1
پنجاب حکومت کا بجٹ 13 جون کو پیش کرنےکا فیصلہ,ذرائع کا کہنا ہےکہ پنجاب کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانےکی تجویزہے جب کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں موجودہ ٹیکس کی شرح میں اضافہ کم رکھاجائےگا۔ذرائع کے مطابق ریونیو اتھارٹی نان ٹیکس پیئر شعبوں کو شامل کرنے کی تجویز دےگی اورہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔ بجٹ میں امن وامان، صحت، تعلیم اورسیاحت پرتوجہ دی جائےگی، تعلیم کےلیے پچھلے سال کے مقابلے میں 110 ارب روپے زیادہ مختص کرنے اور صحت کے بجٹ میں 90 ارب روپے زیادہ رکھےجانے کی تجویز ہے، آئندہ بجٹ میں 600 فیصد اضافے کا امکان ہے جب کہ پنجاب بھرمیں سینیٹیشن اور صاف پانی کی متعدد اسکیمیں لائی جارہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے دیہاتوں کو اعلیٰ معیار ماڈل ویلیج بنانےکا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ مالی سال میں پنجاب حکومت مجموعی طور پر 2400 دیہاتوں کو ماڈل ویلیج بنائےگی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کےبجٹ میں ماڈل ویلیج پروجیکٹ کے فنڈز مختص کیےجائیں گے، صوبے کے 800 دیہاتوں کو ماڈل ویلج بنانےکےلیے پنجاب حکومت فنڈز فراہم کرےگی جب کہ 1600 دیہاتوں کوماڈل ویلیج بنانےکےلیےگرانٹ ورلڈ بینک فراہم کرےگا۔
2
سرگودھا سے راولپنڈی جانے والی مسافر وین کلرکہارپر الٹ گئی۔ریسکیو ترجمان نے بتایا کہ مسافر وین بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی ہے اور بے قابو ہوکرکھائی میں جاگری۔مسافر بس میں 30 سے 35 مسافر سوار تھے اور ابتدائی اطلاعات کی مطابق 10 سے 12 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔مسافر وین الٹنے سے زخمی ہونے والے افراد کو ٹراما سینٹر کلرکہار منتقل کیا گیا ہے۔
3
بجٹ: کافی، چاکلیٹ، جوسز اور منرل واٹر بھی مہنگے ہوں گے۔وفاقی بجٹ میں سولر پینلز، ای کامرس پلیٹ فارمز، پیٹرول اور ڈیزل استعمال کرنے والی ہائبرڈ گاڑیوں، پاکستان میں غیر ملکی تاجروں کی اشیاء کی فروخت اور دیگر کئی شعبوں پر مزید ٹیکس لگانے کی تجاویز ہیں۔بجٹ میں ای کامرس پلیٹ فارمز ، پیٹرول اور ڈیزل استعمال کرنے والی ہائبرڈ گاڑیوں پر 18فیصد، پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور فرنس آئل پر 2.5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی کی تجویز ہے۔اس کے علاوہ پالتو جانوروں کی خوراک، کافی اور چاکلیٹ سمیت پُرتعیش اشیاء مہنگی ہوجائیں گی۔ بجٹ میں سولر پینلز کی درآمد پر 18 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ٹیکس بڑھنے کے نتیجے میں سولر پینل مہنگے ہوجائیں گے جب کہ آن لائن اشیاء کی فروخت پر بھی 2 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔بجٹ میں بیورجز، منرل واٹر، فروٹ اور جوسز پر5 فیصد اور سیریل بارز کی درآمد پر ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔
4
حکومت کا بجلی کے بلوں پر 10 فیصد سرچارج لگانے کا منصوبہ،رپورٹ کے مطابق منصوبے کی کامیابی کے لیے نظام لایا جائیگا جس کے بعد وفاقی حکومت کو ڈی ایس ایس کے تحت سرچارج عائد کرنے کا اختیار ہوگا۔ توانائی ماہرین کے مطابق یہ سیاسی طور پر خطرناک اقدام ہے جو توانائی کے شعبے کی بحالی اور آئی ایم ایف کی حمایت یافتہ اصلاحات کے راستے پر رہنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔
5
بالاکوٹ: پولیس نے 2 افغان اغواکاروں کو ہلاک کرکے کمسن مغوی بچے کو بازیاب کرلیاپولیس کے مطابق تھانہ بالاکوٹ میں 5 جون کو کوہستان کالونی کی رہائشی خاتون نے اپنے ڈھائی سالہ بیٹے اور نند کے اغوا کی رپورٹ درج کروائی تھی۔خاتون کے مطابق ان کے شوہر کی بہن بچے کو اپنے ساتھ دم کرانے لے کر گئی تھی جس کے بعد سے خاتون اور بچہ لاپتا ہیں۔پولیس کا بتانا ہے کہ اسی دوران دبئی میں مقیم بچے کے والد کو نامعلوم ملزمان کی جانب سے 3 کروڑ روپے تاوان کی کال موصول ہوئی۔دوران تفتیش پولیس کو معلوم ہواکہ ملزمان نے تاوان کی ادائیگی کے لیے متاثرہ خاندان کو ڈمگلہ بلایا تھا جس کے بعد پولیس نے مذکورہ مقام کا گھیراؤ کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2 اغواکارہلاک ہوگئے جس کے بعد پولیس نےمغوی بچے اور خاتون کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے۔