1
پاکستان کامؤقف سچ پرمبنی اور بہت تگڑا ہے،اس لیےجہاں جاتے ہیں لوگ توجہ سےہمارا موقف سنتے ہیں،بھارت نےپاکستان کا پانی روکا تو اس کے ساتھ جنگ ہوگی۔پاکستان کےسفارتی مشن کےسربراہ بلاول بھٹو نے برطانوی میڈیاکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا دہشت گردی کے خلاف ہمارے اقدامات سے امریکا اور باقی دنیا واقف ہےاس لیےفیٹف کے گرے لسٹ سے ہمارا نام نکالا گیا۔بانی پی ٹی آئی کی سیاست غیرجمہوری اور غیر پارلیمانی رہی ہے،اس لیے وہ آج بھی سیاست دانوں کے بجائے اسٹبلشمنٹ سے بات کرنے کے خواہشمند ہیں۔
2
پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیاامیروں نے امیروں کے بجٹ بنایا جس میں عوام کے لیے کچھ بھی نہیں۔ اشرافیہ کے ہر طبقے کا بجٹ بڑھایا۔ کیا ساری مالی مشکلات غریبوں کے لیے ہے؟ احتجاج کے لیے ملک بھر کی ٹریڈ یونینوں سے رابطے کررہے ہیں۔حکومتی معاشی پالیسی کے خلاف ملک گیر احتجاج کریں گے، ہر حد تک جائیں گے،تمام ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی، اسپیکر اور چیئرمین کی تنخواہوں میں اضافے کو مالی فحاشی کہا جارہا ہے، کابینہ،ارکان پارلیمنٹ سمیت تمام اشرافیہ کی تنخواہوں میں اضافہ مالی فحاشی ہے۔انچارج پیپلز لیبر بیورو چوہدری منظور احمد کااسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب
3
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے وفاقی حکومت کی جانب سے بغیر منظوری 344 ارب 64 کروڑ روپے گرانٹس کے اجرا پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 344 ارب 64 کروڑ روپے کے اضافی اخراجات کیے،ان اضافی اخراجات کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی سے رجوع کر لیا گیا۔سب سے بڑی گرانٹ 115 ارب روپے بجلی کے شعبے میں آئی پی پیز کو دی گئی، دفاعی اخراجات کے لیے 59 ارب روپے سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری لی جائے گی۔ صوبہ سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 30 ارب روپے مختص کیے گئے۔دستاویز کے مطابق 14 ارب روپے کی رقم زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے لیے جاری کی گئی، پاکستان آرمی کی انسداد دہشتگردی صلاحیت بڑھانے کیلئے23 ارب روپےکی گرانٹ شامل ہے۔ ٹیکنالوجی اپ گریڈ کرنے کے لیے 2 ارب روپے کی منظوری لی جائے گی۔
4
سندھ اور خیبر پختونخوا کا بجٹ 13 جبکہ پنجاب اور بلوچستان کا بجٹ 16 جون کو پیش کیا جائے گاخیبرپختونخوا کے آئندہ مالی سال کے متوقع بجٹ کا حجم دو ہزار 118 ارب روپے سے زائد ہے ۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں مجموعی اخراجات کا تخمینہ ایک ہزار 962 ارب روپے لگایا گیا ہے اس طرح صوبے کا بجٹ 157 ستاون ارب روپے سرپلس رکھے جانے کی توقع ہے۔اگلے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویزشامل کی جارہی ہے ۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کےلئے 680 ارب اور پنشن کےلئے 14 ارب روپے مختص کئے جانے کی توقع ہے ، پنشن فنڈ میں 189.6 ارب بندوبستی اور 4.4 ارب روپے قبائلی اضلاع کےلئے مختص ہونگے ۔اگلے مالی سال کے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے مجموعی طور پر 547 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، جس میں بندوبستی اضلاع کےلئے 21 فیصد اضافے کے ساتھ 195 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی تجویزہے۔ قبائلی اضلاع کے اخراجات جاریہ اور ترقیاتی کاموں کے لئے 294 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز رکھے جانے کی توقع ہے۔
5
گلگت: اسپتال میں پولیس کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق،گلگت سٹی اسپتال میں رات گئے پولیس کی فائرنگ خاتون مریضہ جاں بحق ہوگئی، فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ پولیس کے مطابق اسپتال میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے دوران فائرنگ ہوئی۔معاملے کی تحقیقات کےلیے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کمیٹی تشیکل دیدی ہے جبکہ فائرنگ میں ملوث 7 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے مشیرداخلہ اور آئی جی اسپتال کو واقعہ کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
6
پنجاب بھر کے اسکولوں میں ہیڈ ماسٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ،وزیرتعلیم رانا سکندرحیات نےمحکمہ اسکول ایجوکیشن کو ہدایت جاری کردیں،صوبے کے 35 ہزار سرکاری اسکولوں میں ہیڈماسٹرزتعینات ہوں گے،ہیڈ ماسٹرزکو دس ہزار روپےاضافی معاوضہ دیا جائےگا۔کئی سالوں سےاسکولوں میں مستقل ہیڈماسٹرزتعینات نہیں ہوسکے،مستقل ہیڈماسٹرزکی تعیناتی سےتعلیمی صورتحال بہتر ہوگی۔وزیرتعلیم رانا سکندرحیات