1
آئی سی سی کی ٹی 20 پلیئرزکی رینکنگ جاری،آسٹریلوی بیٹرٹریوس ہیڈ پہلے نمبر پر براجمان،آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کےمطابق آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کا پہلا،بھارت کے ابھیشک شرما دوسرے نمبر پر آگئے،پاکستان کےبابراعظم 12 ویں، محمد رضوان 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔بولرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے،انگلینڈ کےعادل رشید 2 درجہ بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے،ٹاپ 10 ٹی ٹوئنٹی بولرز میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں،حارث رؤف کی 19ویں اور عباس آفریدی کی 20 ویں پوزیشن ہے،
2
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 2100 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر کے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔وفاقی بجٹ کے اعلان کے اگلے ہی روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کردی، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 23 ہزار اور ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں عبور کر گیا۔پی ایس ایکس میں کاروبار کے دوران ایک موقع پر تقریباً 2500 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار 500 پوائنٹس سے تجاوز کر گیا۔
3
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، جنوبی افریقا کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ،پچھلے ایڈیشن میں اوول کرکٹ گراؤنڈ پربھارت کو زیرکرنے والی آسٹریلوی ٹیم مسلسل2 مرتبہ فائنل جیت کر نئی تاریخ رقم کرسکتی ہے،ٹیبل پرپہلی پوزیشن پررہنےوالی جنوبی افریقی ٹیم نے 2 برس کےعرصےمیں 12 میچز کھیلے، 8 جیتے، 3 ہارے اور ایک میچ ڈراکیا،آسٹریلوی ٹیم کی عثمان خواجہ،مارنوس لبوشین، کیمرون گرین،اسٹیواسمتھ ،ٹریوس ہیڈ،بیو ویبسٹر،ایلکس کیری،پیٹ کمنز شامل ہیں،میچل اسٹارک ،نیتھن لائن، جوش ہیزل ووڈ بھی پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔
4
عمرہ سیزن کا آغاز، غیر ملکی زائرین کے لیے ویزوں کا اجرا ء شروع،عمرہ پرمٹ ،”نسک” ایپلی کیشن کے ذریعے جاری کیے جائیں گے۔سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے اعلان کے مطابق 1447 ہجری کے نئے عمرہ سیزن کا آغاز 10 جون بروز منگل سے ہو چکا ہے، جس کے تحت مملکت سے باہر سے آنے والے زائرین کے لیے ویزے جاری کیے جا رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق وزارت نے تصدیق کی ہے کہ غیر ملکی معتمرین کے لیے عمرہ پرمٹ بدھ کے روز سے "نسک” ایپلی کیشن کے ذریعے جاری کیے جائیں گے، جو حکومتی خدمات کے لیے ایک متحدہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے۔وزارت کے مطابق، "نسک” پلیٹ فارم صارفین کو سہولت کے ساتھ عمرہ پرمٹ بک کرنے اور حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، جبکہ اس کے ذریعے کئی دیگر ڈیجیٹل خدمات بھی فراہم کی جاتی ہیں جن کا مقصد عمرہ کی مجموعی تجرباتی کیفیت کو بہتر بنانا ہے۔
5
عدالت نے فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی جنوبی کی عدالت نے کروڑوں روپے کے بینک فراڈ کیس میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے 2 ملزمان امتیاز اور فیصل کی عبوری ضمانت مسترد کردی، عدالتی فیصلے کے فوری بعد ملزمان فرار ہوگئے۔دوران سماعت ایف آئی اے کے افسران موجود نہیں تھے، وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے کی عدم موجودگی کا ملزمان نے فائدہ اٹھایا اور فرار ہوگئے۔