1
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مشاورت اور منظوری کے بغیر بجٹ پاس نہیں کیا جائےگا۔ہم نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے جارہے ہیں جس پر ہمیں اپنے لیڈر کی رہنمائی چاہیے، بجٹ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کی ہدایات واضح ہیں، اس وقت بھی وفاقی اور پنجاب حکومت مجھے اپنی فنانس ٹیم کے ساتھ لیڈر سے نہیں ملنے دے رہی۔ صوبے کے منتخب وزیراعلیٰ کو اپنے لیڈر سے ملنے نہیں دیا جارہا، خیبرپختونخوا میں ہمیں بانی پی ٹی آئی کے نظریے کی وجہ سے مینڈیٹ ملا، عوامی مینڈیٹ پر خیبر پختونخوا میں ہم نے عوامی حکومت بنائی۔فارم 47 کی جعلی حکومت پچھلے ڈیڑھ سال سے مسلسل میری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں رخنے ڈال رہی ہے، عدالتی احکامات کے باوجود ملاقاتیں نہیں کروائی جاتی، حساس ترین صوبے کا وزیراعلیٰ ہونے کے باوجود صرف چند بار ہی اپنے لیڈر سے ملاقات ہوسکی۔میڈیا سے گفتگو
2
سابق کپتان ثنا میر نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیاحال ہی میں آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ان دنوں لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری ہے۔لارڈز گراؤنڈ کی روایت کے مطابق یہاں کھیلے جانے والے ہر ٹیسٹ کے دن کا آغاز گھنٹی بجاکر کیا جاتا ہے۔جمعرات کو پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ انہوں نے لارڈز میں جاری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے دوسرے کھیل کا آغاز گھنٹی بجاکر کیا۔
3
اسرائیل نے ایران کیخلاف جنگ چھیڑ دی، فضائی حملوں میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی اور جوہری سائنسدان شہید ،خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے جمعہ کی صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں،دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں بھی دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئیں اور بعض مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ایرانی میڈیا نے دارالحکومت تہران کے شمالی، مغربی اور وسطی علاقوں پر حملےکی تصدیق کر دی۔ اسرائیلی وزیرِ دفاع نے اعلان کیا کہ اسرائیل نے ایران پر پیشگی حملہ کر دیا ہے، ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔امریکی اخبار کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کی فوجی قیادت کی رہائش گاہوں سمیت 6 فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ایرانی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی اور جوہری سائنسدان فریدعباسی اور محمد مہدی شہیدہوگئے۔ایرانی سرکاری ٹی وی نے کہا ہے کہ تہران میں پاسداران انقلاب کے صدر دفتر کو اسرائیل نے نشانہ بنایا۔ختم الانبیا ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد کی بھی ان حملوں میں شہید ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر اورمحافظ کمانڈر شمخانی بھی اسرائیلی حملے میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق تہران کے رہائشی علاقے پر اسرائیلی حملے میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
4
اسرائیلی فوجی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس چند دنوں میں 15 جوہری بم بنانے کے لیے کافی مواد موجود ہے۔اسرائیل یقینی بنارہا ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔کہ ایران پر حملے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے، حملے میں ایران کے جوہری اہداف سمیت درجنوں فوجی اہداف شامل ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیل کی تاریخ کے فیصلہ کن موڑ پر ہیں، ہماری لڑائی ایرانی عوام سے نہیں بلکہ ایرانی آمریت سے ہے.ایران کے جوہری افزودگی نظام کو نشانہ بنایا ہے۔ہماری لڑائی ایرانی عوام سے نہیں بلکہ ایرانی آمریت سے ہے۔ ایران پر اسرائیل کے حملوں کا مقصد اس کے جوہری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانا ہے، حملوں کو مقصد بیلسٹک میزائل فیکٹریوں اور دیگرفوجی اہداف کو بھی نقصان پہنچانا ہے۔
5
ایران کا کہنا ہے کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر الرٹ ہے۔ایرانی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ اصفحان صوبے میں بھی دھماکوں کی آواز سنی گئی۔اس کے علاوہ ایران نے تہران کے امام خمینی ہوائی اڈے پر تمام پروازیں معطل کر دی ہیں جبکہ ایرانی قیادت کا اعلیٰ سکیورٹی اجلاس جاری ہے۔ایران نے اپنی فضائی حدود تاحکم ثانی بند کر دی ہے۔ایران کی جانب سے جوابی بیلسٹک حملوں کا خدشہ ہونے کے سبب اسرائیل میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
6
اسرائیلی حملے میں ہمارا کوئی کردار نہیں،امریکا کی وضاحت،امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو کا کہنا ہے کہ ہم ایران کے خلاف حملوں میں ملوث نہیں، ہماری ترجیح خطے میں امریکی افواج کا تحفظ ہے۔ اسرائیل نے ہم سے کہا کہ ایران کے خلاف کارروائی اپنے دفاع کے لیے ضروری تھی۔ایران پر یہ حملے اتوار کو طے امریکا ایران بلواسطہ مذاکرات سے دوروز پہلے کیے گئے ہیں اور ایرانی حکام نے خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیل نے جارحیت کی تو سخت جواب دیا جائے گا۔ ایران سے جوہری معاہدہ نہ ہوا تو ممکنہ طور پر اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ ہوسکتا ہے۔ ایران سے جوہری مسئلے کے سفارتی حل کے لیے پرعزم ہیں، انتظامیہ کو ایران کے ساتھ مذاکرات کی ہدایت کی ہے، سخت مذاکرات ہوں گے، سب سے پہلے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول کا عمل ترک کرنا ہوگا۔
7
اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی شہید ہوگئے۔ایرانی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی اور جوہری سائنسدان فریدعباسی اور محمد مہدی شہیدہوگئے۔ختم الانبیا ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد کی بھی ان حملوں میں شہید ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
8
ایرانی فوج نے اسرائیلی حملوں پر باضابطہ ردعمل میں کہا ہے کہ اسرائیل کو حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے نمائندے ابراہیم رضائی نے اسرائیل کو ایران کے جوابی حملے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب کی کارروائیوں کا بھرپورجواب دیا جائےگا۔ اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکا کو بھی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ دشمن نے ایران پر حملہ کرکے سنگین غلطی کی ہے ،ایران بھرپورجواب دےگا۔ اسرائیل نے یہ حملے امریکا کی مدد سے کیے، اب دشمن ایران کےجواب کا انتظار کرے۔ ترجمان سربراہ ایرانی افواج بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی
9
اسرائیل کو حملے کی سخت سزا ملے گی: ایرانی سپریم لیڈر کا اعلان،آج صبح صہیونی ریاست نے ہماری سرزمین پر شیطانی اور خون آلود ہاتھوں سے ایک سنگین جرم کا ارتکاب کیا۔ دشمن نے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنی فطرت کو پہلے سے زیادہ بے نقاب کر دیا ۔اسرائیل نے ایران کی 3 ملٹری سائٹس پر حملے کیے، ان حملوں میں کئی اہم کمانڈرز اور سائنسدان شہید ہو چکے ہیں۔اسرائیل سزا کے لیے تیار رہے، ایران کی مسلح افواج دشمن کے اس حملے کا جواب دیں گی۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا اسرائیلی حملوں پر ردعمل
10
ایران نے مسلح افواج کے سربراہ اور پاسداران انقلاب کے نئے چیف کا اعلان کردیا ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے جنرل حبیب اللہ سیاری کو عارضی طورپر ایرانی مسلح افواج کا نیا کمانڈر تعینات کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سپریم لیڈرکےحکم پرجنرل احمد واحدی کو پاسداران انقلاب گارڈز کا نیا کمانڈر انچیف مقرر کردیا گیا ہے۔ ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری اور پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی آج صبح اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
11
ایران پر ہونے والے اسرائیلی حملے پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس ایٹم بم نہیں ہوسکتا۔ انہیں ایران پر ہونے والے اسرائیلی حملے کا علم تھا تاہم حملے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں تھا۔ ہم پر امید ہیں کہ ایران مذاکرات کی طرف آئے گا۔ قیادت میں بہت سے لوگ ہیں جو کبھی واپس نہیں آئینگے۔
12
پاکستان کی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت،دفتر خارجہ نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوجی کارروائیاں ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔ اسرائیلی اشتعال انگیز کارروائیاں علاقائی و عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں، عالمی برادری اور اقوام متحدہ فوری طور پر یہ جارحیت رکوائیں۔ عالمی قوانین کی حفاظت اور حملہ آور کو جوابدہ بنانے کی ذمہ داری اقوام متحدہ پر عائد ہوتی ہے، پاکستان ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
13
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ ایران کے خلاف اسرائیل کا یہ گھناؤنا اقدام بین الاقوامی قانون کی بنیادیں ہلادینےکے مترادف ہے۔ ایران پراسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، اسرائیلی حملے ناقابل جواز اورقابل مذمت ہیں۔ اسرائیلی جارحیت نے انسانیت کے ضمیرکو جھنجھوڑا ہے، یہ اقدام خطےکے امن اور عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ اسرائیل کا یہ گھناونا اقدام بین الاقوامی قانون کی بنیادیں ہلادینےکے مترادف ہے، پاکستان ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتا ہے۔
14
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ترسیلاتِ زر میں اضافے کو ریکارڈ اضافہ قرار دیدیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ 2 سال میں ترسیلاتِ زر میں 10 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا، 30 جون تک اسٹیٹ بینک کے مالی ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے اور ترسیلاتِ زر اس سال 38 ارب ڈالر تک ہوں گی۔ رواں مالی سال ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرضہ پاکستان کو ملے گا، اس سال پانڈا بانڈ جاری کریں گے اور آئندہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ کا رخ کریں گے۔
15
ٹرمپ انتظامیہ نے گرین کارڈپالیسی میں فوری تبدیلی کا اعلان کردیا۔امریکی امیگریشن سروس کے مطابق نئی پالیسی عوامی صحت کے تحفظ کیلئے ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گرین کارڈپالیسی میں فوری تبدیلی کے تحت نئی مستقل رہائش کی درخواست کے ساتھ طبی معائنہ فارم جمع کرانا لازم قراردیا گیا ہے۔نئی پالیسی کے تحت امریکا میں مقیم پاکستانیوں سمیت تمام تارکین وطن کودوبارہ میڈیکل ٹیسٹ کراناہوگا۔
16
ملتان میں لڑکی سےمبینہ زیادتی کے جرم میں پولیس نے ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم ڈاکٹر نے متاثرہ لڑکی کو انٹری ٹیسٹ کی تیاری کیلئے اکیڈمی میں داخلہ دلوانےکاجھانسہ دیا تھا۔ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سےزیادتی ثابت ہوگئی جس کے بعد ڈاکٹر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔
17
کراچی: جیکسن پولیس نے ملیر جیل سے فرار ایک اور قیدی کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملیر جیل سے بھاگا ہوا سزایافتہ مفرور قیدی تھانہ جیکسن کی حدود سے گرفتارکرلیا۔سزایافتہ مفرور قیدی تھانہ جیکسن کے مقدمے میں گرفتار ہوکر ملیر جیل گیا تھا۔مفرور قیدی کی شناخت سلمان ولد محمد فاروق کے نام سے ہوئی جس کے بعد گرفتار قیدی کو ملیر جیل روانہ کردیا گیا ہے۔


