1
پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے گرانے کے بعد انڈونیشیا کا چین سے J-10 طیارے خریدنے پر غور, پاکستان کی جانب سے جے 10 طیارے سے بھارتی طیارے مار گرانے کو مدنظر رکھیں گے۔نائب وزیر دفاع انڈونیشیا کے مطابق ہماری چین کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے اور اس نے ہمیں صرف جے 10 طیارے ہی نہیں بلکہ بحری جہاز، ہتھیار اور دیگر پیشکش بھی کی ہیں۔ امریکی ساختہ ایف 15 اور فرانسیسی رافیل طیاروں کی خریداری بھی زیر غور ہے۔انڈونیشیا نے حالیہ برسوں میں اپنی پرانی فوجی سازوسامان کو جدید بنانے کی کوششیں شروع کی ہیں اور 2022 میں اس نے 8.1 ارب ڈالر مالیت کے 42 فرانسیسی رافیل لڑاکا طیارے خریدے، جن میں سے 6 طیارے اگلے سال فراہم کیے جائیں گے۔
2
وزیر اعظم اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کی دورے کےدوران ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے۔ وزیر اعظم کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں تجارت،سرمایہ کاری،مسلم اُمہ کی فلاح پر گفتگو ہوگی۔ وزیر اعظم پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں سعودی کردار پر اظہار تشکر بھی کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ
3
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے امریکا کی جانب سے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرار داد ویٹو کیے جانے کو افسوس ناک قرار دے دیا۔کہاامریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں مستقل جنگ بندی اور امداد کی بلارکاوٹ فراہمی کی قرارداد ویٹو کر دی۔سلامتی کونسل کے 15 میں سے 14 ارکان نے غزہ جنگ بندی مطالبے کےحق میں ووٹ دیا۔ قرارداد کےحق میں ووٹ دینے والوں میں پاکستان بھی شامل تھا۔پاکستان کوغزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو ہونے پر افسوس ہے ، قرارداد مسترد ہونے سے خطرناک پیغام جائےگا۔ غزہ کے حالات بدسے بدترین ہوچکے ہیں، 54 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ،جنگ بندی کی قرارداد مسترد ہونا عالمی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ سلامتی کونسل کی جانب سے جنگ بندی قراردادکی ناکامی تاریخ میں یاد رکھی جائے گی۔
4
بلاول کا دہشتگردی کیخلاف پاکستان اور بھارت کے درمیان مشترکہ فورم قائم کرنے کا مطالبہ،بلاول بھٹو کی قیادت میں آئے پاکستانی وفد نے امریکی کانگریس میں پاکستانی کاکس کے نمائندہ اراکین سے ملاقات کی ہے۔ وفد نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو عالمی قوانین کی صریحا خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ جنوب ایشیا میں دیرپا امن کیلئے پاک بھارت جنگ نہیں ڈائیلاگ ہونا چاہیے۔بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نے واشنگٹن میں معروف امریکی تھنک ٹینک سی ایس آئی ایس گئے جہاں مباحثے میں پاکستان کا نکتۂ نظر پیش کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ امن تجارت کے دروازے کھولے گا، تنازعہ کم کرے گا اور امریکی ٹیکس دہندگان کے اربوں ڈالر بچائے گا۔ آئیے جنوب ایشیا سمیت دنیا کیلئے سفارتکاری کو وہ ممکن بنانے دیں جو جنگ کبھی نہیں کر سکتی۔بلاول بھٹو زرداری نے کئی امریکی ٹی وی چینلز کو انٹرویو بھی دیے۔ انہوں نے جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے پر امریکی قیادت کی کاوشوں کو سراہا۔
5
ٹرمپ نے ایران اور افغانستان سمیت 12 ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگا دی۔وائٹ ہاؤس کے مطابق جن ممالک کے شہریوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں افغانستان، برما، چاڈ، جمہوریہ کانگو، استوائی گنی، اریٹیریا، ہیٹی، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن شامل ہیں۔وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد امریکی عوام کو خطرناک غیر ملکی عناصر سے محفوظ رکھناہے۔صدر ٹرمپ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ گزشتہ دنوں کولوراڈو میں پیش آیا دہشت گرد حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ غیر ملکی شہری جو درست طریقے سے ویری فائی نہیں ہوتے، ہمارے ملک کے لیے شدید خطرہ بن سکتے ہیں۔
6
پاکستانی سفارتی مشن کی رکن حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ بھارت دہشت گردی کو ہتھیار بنانا چاہتا ہے تاہم دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک ذمہ دار ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ بھارت نے کینیڈا اور امریکا میں بھی ماورائے عدالت قتل کے بعد معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش کی۔ بھارت دہشت گردی کو ہتھیار بنانا چاہتا ہے جبکہ دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک ذمہ دار ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے، بھارت عالمی قانون کو نظر انداز کرنا چاہتا ہے اسی لیے ان کے وفد نے اقوام متحدہ میں مصروفیات ہی نہیں رکھیں۔کینیڈا نے مودی کو جی سیون سربراہ اجلاس میں مدعو نہیں کیا جس سے یہ پیغام گیا کہ کینیڈا اس رویے کو برداشت نہیں کرے گا۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو
7
ڈی آئی خان میں دوماندہ پل کےقریب سے نجی کمپنی کے 11ملازمین کو اغوا کرلیا گیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق 3 گاڑیوں میں نجی کمپنی کے ملازمین اسلام آباد سے کوئٹہ جارہے تھے کہ انہیں دو ماندہ پل کے قریب سے اغوا کر لیا گیا۔ملزمان کا تعاقب کرکے6 ملازمین کو بازیاب کرا لیا گیا ہے جبکہ دیگر 5 مغویوں سمیت ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
8
روایتی جنگ میں بھارت نے ایسی مارکھائی کہ پوری دنیا نے تماشا دیکھا۔جنگ میں بھارتی رافیل ایسے گر رہے تھے جیسے چڑیا گرتی ہیں۔ روایتی جنگ میں بھارت نے ایسی مارکھائی کہ دنیا نے تماشا دیکھا، بھارت نے پاکستان پرحملہ کرکے دنیا میں اپنی سبکی کرائی، پہلگام واقعے کے بعد ہم نے غیرجانبدارانہ تحقیقات کا کہا جس پر بھارت نے کہا جنگ کریں گے۔بھارت کو ہمارے پائلٹس اور ہماری ٹیکنالوجی نے مارا ہے، بھارت نے ڈھونگ رچارکھا تھا کہ روایتی جنگ میں ہماراکوئی ثانی نہیں، بھارت ہم سے 7 گنا زیادہ اسلحہ دنیا سے خریدتا ہے۔ اقوام متحدہ کے دورے پر گئے پاکستانی وفد میں شامل وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کی میڈیا سے گفتگو
9
چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی سینیٹ برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کی پیدا کردہ آلودگی کا خمیازہ غریب ممالک کیوں بھگتیں؟ جرمن واچ کلائمیٹ رسک انڈیکس میں پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ہمارے گلیشیئرز پگھل رہے ہیں، بارشوں کا نظام بگڑ چکا ہے اور فضا میں زہریلا دھواں عام ہو چکا ہے۔راولپنڈی اسلام آباد میں حالیہ ژالہ باری اورطوفانی بارشیں اس ماحولیاتی بے ترتیبی کا مظہر ہیں، ہم نے عالمی آلودگی میں معمولی حصہ ڈالا لیکن سب سے بھاری قیمت ہمیں چکانا پڑ رہی ہے۔ترقی یافتہ ممالک کی پیدا کردہ آلودگی کا خمیازہ غریب ممالک کیوں بھگتیں؟ اس تباہی کا خمیازہ بھگتنے والے ممالک کو بچائےجانے تک انصاف محض ایک خوش فہمی ہوگا۔شہروں کی منصوبہ بندی، زراعت، پانی اور بنیادی ڈھانچے میں انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت ہے، دنیا ہماری مدد کو نہیں آئے گی، ہمیں خود اپنی بقا کی جنگ لڑنی ہے، اگر ہم نے اب اقدامات نہ کیے تو آئندہ نسلوں کے لیے کچھ بھی باقی نہیں بچے گا۔
10
ڈیفنس تشدد واقعہ: ملزمان کو معاف کردیا، کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتا، متاثرہ نوجوان کا عدالت میں بیان،کراچی کی مقامی عدالت میں ڈیفنس اتحاد کمرشل میں نوجوان پر تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی جس دوران متاثرہ نوجوان سدھیر بھی عدالت میں پیش ہوا۔ سماعت کے دوران نوجوان سدھیر نے کہا کہ میری غلطی تھی، میری موٹر سائیکل کار سے ٹکرائی، مجھے کوئی اعتراض نہیں، عدالت جو فیصلہ کرے، میں نے ملزمان کو معاف کردیا ہے اور میں کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتا۔سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے ملزمان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف دھمکیاں دینے اورعورت کی تذلیل کرنے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، یہ دفعات قابل ضمانت نہیں ہیں۔فریقین کے دلائل کے بعد عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد میں سنایا جائے گا۔
11
فلپائن میں ایچ آئی وی کے کیسز میں ہوشربا اضافے کے بعد حکومت نے طبی ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔فلپائن میں ایچ آئی وی کے کیسز 500 فیصد بڑھ گئے جس کے باعث فلپائنی وزیر صحت نے ملک بھر میں طبی ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔نئے کیسز میں 95 فیصد مردوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص کی گئی ہے، متاثرہ 95 فیصد مردوں میں 80 فیصد کی عمر 15 سے 34 سال کے درمیان ہے۔