1
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باجوڑ کے گھر کے قریب دھماکا ہوا ہے۔باجوڑ پولیس کے مطابق خار میں ڈی ایچ او ڈاکٹر گوہر کے گھر کے قریب بم دھماکے میں ان کے والد جاں بحق ہوگئے، دھماکے کے وقت ڈی ایچ او گھر پر موجود نہیں تھے۔پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں گھر کا گیٹ بھی تباہ ہوگیا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
2
عید الاضحیٰ پر لیک ویو پارک اور دامن کوہ پارک کو فیملی پارک قرار دیدیا گیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید کےتینوں روز پارک میں صرف فیملیزجا سکیں گی،فیصلےکا اطلاق عید کے تینوں روز ہوگا، ضلعی انتطامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
3
وزیراعظم شہبازشریف نےعمرہ کی سعادت حاصل کر لی.وزیراعظم شہبازشریف وفد کےساتھ سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں،پاکستانی وفد نےعمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔اس موقع پر ملکی ترقی وخوشحالی،امت مسلمہ کے اتحاد اور غزہ کے مظلوموں کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کریں گے۔
4
حکومت کے مجموعی قرضوں کا حجم 74 ہزار936 ارب روپے تک پہنچ گیااسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعدادوشمارکے مطابق اپریل کے اختتام پر حکومت کے مجموعی قرضوں کا حجم 74 ہزار936ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو مارچ کے مقابلے میں 1.7فیصد اور گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 13.4فیصد زیادہ ہے۔ مارچ کے اختتام پر حکومتی قرضوں کا حجم 73ہزار688ارب روپے اور گزشتہ سال اپریل کے اختتام پر66088ارب روپے تھا۔اعدادوشمار کے مطابق اپریل کے اختتام پر حکومت کے اندرونی قرضوں کا حجم 52 ہزار523ارب روپے رہا جو مارچ کے مقابلے میں 2فیصد اور گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 18.1فیصد زیادہ ہے۔ مارچ کے اختتام پر حکومت کے اندرونی قرضوں کا حجم 51ہزار518ارب روپے اورگزشتہ سال اپریل کے اختتام پر44ہزار486ار ب روپے تھا۔
5
رواں برس 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے فریضہ حج ادا کیاسعودی وزارت شماریات کے مطابق 171 ممالک سے 15لاکھ6 ہزار 576 نے حج ادا کیا، جبکہ اندرون ملک سے1لاکھ66 ہزار 654 افراد نےحج اداکیا۔حکام کے مطابق اندرون اور بیرورن ملک سے آنے والے حجاج میں مردوں کی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار 841 جبکہ خواتین کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 389 تھی۔ دوسرے ملکوں سے فضائی راستے سے 14 لاکھ 35 ہزار 17 اور بری راستے سے 66 ہزار 465 جبکہ بحری راستے سے 5 ہزار 94 حجاج سعودی عرب پہنچے۔
6
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا عیدالاضحی پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم,مویشی منڈیوں میں بھی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔،لاہورسمیت دیگر شہروں میں ٹریفک ک مسلسل مانیٹرنگ کا حکم دیا،لاہور،ملتان اوردیگربڑے شہروں میں مویشی منڈیوں کے قریب ٹریفک مینجمنٹ کی ہدایت کی گئی۔وزیراعلی پنجاب نےہرشہرمیں ٹرانسپورٹ کےمقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،جبکہ بسوں کی ونڈسکرین پرکرایہ نامہ، فٹنس سرٹیفکیٹ چسپاں کرنے اور زائد کرایہ واپس کرانےاور وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔