1
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج 19مقدمات میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 26جون تک توسیع کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 26 نومبر کے احتجاج پر درج 19 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت ہونا تھی،تاہم جج اے ٹی سی کی رخصت کے باعث سماعت نہ ہوسکی۔عدالت نےبشریٰ بی بی کی ضمانت میں 26 جون تک توسیع کردی، وکیل صفائی محمد فیصل ملک کا کہنا ہےکہ کچھ مقدمات میں بشریٰ بی بی کوشامل تفتیش کرلیا گیا، باقی مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کی استدعا آئندہ سماعت پر کی جائے گی۔
2
شہر قائد کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی سستی کرنے کی درخواست دائر کردی۔ کے الیکٹرک کے بجلی ٹیرف میں کمی اپریل کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگی گئی ہے۔کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا 19 جون کو سماعت کرے گا، درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین کو 7 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔
3
پاکستان میں پیپلز پارٹی کی جیت عوام کے ووٹ اور اعتماد کا نتیجہ ہے، ن لیگ اور عظمیٰ بخاری جیسے کردار وہ ہیں جن کی سیاست ووٹ چوری، سلیکشن اور جعلی مینڈیٹ کے سہارے زندہ ہے، ن لیگ عوام کا سامنا کرنے سے ڈرتی ہے، کیونکہ اُنہیں معلوم ہے کہ اشتہارات، بیانات اور فیک ترقی کے دعوے اب مزید نہیں چل سکتے۔ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید ، پاکستان میں پیپلز پارٹی کی جیت عوام کے ووٹ اور اعتماد کا نتیجہ ہے، ہم ووٹ سے آتے ہیں، فارم 47 سے نہیں۔عظمیٰ بخاری تنقید کے پیچھے چھپ کر اپنی چوری اور نااہلی پر پردہ ڈالنا چاہتی ہیں، عوام باشعور ہیں اور سندھ کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، ہم نعرے نہیں لگاتے، خدمت کرتے ہیں، میدان سے نہیں بھاگتے۔
4
سندھ کے ضلع خیرپور میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوگیا۔تیل و گیس کا ذخیرہ او جی ڈی سی ایل نے دریافت کیا، کنویں میں جی ایچ پی ایل 5 فیصد کی حصہ دار ہے۔ترجمان کے مطابق کنویں سے یومیہ 64 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس جبکہ یومیہ 55 بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا، دریافت سے ملک میں انرجی کی طلب و رسد کا فرق کم ہوگا۔
5
پنجاب کابینہ کا بجٹ اجلاس 16 جون کو طلب کر لیا گیاپاکستان تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن سے ایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، ای سی پی ٹریبونل نے این اے 126 لاہور سے سیف الملوک کھوکھر کی کامیابی کیخلاف دائر درخواست خارج کردی گئی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ٹریبونل نے این اے 126 میں سیف الملوک کھوکھر کی کامیابی کیخلاف درخواست پر سماعت کی، درخواست پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ توقیر عباس نے دائر کی تھی۔الیکشن ٹریبونل نے سیف الملوک کھوکھر کی کامیابی کیخلاف درخواست خارج کردی، ٹریبونل کے جج جسٹس سلطان تنویر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سیف الملوک کھوکھر کی کامیابی درست قرار دیدی۔