1
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سول سرونٹس ترمیمی بل کی منظوری دے دی۔رانا محمود الحسن کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ کے اجلاس میں سول سرونٹس ترمیمی بل کی منظوری دیدی گئی۔ بل میں گریڈ 17 سے بالا سرکاری افسران پر اپنے اثاثے ظاہر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔بل کے متن کے مطابق گریڈ17 سے بالا افسران اپنے غیرملکی اثاثے اور واجبات بھی ظاہر کریں گے، سرکاری افسران کو بیوی اور زیر کفالت بچوں کے اثاثے بھی ظاہر کرنا ہوں گے۔مسودے کے مطابق اثاثوں کی تفصیلات ایف بی آر کو دی جائیں گی جو پبلک ہوں سکیں گی، معلومات عوامی مفادات اورشخص کی پرائیویسی کا خیال رکھ کر مشتہر ہوں گی، ذاتی معلومات، شناختی کارڈ نمبر، ایڈریس، بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کا تحفظ کیا جائے گا۔حکام اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق اس بل پر ہم نے ایف بی آر سے بہت طویل مشاورت کی، اس قانون کے بعد سول سرونٹس ملازمین اپنے اثاثے ظاہر کریں گے۔ سینیٹر مسلم لیگ (ن) انوشہ رحمان نے کہا کہ ہم بھی اس بل کی مکمل حمایت کریں گے۔رکن قائمہ کمیٹی سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ یہ ایک اچھی قانون سازی ہے
2
وزیراعظم شہبازشریف نے ضلع دیامرمیں پولیو کیس کا سخت نوٹس لے لیاوزیراعظم سےوفاقی وزیرصحت اورفوکل پرسن برائے پولیو نےملاقات کی،دوران ملاقات وزیراعظم نےدیامر میں رپورٹ ہونےوالےحالیہ پولیو کیس پرتشویش کا اظہار کیا،وزیراعظم نےمصطفیٰ کمال اور عائشہ رضا فاروق کو بچوں کی قوت مدافعت مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہاایسی یونین کونسلز جہاں پولیو کیسز زیادہ ہیں،ان کی کڑی نگرانی کی جائے،جن علاقوں میں بچوں کی قوت مدافعت بہتر نہیں ان پر بھی توجہ دی جائے۔
3
عید تعطیلات اور بجٹ کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کا رجحان جاری،بجٹ سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 122000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گئی۔انڈیکس تاریخ کی بلند ترین ایک لاکھ 22 ہزار کی سطح کو عبور کرگیا،گزشتہ روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی۔
4
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ بارہ بجے درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپیل کی تھی کہ سماعت جلد مقرر کی جائے۔ادھر نیب نے بھی درخواستوں پر سماعت کے لیے پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی ہے،نیب کی پانچ رکنی پراسیکیوشن ٹیم کی سربراہی سردار مظفر کریں گے۔