1
اپوزیشن لیڈر عمرایوب کا کہنا ہے کہ اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ نے اپنی تنخواہ 6 گنا بڑھا لی، ملازمین کا گلا گھونٹ دیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر کا بجٹ بڑھا دیا گیا۔ اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ نے اپنی تنخواہ 6 گنا بڑھا لی۔ خود کیلئے دودھ کی نہریں اور سرکاری ملازمین کا گلا گھونٹ دیا گیا۔پٹرولیم لیوی 100 روپےسےتجاوزکرگئی ہے، ہمارے دور میں پٹرولیم لیوی 20 روپے تھی، آدھےسےزیادہ بجٹ سود کی ادائیگی میں جائے گا۔ بجٹ فیل ہےملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو
2
رمضان پیکیج، یوٹیلٹی اسٹورز اور زرعی ٹیوب ویلز پر سبسڈی مکمل ختم،حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجٹ میں سبسڈیز بل میں 190 ارب روپ کی ریکارڈ کمی کردی۔ نئے بجٹ میں سبسڈی کی مد میں 1186 ارب روپے مختص ہوں گے۔دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال میں رمضان پیکیج، یوٹیلٹی اسٹورز اور زرعی ٹیوب ویلز پر سسبڈی مکمل ختم تاہم الیکٹرک وہیکل اسکیم کے لئے 9 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔پاور سیکٹر میں سبسڈی کیلئے 1036 ارب روپے کی رقم مختص، یہ سبسڈی واپڈا، پیپکو اور کے ای ایس ای کو دی جائے گی، رواں سال کے مقابلے میں پاور سیکٹر کی سبسڈی میں 154 ارب روپے کم کردیے گئے۔ کے ای ایس ای کو ٹیرف میں فرق کی مد میں 125 ارب کی سبسڈی ملے گی۔شعبہ صنعت و پیداوار کیلئے سبسڈی کم کرکے 24 ارب روپے کر دی گئی، رواں مالی سال کے دوران صنعت و پیداوار کیلئے 68 ارب سبسڈی دی گئی۔آئندہ مالی سال رمضان ریلیف پیکیج کیلئے کوئی رقم نہیں رکھی گئی، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن بھی وزیراعظم پیکیج سمیت فنڈز سے محروم رہیں گے۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کے پرانے واجبات کی ادائیگی کیلئے 15 ارب مختص ہوں گے۔ نئے بجٹ میں کھاد کی سپلائی پر بھی کوئی سبسڈی نہیں دی جائے گی۔
3
پنشن کی ادائیگی کا بل ایک ہزار 55 ارب روپے تک پہنچ گیا۔دستاویز کےمطابق سول ملٹری پنشن میں 65 ارب 70 کروڑ روپےکا اضافہ ہوا، مسلح افواج کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کیلئے 742 ارب روپےمختص کیے گئے،آئندہ سال میں ملٹری پنشن کے بل میں 66 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ریٹائرڈ سول سرکاری ملازمین کیلئے 243 ارب رکھے گئے ہیں،سول ملازمین کےپنشن بل میں 9 ارب روپے اضافہ ہوا،وفاقی پنشن فنڈ کی مد میں 4 ارب 30 کروڑ روپےمختص کیے گئے،رواں سال پنشن کی ادائیگی کا بل ایک ہزار 14 ارب روپے مقرر ہے۔
4
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم شدید گرم رہنے کا الرٹ جاری کر دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک، دن میں شدید گرم رہے گا، پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ بعدازدوپہر میدانی علاقوں میں تیز،گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ لاہور شہر میں اج بھی سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمکے گا شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا تاحال محکمہ موسمیات نے بارش کی کوئی نوید نہیں سنائی۔
5
سعودی عرب میں حج کے دوران 18 پاکستانی حجاج وفات پاگئے۔ذرائع وزارت مذہبی امور کےمطابق جاں بحق ہونے والوں میں آٹھ خواتین بھی شامل ہیں،دوران حج وفات پانے والوں کی اکثریت بزرگ افرادکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستانی حجاج کا انتقال ہارٹ اٹیک اوردیگربیماریوں سےہوا،جاں بحق تمام افراد کی جنت البقیع میں تدفین کردی گئی
6
کولمبیا کے جنوب مغربی علاقوں میں زوردار دھماکوں کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 28 زخمی ہوگئے۔خبرایجنسی کے مطابق کولمبیا کے جنوب مغربی علاقوں میں دھماکوں کی لہر کے نتیجے میں کم ازکم 7افراد ہلاک جبکہ 28 زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونیوالے افراد میں عام شہری، فوجی اہلکار اور پولیس شامل ہیں۔دھماکوں میں پولیس اسٹیشنز کونشانہ بنایاگیا، دھماکے کیلی، کاکا اور ڈیل کاکا کے محکموں کے کئی قصبوں میں ہوئے۔ترجمان کولمبین نیشنل آرمی


