1
سعودی عرب سمیت دنیا کے بیشتر مسلم ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے ، مسجد الحرام ، مسجد نبویؐ اور مسجد اقصیٰ میں نماز عید ادا کر دی گئی۔.اسلام کے مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ کے باہر واقع وادی منیٰ میں لاکھوں مسلمانوں نے جمعہ (10 ذوالحجہ) کو صبح سویرے رمی جمرات ادا کی جس کے دوران شیطان کو کنکریاں ماری جاتی ہیں۔جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب حجاج کرام نے منیٰ اور عرفات کے درمیان واقع مزدلفہ کے میدان میں پتھر جمع کر کے کھلے آسمان کے نیچے رات گزاری تھی جس کے بعد صبح انہوں نے رمی کے بعد عید کی نماز ادا کی۔سعودی عرب بھر میں ہزاروں چھوٹی بڑی مساجد میں بھی عید کی نماز پڑھی گئی جس میں سعودی شہریوں سمیت پاکستانی اور دیگر غیر ملکی شریک ہوئے، عید کی نماز کے اجتماعات کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے حجاج قربانی کا فریضہ ادا کیا جس کے بعد سر منڈوایا جاتا ہے۔
2
اختلافات میں شدت، ایلون مسک کا ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ , ٹرمپ کی جگہ جے ڈی وینس کی تعیناتی کی بھی سفارش کردی، دونوں رہنماؤں کے اختلافات میں ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کے حصص 14فیصد تک گر گئے۔ناسا سربراہی کیلئے جیرڈآئزک مین کی نامزدگی واپس لے لی گئی، امریکی صدر نے ایلون مسک کی سفارش پر جیرڈ کا انتخاب کیا تھا، ایلون مسک نے نئی سیاسی جماعت بنانے پر غور شروع کردیا۔ایلون مسک نے ایکس پر بیان میں کہا کہ وقت آگیا ہے کہ بہت بڑا انکشاف کیا جائے، ٹرمپ کا نام ہونے کی وجہ سے ایپسٹین فائلز منظر عام پر نہیں لائی گئیں، ٹرمپ کا نام جنسی سکینڈلز میں بدندم ایپسٹین کی فائلوں میں موجود ہے، یاد رکھیں ،سچ ایک دن ضرور سامنے آئے گا۔
3
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد نے امریکی کانگریس اراکین سے ملاقاتیں کی ہیں جس میں بلاول بھٹو نے پاک بھارت جنگ بندی میں غیر معمولی کردار اور مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر امریکی حکام اور ٹرمپ انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا۔بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نے واشنگٹن میں امریکا کے اہم اراکین کانگریس سے ملاقاتیں کی ہیں، پاکستانی وفد چیئرمین امور خارجہ کمیٹی برائن ماسٹ، چیئرمین ذیلی کمیٹی امور خارجہ بل ہوزینگا، کانگریس مین بریڈ شرمین، گریگوری میکس سے بھی ملا۔اس موقع پر پاک امریکا تعلقات مضبوط بنانے، اقتصادی اور اسٹریٹیجک تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی اور جنوب ایشیا میں امن واسحتکام کو فروغ دینے کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔پاکستانی وفد نے سینیٹرز جم بینکس، کرس وان ہولن اور سینیٹر کوری بوکر سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کیں۔
4
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فخر ہے دو ایٹمی ریاستوں کے درمیان جنگ بندی کرائی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بند کرانے کی بات دہرا دی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمن چانسلر سے وائٹ ہاوس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک سے کہا گولیاں چلیں گی تو تجارت نہیں ہوگی، پاکستان میں بہت مضبوط لیڈر شپ ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا روس اور یوکرین میں جو کچھ ہو رہا ہے افسوسناک ہے، میرا نہیں خیال کہ روس یوکرین امن معاہدے پر دستخط کریں گے، بائیڈن انتظامیہ نے کچھ خوفناک لوگوں کو داخل ہونے دیا۔
5
کوہاٹ: گیس لیکج دھماکا، سابق وفاقی وزیر و سینیٹر عباس آفریدی جاں بحق ,سینیٹر عباس آفریدی گزشتہ شام اپنے حجرے میں بیٹھے تھے کہ اچانک گیس لیکج کا دھماکا ہوا جس میں عباس آفریدی دیگر تین ساتھیوں سمیت زخمی ہو گئے تھے، عباس آفریدی کو تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ کھاریاں کے برن سینٹر منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جاں بحق ہو گئے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عباس آفریدی کی نماز جنازہ بابری بانڈہ کوہاٹ میں ادا کی جائے گی،
6
کوئٹہ: سکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں کارروائی، 4 دہشت گرد جہنم واصل ,ذرائع کے مطابق فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں چاروں دہشت گرد مارے گئے، کارروائی کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ مزید ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کی جا سکے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔
7
عالمی بینک نے پاکستان میں غربت سے متعلق نیا جائزہ جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح 39.8 سے بڑھ کر 44.7 فیصد ہوگئی ہے۔عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق نئے معیار کے تحت پاکستان کی 44.7 فیصد آبادی غربت کا شکار ہے جب کہ پرانے پیمانے پر غربت کی شرح 39.8 فیصد تھی، نئے طریقہ کار کے مطابق 10 کروڑ 79 لاکھ پاکستانی غربت کا شکار ہیں، معیار بدلا ہے، لوگوں کی زندگیوں میں کوئی فوری تبدیلی نہیں آئی۔عالمی بینک کی نئی جائزہ رپورٹ کے تحت پاکستان سمیت لوئر مڈل انکم ممالک میں یومیہ 4.20 ڈالر آمدن سے کم کمانے والے غربت کی لکیر سے نیچے ہیں، اس سے پہلے غربت کا پیمانہ 3.65 ڈالر یومیہ آمدن تھا، آمدنی کی اس حد میں پاکستان کی 44.7 فیصد آبادی آتی ہے۔
8
برطانوی شہری کی طبیعت خراب، دوحہ جانیوالی پرواز کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ ,ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر 633 اسلام آباد سے دوحہ جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں ہی طیارے میں سوار ایک برطانوی شہری کی طبیعت خراب ہو گئی جس پر ایئر ٹریفک کنٹرولر کی اجازت سے پائلٹ نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ایوی ایشن ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر مسافر کا معائنہ کیا اور ہنگامی طبی امداد فراہم کی تاہم مسافر کی طبیعت مسلسل خراب ہونے پر اسے آف لوڈ کر کے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا
9
وزیراعلیٰ پنجاب کا عید الاضحیٰ پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم ,وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور، ملتان اور دیگر بڑے شہروں میں مویشی منڈیوں کے قریب ٹریفک کی روانی یقینی بنائی جائے، مویشی منڈیوں میں بھی سکیورٹی بڑھائی جائے، لاہور سمیت دیگر شہروں میں ٹریفک کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے حکم دیا کہ ہر شہر میں ٹرانسپورٹ کے مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، بسوں کی ونڈ سکرین پر کرائے نامے، فٹنس سرٹیفکیٹ چسپاں کئے جائیں، زائد کرائے واپس کرانے اور وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی بھی کی جائے۔
10
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا حکومت مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نافذ کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔خیبرپختونخوا کے ٹیکس دہندگان کی تشویش کو بھی کم اور واضح کرتا ہوں، ہم آئندہ سال کے لیے بھی اپنے لیے 40 فیصد کا ٹیکس ہدف مقرر کر رہے ہیں، خیبرپختونخوا میں کوئی نیا ٹیکس نافذ کرنے کا ارادہ نہیں، صرف ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے اور بہتر عمل درآمد پر توجہ دی جائے گی۔
11
جسٹس منصور علی شاہ کل قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھائیں گے .جسٹس عائشہ اے ملک جسٹس سید منصور علی شاہ سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیں گی، حلف برداری کی پروقار تقریب کل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دوپہر تین بجے ہوگی۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس روزی خان بڑیچ قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے آج حلف اٹھائیں گےحلف برداری کی تقریب آج دوپہر دو بجے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوگی، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ سے حلف لیں گے،
12
سیاست میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے پروگرام’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی کے ساتھ تین ملاقاتیں کر چکا ہوں، بانی سے کہا ہمیں اپوزیشن کا الائنس بنانا چاہئے۔ووٹ صرف بانی پی ٹی آئی کا ہے، پی ٹی آئی کی جتنی لیڈرشپ تھی انہیں تو کھڈے لائن لگا دیا گیا، اپوزیشن الائنس نہ بننے کی وجہ تحریک انصاف کی ناتجربہ کاری تھی، بانی نے آئندہ کا لائحہ عمل بارے شبلی فراز کو بتایا ہے۔ علی امین گنڈا پور کی بھی بانی سے ملاقات ہوئی ہے، سمبڑیال الیکشن سب کے سامنے ہے، پی ٹی آئی کی مقبولیت کم نہیں ہوئی، ملک کو استحکام کی طرف جانا چاہئے، سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈرجاری ہوئے مگرتقریر کی اجازت نہیں دے رہے۔
13
سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ اگر بھارت خود کو دائمی جنگ میں مبتلا رکھنا چاہتا ہے تو یہ اس کی اپنی پالیسی ہے، پاکستان دائمی امن کا خواہاں ہے۔ پاکستان 87 گھنٹے کی جنگ کے بعد ایک واضح مؤقف کے ساتھ سامنے آیا ہے، ہم خود کو کسی کہانی یا بیانیے سے نہیں جوڑنا چاہتے، بلکہ دنیا کے سامنے اپنی حقیقت پیش کر رہے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ایک فعال اور طاقتور سفارتی وفد نیویارک میں ملٹی لیٹرل اور بائی لیٹرل روابط کے ذریعے سرگرم ہے، یہ سفارتی مشن مختلف ممالک کا دورہ کر رہا ہے، ہم سب ایک ٹیم کے طور پر مسلسل سرگرم ہیں۔ کچھ رہنما کانگریس میں موجود ہیں تو دیگر وفود دنیا سے بات چیت میں مصروف ہیں، یہ سرگرمیاں روزانہ کی بنیاد پر ہو رہی ہیں، ہم حقیقت دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں، اب ہمارا ملک دہشتگردی یا جنگ سے نہیں پہچانا جائے گا۔
14
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجارت، سکیورٹی، تعلیم اور دیگر شعبوں میں شراکت داری کیلئے پر عزم ہیں، دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافہ خوش آئند ہے۔ انسداد دہشت گردی اور منظم جرائم کے خلاف تعاون اہمیت کا حامل ہے، ایشیا میں امن کے لئے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔
15
پی سی بی کا ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ ,ذرائع نے کہا ہے کہ ایڈوائزری کمیٹی کرکٹ کے تمام معاملات آبزرو کرے گی، ایڈوائزری کمیٹی کرکٹ معاملات آبزرو کرنے کے بعد تجاویز دے گی، کمیٹی میں سابق فاسٹ باؤلر سکندر بخت، سابق کپتان سرفراز احمد کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سکندر بخت اس حوالے سے کرکٹ بورڈ حکام سے ملاقات کے لیے لاہور میں موجود ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ جلد کمیٹی سے متعلق باضابطہ اعلان کرے گا۔
16
راب والٹر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر ,راب والٹر نیوزی لینڈ کے کامیاب کوچ گیری سٹیڈ کی جگہ لیں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق راب والٹر کے عہدے کی مدت جون کے وسط میں شروع ہو گی، راب والٹر اکتوبر نومبر 2028 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے اختتام تک کوچ رہیں گے۔راب والٹر نے حال ہی میں جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفی دیا ہے، ان کی کوچنگ میں جنوبی افریقہ نے 2023 میں کرکٹ ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلا۔اس کے علاوہ جنوبی افریقہ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا سیمی فائنل اور ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا فائنل بھی کھیلا۔
17
اسرائیلی فوج نے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور ال اہلی ہسپتال پر بمباری کرتے ہوئے مزید درجنوں فلسطینیوں کو شہید کردیا۔اسرائیلی فوج غزہ میں اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہے جس کے باعث فلسطینیوں کی شہادت کا سلسلہ جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور ال اہلی ہسپتال پر بمباری کرتے ہوئے 50 فلسطینیوں کو شہید کردیا، اس کے علاوہ اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بھی حملے کیے جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں تباہ اور جانی نقصان کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا۔