1
قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمرایوب نے چیف الیکشن کمشنر سمیت الیکشن کمیشن کے دو مبران کی تعیناتی کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کوخط لکھ کر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کردی ہے۔اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی کو آئین کے آرٹیکل 213 ٹو بی کے تحت کمیٹی کے قیام کےلیے خط بھیج دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی مدت مکمل ہوئے کافی وقت گزر چکا، تقرری کا عمل تیز کیا جائے۔عمرایوب نے لکھا کہ اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے 4 اور سینیٹ کے 2 ارکان نامزد کیے گئے، نامزدگیوں میں اسد قیصر، گوہر علی خان، صاحبزادہ حامد رضا، لطیف کھوسہ شامل ہیں۔ سینیٹ سے شبلی فراز اور علامہ راجہ ناصر کمیٹی کے لیے نامزد کیے گئے۔اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت جلد سے جلد چیف الیکشن کمشنر اور دیگر دو ممبران کی تعیناتیوں کا فیصلہ کرے۔
2
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ،وزیراعظم شہبازشریف 5 اور 6 جون کو سعودی عرب میں ہوں گے،عید الاضحی بھی سعودی عرب میں منائیں گے وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات عیدالاضحی کے دن ہوگی۔ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بات ہوگی، امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور علاقائی امن و سلامتی پر بھی گفتگو ہوگی،وہ حالیہ پاک بھارت تنازع کم کرنے میں کردار پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کریں گے، انکے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی سعودی عرب گیا ہے۔
3
کراچی: ڈیفنس تشدد کیس میں متاثرہ شہری نے سلمان فاروقی کو معاف کردیاکراچی کے علاقے ڈیفنس میں موٹرسائیکل سوار پر تشدد کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں سماعت ہوئی، نامزد ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے دونوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔متاثرہ نوجوان دھیرج نے عدالت میں پیش ہوکر ملزمان کو معاف کرنے کا بیان دیا۔ عدالت نے متاثرہ نوجوان سے دریافت کیا کہ کیا اسے کسی قسم کے دباو یا خطرے کا سامنا تو نہیں؟ جس پر نوجوان نے جواب دیا کہ وہ کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتا۔دھیرج نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کی تفصیلات کا سوشل میڈیا سے پتہ چلا، عدالت جو بھی فیصلہ کرے اسے کوئی اعتراض نہیں۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔
4
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ملک میں شدید گرمی کا الرٹ جاری،محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ملک شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا، ہدایت کی ہے کہ بچے، خواتین اور بزرگ دن کو دھوپ میں نکنے سے احتیاط کریں۔ 12 جون تک بالائی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری تک زیادہ رہے گا ۔ جنوبی علاقوں کا درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
5
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے حالیہ ڈرون حملے کے جواب میں کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔بدھ کو روسی صدر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایک گھنٹے سے زائد طویل ٹیلیفونگ گفتگو ہوئی۔ ٹیلیفونک گفتگو میں یوکرین جنگ، ایران جوہری معاہدے اور پاکستان بھارت تنازع پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ٹیلیفونک گفتگو کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ صدر پیوٹن نے بہت سختی سے کہا کہ وہ یوکرین کی جانب سے فضائی اڈوں پر ہونے والے حالیہ حملے کا جواب ضرور دیں گے۔


