے ایشیا کپ کا انعقاد خطرے میں دکھائی دیتا ہے۔بی سی سی آئی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت میں کہا ہے کہ سچ یہ ہے کہ ہم نے ایشیاکپ کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی، ہماری توجہ مکمل طور پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور پھر انگلینڈ کے دورے پر مرکوز ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی معاملے پر کوئی واضح موقف اختیار نہیں کیا، بورڈ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ جب وقت آئے گا تب فیصلہ کریں گے۔
5
وزیراعظم کی گوادر کو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا کام تیز کرنے کی ہدایت، ریلوے نظام کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز سے متعلق امور پر اجلاس ہوا۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی جانب سے وزیر اعظم کو پاکستان ریلویز میں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی گئی، اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستاں ریلویز میں مزید سرمایہ کاری کی بے پناہ استطاعت ہے، بڑے اور اہم ریلوے سٹیشنز پر جدید انفارمیشن ڈیسکس بنائے جا رہے ہیں۔بریفنگ میں کہا گیا کہ لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے ریلوے سٹیشنز پر صفائی ستھرائی کا نظام آؤٹ سورس کیا گیا ہے، ٹرینز اور ریلوے سٹیشنز میں فراہم کی جا رہی خوراک کی نگرانی کے حوالے سے ریلویز اور صوبائی فوڈ اتھارٹیز مل کر کام کر رہی ہیں۔دوران بریفنگ کہا گیا کہ عوام کی سہولت کیلئے عرصہ دراز سے بند سروسز کا دوبارہ آغاز کیا گیا، بولان میل کو حال ہی میں روزانہ سروس کی بنیاد پر شروع کیا گیا ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان اور خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو بھی بحال کیا گیا ہے۔


