1
مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ صالح بن حمید نے کہا ہے کہ اے اللہ! فلسطین کے بھائیوں کی مدد فرما، عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے والوں کو برباد کر دے، ان کے قدم اکھیڑ دے۔حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے دوران میدان عرفات میں واقع مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے مسجد الحرام کے امام شیخ صالح بن حمید کا کہنا تھا کہ تقوی اختیار کرو، اللہ کی پکڑ بہت سخت ہے، تقویٰ اختیار کرنا ایمان والوں کی شان ہے، تقویٰ کو اختیار کریں گے تو اللہ جنت عطا فرمائے گا۔شیخ صالح بن حمید کا کہنا تھا کہ نماز قائم کرو، یہ اللہ اور بندے کے درمیان ایک بہترین رابطہ اور سب سے زیادہ درمیان کی نماز کی حفاظت کرو، اللہ تعالیٰ نے فساد فی الارض سے سختی سے منع فرمایا ہے۔ حج کے دوران اللہ کا بہت زیادہ ذکر کرنا، دعائیں کرنی چاہئیں اور دنیا و آخرت کی بھلائیاں مانگنی چاہیے
2
عیدالاضحیٰ: پنجاب میں قیدیوں کے لیے 90 دن کی سزا معافی کا اعلان،محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب بھر کی جیلوں میں قید 450 افراد اس خصوصی رعایت سے مستفید ہوں گے جبکہ 270 قیدیوں کی رہائی ممکن ہو پائے گی جو عید اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائیں گے۔حکم نامے کے مطابق سزا میں کمی پاکستان پریزن رولز 1978 کے رول 216 کے تحت کی گئی ہے تاہم یہ رعایت مخصوص نوعیت کے مقدمات میں سزا یافتہ قیدیوں کو نہیں دی گئی۔ جاسوسی، قتل، زنا، منشیات فروشی، ڈکیتی، اغوا کے مجرمان، مالی غبن، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مقدمات میں سزایافتہ قیدی بھی مستفید نہیں ہوں گے ۔
3
روس میں عیدالاضحیٰ کل مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جائے گی۔ روس میں عید الاضحیٰ (جسے قربان بائرام بھی کہا جاتا ہے) مسلم کمیونٹی کے لیے ایک اہم مذہبی تہوار ہے۔اگرچہ یہ پورے روس میں سرکاری چھٹی نہیں ہے لیکن روس کی کئی مسلم اکثریتی علاقے تاتارستان اور بشکورتستان میں اسے سرکاری چھٹی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ان علاقوں میں دفاتر اور کاروباری ادارے بند رہتے ہیں اور عوامی اجتماعات، قربانی کی رسومات اور خیرات کی سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں جبکہ روس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بھی انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ عیدالاضحیٰ مناتی ہے اور سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی بھی کرتی ہے۔روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد دی اور اس دن کی روحانی اور اخلاقی اہمیت پر زور دیا۔
4
خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں 3 پوتے پوتیوں کو زہر دےکر قتل کرنےکےکیس میں دادی کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار خاتون کے بیٹے نے عدالت میں ماں کے خلاف بیان ریکارڈ کرادیا۔نوشہرہ میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں بیان دیتے ہوئے بچوں کے والد نے کہا کہ اس کی ماں کو اس کی بیوی پسند نہیں تھی،ماں نے اسے کھانے میں زہردے کرمارنے کی کوشش کی لیکن وہ کھانا بچوں نے بھی کھایا۔خاتون کے بیٹے کا کہنا تھا کہ زہریلا کھانا کھانے سے میری بیوی تو بچ گئی لیکن بچے جانبر نہ ہوسکے، پولیس نے بچوں کی دادی کو گرفتارکرلیا ہے۔
5
آئندہ بجٹ میں رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبہ کو سہولیات دینے کا فیصلہ،ذرائع کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کیلئے پراپرٹی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کی جائے گی، اوورسیز کیلئے پراپرٹی خریداری پر ٹیکس چھوٹ کیلئے این او سی کی پابندی ختم ہو گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ریئل اسٹیٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز بھی تیار ہے، ایف بی آر یکم جولائی سے پراپرٹی کی خریداری پر ایف ای ڈی ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر سکتا ہے۔ پراپرٹی کی خریداری پر لیٹ فائلرز، نان فائلرز کیلئے ایف ای ڈی میں ردوبدل کی تجویز زیر غور ہے،