1
بھارتی شہر احمدآباد میں مسافر طیارے کی حادثے کے وقت کی ویڈیو سامنے آگئی۔بھارت کے شہر احمد آباد میں سرکاری ائیرلائن ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ائیرپورٹ کے قریب ائیر انڈیا کا مسافر بردار طیارہ گرگیا جس میں عملے کے 12 ارکان سمیت 240 سے زائد افراد سوار تھے جب کہ حادثے کے شکار طیارےمیں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ روپانی بھی سوار تھے۔رپورٹس کے مطابق ممکنہ طور پر ائیر انڈیا کا طیارہ احمد آباد ائیرپورٹ سے لندن جارہا تھا کہ ٹیک آف کرنے کے چند سیکنڈز بعد ہی گرکر تباہ ہوگیا۔
2
وائٹ بال سیریز کیلئے اسکواڈز کی مشاورت مکمل، پی سی بی کو ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ سے جواب کا انتظار ہے اور پی سی بی پُر امید ہے کہ ویسٹ انڈیز بورڈ ون ڈے میچز ٹی ٹوئنٹی میچز میں تبدیل کرنے پر رضامند ہوگا۔ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کی جانب سےجواب کے بعد جلد ہی اسکواڈ کا اعلان ہو گا اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں نہیں ہوں گی ، سفیان مقیم اسکواڈ میں جگہ بنائیں گے جبکہ بابر اعظم ، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کی واپسی ممکن نہیں ہوگی۔ کھلاڑیوں کو کہیں بھی کھیل کر اپنی واپسی کا کیس مضبوط کرنے کا پیغام دیا جا چکا ہے اور کرکٹرز کو پیغام دیا گیا ہے کہ دروازے کسی کے لیے بند نہیں کیے گئے ہیں۔
3
پاکستان کے لیگ اسپنر اسامہ میر بگ بیش کے ڈرافٹ میں شامل،گزشتہ سیزن میں اسامہ میر نے میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کی تھی اور اس بار بھی انہیں میلبرن اسٹارز ری ٹین کرسکتی ہے۔بگ بیش لیگ کا ڈرافٹ 19 جون کو ہوگا جس میں اب تک 600 سے زائد انٹرنیشنل کھلاڑی رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔
4
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی دعوت پرابوظبی پہنچے جہاں اماراتی قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید النہیان نے ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم کے وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر عاصم منیر، وزیرداخلہ محسن نقوی، وزیراطلاعات عطا تارڑاورمعاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابو ظبی کے فرماں روا شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر متحدہ امارات کا سرکاری کررہے ہیں جہاں وہ یو اے ای قیادت سے ملاقات کریں گے۔اس کے علاوہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 17 سے 19 جون تک نیویارک میں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
5
چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں بھاری بھرکم اضافے کے معاملے میں نئی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنی اپنی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ خود کیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سیینیٹ کی تنخواہوں میں اضافہ سینیٹ کی ہاؤس فنانس کمیٹی نےکیا جب کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ قومی اسمبلی کی ہاؤس فنانس کمیٹی نےکیا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نےچند ماہ قبل سینیٹ کی ہاؤس فنانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی اور سردار ایاز صادق نے چند ماہ قبل قومی اسمبلی کی ہاؤس فنانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ذرائع کے مطابق دونوں الگ الگ اجلاسوں میں 4 افراد کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ خاموشی سے کیا گیا۔