1
تحریک انصاف کا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بائیکاٹ کا فیصلہ،ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی پارلیمنٹرین کے سرکاری دورے پر پابندی عائد کر دی، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر کوئی رکن سپیکر کے وفود میں بیرون ملک نہیں جائے گا۔ سپیکر کی جانب سے مدعو کردہ دیگر تقریبات میں بھی پی ٹی آئی کا رکن شرکت نہیں کرے گا۔
2
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کسی بھی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔ ملک میں اس وقت آئین اور قانون نہیں، پی ٹی آئی کے خلاف دائرہ تنگ کیا جا رہا ہے، خواتین کی مخصوص نشستوں کا کیس چل رہا ہے، ہر کسی کو پتہ ہے یہ کیا ہو رہا ہے۔اس وقت ایک غیر منتخب حکومت ہے، صوبے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے پیچھے کیا محرکات ہیں سب کو معلوم ہے۔حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے، ناجائز ٹیکسز اور مہنگائی کے آنے والے طوفان کے خلاف آواز اُٹھائیں گے، کسی بھی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، ہماری قربانی ذات کیلئے نہیں ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی کیلئے ہے۔احتجاج کیلئے بانی پی پی آئی ہدایات دیں گے، رہنما پی ٹی آئی کی میڈیا سے خصوصی گفتگو
3
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کروا دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چودھری کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکال دیا گیا ہے۔رپورٹ میں عدالت عالیہ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ فواد چودھری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے 4 جون کو نکالا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 25 ستمبر 2024 کو نام فہرست سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔وکیل فیصل چودھری نے جسٹس انعام امین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس آنے سے ہمارا فائدہ ہوتا ہے، اس دوران فواد چودھری بھی روسٹرم پر آگئے اور جسٹس انعام امین سے کہا کہ عدالت کا بہت بہت شکریہ، آپ کو پتہ ہے ہم نے کہاں جانا ہے، ہم نے یہیں اپوزیشن کرنی ہے۔جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے بھی ان کے پیچھے پڑ کے نام نکلوایا ہے، ان ریمارکس پر عدالت میں قہقہہ گونج اٹھا۔بعد ازاں عدالت نے فواد چودھری کا نام (پی سی ایل) سے نکالنے پر درخواست نمٹا دی۔
4
کور کمانڈرز کے مختلف جامعات کے دورے، اساتذہ و طلبہ سے قومی امور پر تبادلہ خیال،یہ ملاقاتیں منگلا، ملتان، لاہور، کراچی، کوئٹہ، گوجرانوالہ اور بہاولپور کے کور کمانڈرز کی جانب سے کی گئیں، جن کا مقصد نوجوان نسل کو پاکستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور پاک فوج کے کردار سے روشناس کرانا تھا۔کور کمانڈرز نے طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی، علم اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کی ترغیب دی اور ان پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے روشن مستقبل میں ایک فعال اور تعمیری کردار ادا کریں، عسکری حکام نے نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں اور منفی پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینے کی ہدایت کی جبکہ عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کی تلقین کی گئی۔کور کمانڈر لاہور نے آپریشن بنیان مرصوص کو قوم کے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کی علامت قرار دیا، انہوں نے لاہور کی جامعات میں طلبہ کی تیار کردہ معرکۂ حق سے متعلق پینٹنگز کا مشاہدہ کیا اور حالیہ پاک بھارت جنگ کے تناظر میں جدید علوم اور ٹیکنالوجی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔کور کمانڈر کراچی نے طلبہ کو قوم کا ضمیر اور کل کا معمار قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، پاکستان اپنی سلامتی، وقار اور قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
5
بھارت کو بڑا دھچکا، پاکستان سلامتی کونسل کی انسداد دہشتگردی کمیٹی کا نائب صدر منتخب،سلامتی کونسل کمیٹی عالمی سطح پر دہشتگردی کیخلاف اقدامات کی نگرانی کرتی ہے، پاکستان طالبان پر پابندیوں سے متعلق کمیٹی کی بھی صدارت کرے گا۔یہ کمیٹی طالبان کے اثاثے منجمد کرنے، سفری پابندیوں اور ہتھیاروں کی روک تھام کے فیصلے کرے گی۔
6
سری لنکن کرکٹرز اور حکام کے درمیان ٹیکس تنازع کا عبوری معاہدہ طے پا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مارچ میں مینز اور ویمنز کرکٹرز کی جانب سے بورڈ اور ان لینڈ ریونیو ڈپارٹمنٹ کے درمیان انکم ٹیکس تنازع کے خلاف ثالثی عدالت میں اپیل کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ بورڈ کے ملازم نہیں بلکہ اپنی خدمات پیش کرتے ہیں، اسی ضمن میں ان سے ٹیکس لیا جائے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) کی لیگل ٹیم نے بھی اس موقف کی تائید کی تھی، اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے دلیل دی گئی کہ سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کے بعد ان کھلاڑیوں کو بورڈ کا ملازم ہی تصور کیا جائے گا۔
7
جنوبی پنجاب کے علاقے احمد پور شرقیہ میں معمولی تلخ کلامی پر دو افراد قتل کردیئے گئے۔ہولناک واقعہ تھانہ ڈیرہ نواب صاحب کی حدود میں پیش آیا ، جہاں معمولی تلخ کلامی پرمخالفین نے فائرنگ کرکے چچا اور بھتیجا کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جبکہ فائرنگ سے دو افراد زخمی بھی ہوئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاشیں پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج ومعالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ،
8
سولر کا بڑھتا رجحان، نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ،ذرائع نے بتایا ہے کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کے لیے سمری تیار کر لی گئی ہے، اسے بجٹ کے بعد وفاقی کابینہ سے منظور کروایا جائے گاسمری میں صارف کو 22 روپے فی یونٹ کی بجائے 10 روپے فی یونٹ نقد ادائیگی کی تجویز دی گئی ہے، ملک میں اس وقت 5 ہزار میگاواٹ تک سولر انرجی پیدا ہو رہی ہے، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی حدود میں سولر پر 1400 میگاواٹ بجلی بن رہی ہے۔نئی پالیسی پر غور جاری ہے، حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد ہو گا، فیصلہ صارفین کے مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔ذرائع وزارت توانائی
9
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر آئندہ بجٹ میں رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کو ریلیف ملنے کا امکان ،ذرائع کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کیلئے پراپرٹی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کی جائے گی، اوورسیز کیلئے پراپرٹی خریداری پر ٹیکس چھوٹ کیلئے این او سی کی پابندی ختم ہو گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ریئل اسٹیٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز بھی تیار ہے، ایف بی آر یکم جولائی سے پراپرٹی کی خریداری پر ایف ای ڈی ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر سکتا ہے۔ پراپرٹی کی خریداری پر لیٹ فائلرز، نان فائلرز کیلئے ایف ای ڈی میں ردوبدل کی تجویز زیر غور ہے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے سے تعمیراتی شعبے کی ترقی اور اضافی ٹیکس جمع ہو سکے گا۔ بجٹ میں پراپرٹی کے لین دین پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس میں ردوبدل کرنے کی تجویز ہے، یکم جولائی سے ریئل اسٹیٹ سے وابستہ بلڈرز اور ڈویلپرز کو رجسٹرڈ کیا جائے۔