1
ایلون مسک کا یوٹرن: ٹرمپ کیخلاف پوسٹوں پر افسوس کا اظہار کر دیا ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کیے گئے پیغام میں ایلون مسک نے لکھا: "صدر @realDonaldTrump کے بارے میں میری کچھ پوسٹس پچھلے ہفتے حد سے آگے نکل گئیں، اور مجھے ان پر افسوس ہے۔”ایلون مسک کی معذرت اس وقت سامنے آئی ہے جب دونوں شخصیات کے درمیان کھلا تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔ مسک نے گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ جیفری ایپسٹین فائلز کو جاری نہیں کر رہے تاکہ اپنی مبینہ وابستگی کو چھپا سکیں۔ یہ دعویٰ انہوں نے ایک ایسے وقت میں کیا جب وہ خود حال ہی میں امریکی حکومت میں "ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی” کے سربراہ کے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے۔
2
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم سے عدلیہ پر مارشل لا لگا دیا گیا ہے، ادارے کیا کر رہے ہیں، سب کے سامنے ہے، ان کی جلد فرعونیت ختم ہوجائے گی، 76 سال کی فرعونیت جلد ختم ہو جائے گی۔بانی پی ٹی آئی نہ جھکنے والا ہے نہ ڈیل کرنے والا ہے، بانی پی ٹی آئی جیل میں بنی گالہ سے بھی زیادہ مضبوط ہے، اس تحریک میں سب آر یا پار ہو جائے گا۔ ادارے کیا کر رہے ہیں، سب کے سامنے ہے، ان کی جلد فرعونیت ختم ہوجائے گی، 76 سال کی فرعونیت جلد ختم ہو جائے گی۔ وکیل صاحب نے آج ڈرامہ لگایا، کہتے ہیں کہ ہمیں آج کیس کا علم ہی نہیں، آج جج صاحب چھٹی پر چلے گئے، آنے والے دنوں میں بھی انہوں نے ایسے ہی بہانے کرنے ہیں۔ یہ ایک جھوٹا کیس ہے، اس کیس میں کچھ بھی نہیں ہے، ہم اپنا آئینی حق سڑکوں پر لے سکتے ہیں، آخری مرتبہ انہوں نے ہم پر گولیاں چلائیں۔ میڈیا میری گولیوں والی بات کاٹ دیتا ہے، میں کہ رہا ہوں، میری یہ بات بھی چلاؤ، آپ کے پاس ہتھیار ہیں گو اس بار ہم بھی ہتھیار ساتھ لے کر آئیں گے۔ اوور سیز بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، بانی پی ٹی آئی ملک کہ عزت و وقار کی آواز بن رہے ہیں، اس لئے اوورسیز پاکستانی ان سے پیار کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی قوم کے لیے کھڑے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو
3
پی آئی اے اور کراچی کی تاجر برادری کے اشتراک سے قائم ائیرلائن کے درمیان اہم معاہدہ،رپورٹ کے مطابق معاہدے کے تحت ائیر کراچی پی ائی اے سے انجینئرنگ خدمات یا ایم آر او سروسز حاصل کرے گا۔ معاہدے پر سی ای او پی آئی اے ائیر وائس مارشل عامر حیات اور کراچی ائیر کے چیئرمین حنیف گوہر اور سی ای او ائیر مارشل (ر) عمران ماجد نے دستخط کئے ۔
4
بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا گیا، تنخواہوں میں اضافے اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا۔وزیرِ اعظم نے اسٹاک مارکیٹ کا تاریخ کی بلند ترین سطح، ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس پر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات کے عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا اظہار ہے. بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا گیا، تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا، الحمدللہ ملکی معاشی ترقی کا سفر شروع ہے، پاکستانی عوام نے قربانیاں دیں۔ پاکستان کی ڈیفالٹ کے دہانے سے واپسی، معاشی استحکام اور ترقی کے سفر کی شروعات ایک معجزہ ہے. معاشی ٹیم کی محنت اور پاکستان کے مفادات کو اولین ترجیح دینے کی بدولت معاشی سطح پر یہ مثالی ٹرن اوور تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔
5
وزیراعظم کل متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اس وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور دیگر سینئر حکام شامل ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر ابوظبی کے حکمران شیخ محمد بن زید سے دو طرفہ ملاقات ہوگی۔ پاک امارات قیادت کی اس اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
6
عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کے معاملے پر عدالت نے فیصلہ سنادیاانسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالت نے دو بار پولیس کو ٹیسٹ کرانے کی مہلت دی تھی۔ پولیس ملزم کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ نہیں کراسکی۔عدالت نے کہا کہ ملزم کے دو بار انکار کے بعد تیسرا موقع دیا جانا محض وقت کا ضیاع ہوگا، بانی پی ٹی آئی کیخلاف جناح ہاؤس حملہ سمیت بارہ مقدمات درج ہیں۔
7
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مہاجر قومی موومٹ کے چیئرمین آفاق احمد و دیگر کیخلاف اشتعال انگیزی اور ڈمپر جلانے کے مقدمے میں ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی موخر کردی۔کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو مہاجر قومی موومٹ کے چیئرمین آفاق احمد و دیگر کیخلاف اشتعال انگیزی اور ڈمپر جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔آفاق احمد سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ عدالت نے آفاق احمد ودیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے اگلی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت 21 جون تک ملتوی کردی۔آفاق احمد و دیگر پر 21 جون کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ پولیس کے مطابق آفاق احمد نے آڈیو میسج کے ذریعے کارکنان کو اکسانے کی کوشش کی۔ آفاق