1
عالمی بینک نے پاکستان میں غربت سے متعلق نیا جائزہ جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح 39.8 سے بڑھ کر 44.7 فیصد ہوگئی ہے۔عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق نئے معیار کے تحت پاکستان کی 44.7 فیصد آبادی غربت کا شکار ہے جب کہ پرانے پیمانے پر غربت کی شرح 39.8 فیصد تھی، نئے طریقہ کار کے مطابق 10 کروڑ 79 لاکھ پاکستانی غربت کا شکار ہیں، معیار بدلا ہے، لوگوں کی زندگیوں میں کوئی فوری تبدیلی نہیں آئی۔عالمی بینک کی نئی جائزہ رپورٹ کے تحت پاکستان سمیت لوئر مڈل انکم ممالک میں یومیہ 4.20 ڈالر آمدن سے کم کمانے والے غربت کی لکیر سے نیچے ہیں، اس سے پہلے غربت کا پیمانہ 3.65 ڈالر یومیہ آمدن تھا، آمدنی کی اس حد میں پاکستان کی 44.7 فیصد آبادی آتی ہے۔عالمی بینک نے پاکستان میں شدید غربت کی نئی حد 3 ڈالر فی کس یومیہ مقرر کی ہے، شدید غربت کی نئی حد میں پاکستان کی 16.5 فیصد آبادی آتی ہے۔
2
وزیراعلیٰ پنجاب کا عید الاضحیٰ پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور، ملتان اور دیگر بڑے شہروں میں مویشی منڈیوں کے قریب ٹریفک کی روانی یقینی بنائی جائے، مویشی منڈیوں میں بھی سکیورٹی بڑھائی جائے، لاہور سمیت دیگر شہروں میں ٹریفک کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے حکم دیا کہ ہر شہر میں ٹرانسپورٹ کے مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، بسوں کی ونڈ سکرین پر کرائے نامے، فٹنس سرٹیفکیٹ چسپاں کئے جائیں، زائد کرائے واپس کرانے اور وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی بھی کی جائے۔مریم نواز شریف نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ لائیوسٹاک حکام مویشی منڈیوں میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں
3
جسٹس روزی خان نے قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوئی، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ سے حلف لیا، تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، صوبائی وزراء، سینئر ججز، وکلاء اور آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری سمیت دیگر نے شرکت کی۔دوسری جانب سپریم کورٹ آپ پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ کل قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔جسٹس عائشہ اے ملک جسٹس سید منصور علی شاہ سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیں گی، حلف برداری کی پروقار تقریب کل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دوپہر 3 بجے ہو گی۔
4
سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قیدیوں کے لیے 120 دن کی خصوصی معافی کا اعلان کر دیا۔محکمہ داخلہ سندھ نے قیدیوں کے لیے 120 دنوں کی معافی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے قیدیوں کی خصوصی معافی کا اعلان کیا ہے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ عام قیدیوں کو 120 دن کی خصوصی معافی دی جائے گی تاہم قتل، دہشتگردی، ریپ، اغوا اور مالی بدعنوانی میں ملوث قیدی معافی کے اہل نہیں ہوں گے، معافی کا اطلاق صرف عام سزا یافتہ قیدیوں پر ہوگا، سزائے موت کے قیدی اس ریلیف میں شامل نہیں ہوں گے۔
5
ملیر جیل سے فرار ہونے والے 25 سالہ قیدی نے زندگی ختم کر لی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ماڑی پورتھانے کے علاقے مدنی کالونی میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورلاش کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس حکام کے مطابق متوفی شخص کی شناخت 25 سالہ رضا ولد پرویز مسیح کے نام سے ہوئی ہے، متوفی شخص رنچھوڑکا رہائشی تھا اور ماڑی پور مدنی کالونی میں اپنی بہن کے گھرآیا تھا۔بہن اور بہنوئی کے گھر پر نہ ہونے پر متوفی نے گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کرلی، انہوں نے مزید بتایاکہ خودکشی کرنے والا رضا ڈسٹرکٹ جیل ملیر کا قیدی تھا اورعیدگاہ تھانے میں درج منشیات کے مقدمے میں گرفتار ہوکر ملیر جیل گیا تھا۔