1
کراچی میں آج صبح پھر زلزلہ، یکم جون سے اب تک 32 جھٹکے محسوس ہو چکے.محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح پھر کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں زلزلے کا پہلا جھٹکا 4 بج کر 46 منٹ پر ریکارڈ ہوا، جس کی شدت 2.7 اور زیر زمین گہرائی 2 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ڈیفنس کے جنوب میں 20 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ زلزلے کا دوسراجھٹکا 7 بج کر 58 منٹ پر ریکارڈ ہوا، زلزلے کی شدت 1.8 اور گہرائی 8 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال مغرب میں 7 کلومیٹر کے قریب تھا۔
2
وزیراعظم آفس کی تزئین وآرائش کیلئے 6 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھنےکی تجویز, بجٹ میں وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش کے لیے 6کروڑ 50 لاکھ روپے رکھنےکی تجویز ہے جبکہ منسٹرز انکلیو اسلام آباد میں 12 اپارٹمنٹس کی تعمیرکے لیے 13 کروڑ 27 لاکھ روپے کی تجویز ہے۔شہید ملت بلڈنگ میں لفٹوں کی بحالی و تبدیلی کیلئے5 کروڑ 36 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ دستاویز کے مطا بق اس منصوبے پر 30 جون 2025 تک 18 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ ہے۔
3
جماعت اسلامی کا ایک لاکھ 25 ہزار تنخواہ تک ٹیکس چھوٹ دینے کا مطالبہ, ارسا نے کراچی کا پانی نہیں بڑھایا، کے فور منصوبہ مستقل تاخیرکا شکارہے اور منصوبے کا تخمینہ 200 ارب تک پہنچ چکاہے۔اسرائیلی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں نے غزہ کی صورتحال پراحتجاج نہیں کیا، حکومت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کہتے ہیں کہ کے غزہ مسئلے پر ان تمام ممالک کے افواج کے سربراہان کا اجلاس بلائیں جو فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امریکا نے غزہ میں جنگ بندی پر قرارداد کو ویٹوکر دیا ہے، امریکا امن کا داعی نہیں بلکہ انسانیت کا دشمن ہے، امریکا نسل کشی کی پالیسی پرعمل پیرا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے امن کے بجائے جنگ کو فوقیت دی ہے۔
4
سندھ حکومت کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر قیدیوں کیلئے خصوصی معافی کا اعلان,محکمہ داخلہ سندھ نے قیدیوں کے لیے 120 دنوں کی معافی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے قیدیوں کی خصوصی معافی کا اعلان کیا ہے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ عام قیدیوں کو 120 دن کی خصوصی معافی دی جائے گی تاہم قتل، دہشتگردی، ریپ، اغوا اور مالی بدعنوانی میں ملوث قیدی معافی کے اہل نہیں ہوں گے۔وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق معافی کا اطلاق صرف عام سزا یافتہ قیدیوں پر ہوگا، سزائے موت کے قیدی اس ریلیف میں شامل نہیں ہوں گے۔
5
جی ایچ کیو حملہ کیس: دوران سماعت پی ٹی آئی وکلاکی ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی,اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی جس دوران پی ٹی آئی کے وکلا نے ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی کی۔ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی کی وجہ سے 2 گواہوں کے بیانات قلم بند نہ ہوسکے جبکہ ایک گواہ اور مقدمے کے مدعی سب انسپکٹر محمد ریاض کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔ وکلا صفائی کی ہنگامہ آرائی پر اے ٹی سی جج کی جانب سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 21 جون تک ملتوی کردی ۔


