1
سندھ کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کےلیے بجٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ عوامی ترجیحات کو مد نظر رکھتے ہوئے بجٹ پیش کیا جائیگا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کو ریلیف دیاجائےگا، بلاول بھٹوکی ہدایت پربجٹ تجاویزحاصل کی گئیں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی اور قومی مفادات کوترجیح دی۔دستاویزات کے مطابق سندھ کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار18ارب روپے کا ہوگا، صوبائی ترقیاتی بجٹ520ارب، ضلعی ترقیاتی بجٹ55ارب روپے ہوگا۔ غیرملکی فنڈز366ارب، وفاقی سالانہ ترقیاتی پروگرام سے76ارب ملیں گے۔
2
اسرائیلی ایئرلائن کا اپنے تمام طیارے اسرائیل سے باہر منتقل کرنے کا اعلان،ایران کی جوابی کارروائی کے پیش نظر اسرائیلی ائیرلائن نے اپنے تمام طیارے ملک سے باہرمنتقل کرنے کا اعلان کیا ہے،آرکیا ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ اپنے تمام مسافر طیارے اسرائیل سے نکال رہے ہیں۔ ایران نے اسرائیل پر 100 ڈرونز سے حملہ کیا ہے۔اسرائیلی ترجمان نے کہا کہ ہمارا دفاعی نظام ایرانی ڈرونز کو روک رہا ہے، ہم ایران پر بمباری اور حملے جاری رکھیں گے۔
3
ایران پر اسرائیلی حملے کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرمنفی اثر،اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کاآغاز ہی1400پوائنٹس کی مندی کےساتھ ہوا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ124000اور123000پوائنٹس کی2حدیں گنوابیٹھی، ہنڈریڈ انڈیکس 1947پوائنٹس گر کرایک لاکھ 22ہزار147پوائنٹس پرآگیا۔بجٹ میں شیئرزکی خریداری کرنےوالوں کیلئےنئی شرط نےبھی اسٹاک مارکیٹ کومتاثرکردیا، شیئرز خریدنے والوں کو اب ایف بی آرمیں اہلیت بھی ثابت کرناہوگی۔
4
محکمہ موسمیات نے16جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی،گرد آلود ہواؤں کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق آج شام سےپنجاب کےبیشتر اضلاع میں آندھی اور بارش کا امکان ہے، لاہور، نارووال،سرگودھا،جھنگ،میانوالی،سیالکوٹ اور فیصل آبادمیں بارش ہوگی،پنجاب کے جنوبی اور وسطی اضلاع میں تیز گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔اسلام آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،مری، گلیات، ،اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے،گوجرانوالہ،میانوالی،حافظ آباد میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے،راولپنڈی،سیالکوٹ،نارووال اور گجرات میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے،چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ پشاور،مردان،صوابی،نوشہرہ،چارسدہ میں بھی آج بارش ہوسکتی ہے، باجوڑ، مہمند، خیبر،اورکزئی،کرم میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،کوہاٹ،بنوں، کرک، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیاہے


