1
خیبر: پانی کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق،پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ جمرود کے علاقے غنڈی میں پیش آیا جہاں پانی کے تنازع پر فائرنگ کی گئی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ فائرنگ سے خاتون بھی زخمی ہوئی جو اسپتال میں دم توڑ گئیں۔
2
وفاقی حکومت کا بجٹ میں کراچی کے منصوبوں کیلئے فنڈز رکھنےکافیصلہ،موصول دستاویزات کے مطابق گرین لائن کراچی کےلیے 50کروڑ روپےکابجٹ مختص کرنےکی تجویز ہے جب کہ آپریشنل گرین لائن بی آرٹی کراچی کے لیے18کروڑ 50 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔دستاویزات کے مطابق ضلع غربی کراچی میں انفرااسٹرکچرکی بحالی کےلیے 10کروڑ روپے، ناظم آباد اور لیاقت آباد میں انفرااسٹرکچر کی بحالی کےلیے 12کروڑ روپے جب کہ لانڈھی اور کورنگی ٹاؤن میں سڑکوں، پانی، نکاسی آب، پلےگراونڈز کےلیے 11کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق ضلع وسطی میں پارک ایشین فٹ بال گراونڈکےلیے 10 کروڑروپے، ضلع کورنگی، ملیرمیں سڑکوں، گلیوں، نکاس آب کے منصوبوں کے لیے 5کروڑ روپے جب کہ ضلع شرقی میں وفاقی بجٹ کے تحت منصوبوں کےلیے 10کروڑ روپےکا بجٹ رکھنے کی تجویز ہے۔
3
سینیٹ میں لیڈر آف اپوزیشن اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے اپوزیشن کے گرینڈ الائنس میں شمولیت اختیار نہ کرنے پر مولانا کی مقبولیت میں کمی آئی۔مولانا کی گرینڈ الائنس میں شمولیت کی باتیں چل رہی تھیں تو ان کی مقبولیت بڑھ گئی تھی، گرینڈ الائنس میں شمولیت اختیار نہ کرنے پر مولانا کی مقبولیت میں کمی آئی۔ مولانا نے اگر فیصلہ کیا ہے کہ مزاحمت کی سیاست نہیں کریں گے تو یہ ان کا سیاسی فیصلہ ہے، مولانا اگر خود کو محدود رکھنا چاہتے ہیں تو ان کی مرضی ہے۔ ہم نے تو یہ نہیں کہا تھا کہ مولانا پی ٹی آئی کیلئے کام کریں، ہم نے تو آئین و قانون کی بالادستی کیلئے مولانا سے تعاون کرنے کا کہا تھا۔