اسلام آباد۔13جون،2025۔۔ پاکستان میں صف اول کی ٹیکنالوجی کمپنی زونگ فورجی نےV-One ایسوسی ایٹس کے تعاون سے ایکسس مال اینڈ اپارٹمنٹس (Axis Mall & Apartments)میں ملک کا پہلااور مکمل طور پر مربوط بلڈنگ مینجمنٹ سسٹم نصب کرنے کا اعلان کیا ہے جو کہ پاکستان میں اربن ڈویلپمنٹ کی جانب اہم سنگ میل ہے۔

اسلام آباد کے فیصل ٹاؤن میں واقع ایکسس مال اینڈ اپارٹمنٹس، رہائشی اپارٹمنٹس اور کمرشل شاپس پر مشتمل ایک جدید طرز کا 18 منزلہ منصوبہ ہے جو اب زونگ فورجی کی جدید فائبر ٹو دی ایکس (FTTX) ٹیکنالوجی سے منسلک ہو چکا ہے۔ اس اشتراک کے تحت زونگ پورے کمپلیکس میں فائبر نیٹ ورک کا انفراسٹرکچر نصب کرے گا جس سے ہر یونٹ میں وائی فائی کی سہولت میسر ہوگی۔

اس شراکت داری میں ایک جامع بلڈنگ مینجمنٹ سسٹم بھی شامل ہے جو رہائشیوں اور کاروباری اداروں کی آپریشنل و ٹیکنالوجیکل ضروریات کے مطابق ایک مکمل حل فراہم کرتا ہے۔ اس سسٹم کے ساتھ ایک مربوط موبائل ایپلیکیشن بھی متعارف کرائی جائے گی جس کے ذریعے صارفین اپنے یونٹس کا انتظام وانصرام، کرایہ داری امور کی نگرانی اور مختلف ڈیجیٹل سہولیات تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

زونگ فورجی کے ہیڈ آف بزنس سالوشنز فاروق رضا خان نے معاہدہ پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ،”ایکسس مال اینڈ اپارٹمنٹس کے ساتھ ہماری یہ شراکت زونگ فورجی کی جدت اور ڈیجیٹل مہارت کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ زونگ فورجی نے ہمیشہ انٹرپرائز کنیکٹیویٹی میں قیادت کی ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ ہم اس پیمانے پر ایک متحدہ بلڈنگ مینجمنٹ سالوشن متعارف کروا رہے ہیں جومستقبل میں ایکسس مال اینڈ اپارٹمنٹس کو پاکستان میں تیار ہونے والی بلڈنگز کے لیے ایک معیار ترتیب دے گا۔“

ایکسس اینڈ اپارٹمنٹس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرشفیق آفریدی نے اس موقع پر کہاکہ،”پاکستان میں جدت اور کنیکٹیویٹی کی علامت، زونگ فورجی کے ساتھ شراکت داری پر ہم بہت پرجوش ہیں۔اس شراکت داری سے ایکسس مال اینڈ اپارٹمنٹس محض ایک کاروباری مرکز نہیں رہے گا بلکہ اسلام آباد میں جدیدٹیکنالوجی سے آراستہ شہری طرزِ زندگی کی نئی مثال قائم کرے گا۔“

چائنا موبائل کمیونیکیشنز کارپوریشن (CMCC) کے تعاون سے، زونگ فورجی پاکستان میں جدید انفراسٹرکچر سلوشنز متعارف کروا رہا ہے جو شہری ماحول کو ایک نئے انداز سے تشکیل دے رہے ہیں۔ ایکسس مال اینڈ اپارٹمنٹس کے ساتھ یہ اشتراک مستقبل میں اسمارٹ، پائیدار اور ڈیجیٹل کمیونٹیز کی تشکیل کی جانب اہم اقدام ہے۔