1
کراچی: رکشوں پر مکمل پابندی عائد کرنیکی منظوری، رانگ وے اور ون وہیلنگ پر بھاری جرمانے ہوں گے۔وزیر داخلہ و قانون سندھ ضیاء لنجار کی زیر صدارت موٹر وہیکلز رولز میں ترامیم سے متعلق اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ، سیکرٹری قانون اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ سمیت دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔اجلاس میں کمرشل اور نان کمرشل گاڑیوں کی فٹنس لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا اور 4 سیٹر رکشوں پر مکمل پابندی عائد کرنےکے لیے ترامیم کی منظوری بھی دی گئی ہے۔گاڑیوں کی فٹنس تھرڈ پارٹی کے ذریعے ہوگی، رکشوں کو سڑک پر لانےکی اجازت لینی ہوگی، ون وے کی خلاف ورزی کرنےوالی سرکاری گاڑی پر 2 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا جبکہ رانگ وے موٹرسائیکل چلانے والےکو 25ہزار روپے کا چالان ہوگا۔ ون ویلنگ اورڈرفٹنگ پر پہلی بار ایک لاکھ روپے، پھر 2 اور 3 لاکھ روپےجرمانہ ہوگا۔صوبائی وزیر ضیا لنجار ا اجلاسسے خطاب
2
بجٹ میں صنعتوں کے فروغ کیلئے بھاری فنڈز رکھنےکا فیصلہ،بجٹ دستاویز کے مطابق پاکستان اسٹیل کی زمین پر خصوصی اقتصادی زون کے قیام کے لیے بھی فنڈز رکھنے کی تجویز ہے جبکہ نئے منصوبے کے لیے بجٹ میں 50 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔پاکستان اسٹیل کی مجموعی طور پر 6 ہزار400 ایکڑ زمین خصوصی اقتصادی زون کے لیے مختص ہو گی، پاکستان اسٹیل اور کراچی انڈسٹریل پارک کو وفاقی خصوصی اقتصادی زون کے طور پر ایک ساتھ تیار کیا جائے گا، منصوبے کو کراچی انڈسٹریل پارک (وفاقی خصوصی اقتصادی زون)کا نام دیا جائے گا۔دستاویز کے مطابق پہلے مرحلے میں کراچی انڈسٹریل پارک کے 1500 ایکڑ میں سے 500 ایکڑ پر بلاک اے تیار کیا جائے گا، 1500 ایکڑ پر پھیلا کراچی انڈسٹریل پارک پاکستان اسٹیل کی اراضی پر تیار کیا جا رہا ہے۔کراچی انڈسٹریل پارک سی پیک کے تحت ملک میں تیار کیے جانے والے 9 خصوصی اقتصادی زونز میں سے ایک ہے، بجٹ میں ایک ہزار انڈسٹریل اسٹچنگ یونٹس کے قیام کے نئے منصوبے کے لیے فنڈز کی تجویز بھی ہے، سمیڈا کے تحت دوسرے مرحلے کے اس نئے منصوبے کے لیے 25 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
3
جماعت اسلامی کا ایک لاکھ 25 ہزار تنخواہ تک ٹیکس چھوٹ دینے کا مطالبہ، ارسا نے کراچی کا پانی نہیں بڑھایا، کے فور منصوبہ مستقل تاخیرکا شکارہے اور منصوبے کا تخمینہ 200 ارب تک پہنچ چکاہے۔ اسرائیلی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں نے غزہ کی صورتحال پراحتجاج نہیں کیا، حکومت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کہتے ہیں کہ کے غزہ مسئلے پر ان تمام ممالک کے افواج کے سربراہان کا اجلاس بلائیں جو فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امریکا نے غزہ میں جنگ بندی پر قرارداد کو ویٹوکر دیا ہے، امریکا امن کا داعی نہیں بلکہ انسانیت کا دشمن ہے، امریکا نسل کشی کی پالیسی پرعمل پیرا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے امن کے بجائے جنگ کو فوقیت دی ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس
4
پنجاب میں عیدالاضحیٰ کے دنوں میں ہیٹ ویوکا الرٹ جاری،ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ محکمے متوقع ہیٹ ویوکے پیش نظرالرٹ رہیں، ہیلتھ،ٹرانسپورٹ، لوکل گورنمنٹ، ریسکیو1122 اور دیگرمحکموں کو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ 7 سے 12 جون تک درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویوکےخدشات ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ چند روز میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافےکاخدشہ ہے۔
5
حکومت کا 2029 تک ملکی ترقی کی شرح 6 فیصد تک پہنچانے کا اعلان، وفاقی وزیر احسن اقبال کے مطابق اگلے 5 برسوں میں ملکی معیشت کا حجم 600 ارب ڈالر تک لے جائیں گے، 2029 تک وفاق کا ترقیاتی بجٹ 1700 ارب روپے جبکہ صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 2338 ارب روپے تک لے جائیں گے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی خورد برد کی گئی 190 ملین پاؤنڈ کی رقم سے اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی بنائیں گے۔