1
ایران نے اسرائیل کے 2 ایف 35 اسٹیلتھ جنگی طیارے مار گرائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی نے شدت اختیار کرلی ہے، ایران نے ہفتہ کی صبح اسرائیل پر پانچواں بڑا حملہ کیا جس میں درجنوں میزائل داغے گئے۔ایران کی جانب سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں میزائلوں سے 5 مقامات پر تباہی ہوئی اور ایک 32 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔ان حملوں کے دوران وسطی اسرائیل میں 9 مقامات کو نشانہ بنایا گیا اور متعدد عمارتوں کو نقصان ہوا، ایرانی حملوں کے نتیجے میں 4 اسرائیلی ہلاک اور 63 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی۔ تل ابیب میں اسرائیلی جوہری تحقیقی مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
2
ایران کا اسرائیل پر حملے تیز کرنے کا اعلان، دفاع کرنے والے ممالک کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی،ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ایران کو بین الاقوامی قانون کے تحت اس جارحانہ حکومت کے خلاف فیصلہ کن جواب دینے کا حق حاصل ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی ملک ایران کی کارروائیوں کے خلاف اسرائیل کا دفاع کرے گا اُس ملک کے فوجی اڈے ایران کے اگلے اہداف ہوں گے۔
3
اسرائیل پر جلد خیبر میزائل داغے جائیں گے اور دنیا حیران رہ جائے گی، ایران،ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایران کی طاقتور عسکری تنظیم پاسدارانِ انقلاب نے سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اسرائیل پر جلد ہی "خیبر” میزائل داغے جائیں گے، جس کے اثرات دیکھ کر دنیا حیران رہ جائے گی۔پاسداران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام کے دعووں کے برعکس ایرانی میزائل اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنا رہے ہیں اور یہ حملے اسرائیل کے ہاتھوں بے گناہوں کے خون بہائے جانے کا جواب ہیں۔ایرانی فوج نے واضح کیا ہے کہ ایران کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کسی بھی کوشش کا سخت اور فوری جواب دیا جائے گا۔ پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیل کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ "ایران کی سکیورٹی سرخ لکیر ہے اور اس لکیر کو عبور کرنے والوں کو پچھتانا پڑے گا۔ایرانی بیان میں "خیبر” میزائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ جدید اور طاقتور ہتھیار جلد اسرائیلی سرزمین پر داغا جائے گا جو اسرائیل کے لیے ایک "حیران کن مرحلہ” ثابت ہوگا۔
4
ایران کا اسرائیل پر چوتھا میزائل حملہ، 63 افراد زخمی، تازہ حملے میں کئی میزائل داغے گئے جن میں سے ایک تل ابیب کے وسطی علاقے میں اپنے ہدف پر آن گرا۔ دھماکوں کی آوازیں تل ابیب اور یروشلم میں سنی گئیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل تل ابیب میں مختلف مقامات پر گرے، جن میں ایک اسرائیلی وزارت دفاع کی عمارت بھی شامل ہے۔ جبکہ گش دان میں بھی دو ایرانی میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں۔ حملے کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق کم از کم 63 افراد زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کیے گئے کئی میزائلوں کو فضاء میں ہی تباہ کر دیا گیا جبکہ دیگر نے ہدف کو نشانہ بنایا۔ میزائل حملوں کے پیش نظر شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ایران نے اس حملے کو "آپریشن وعدہ صادق سوم” کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسرائیل کی پالیسیوں کے خلاف ایک انتقامی کارروائی ہے۔ اس سے قبل ایران کی جانب سے ایک گھنٹے میں تین وقفوں کے ساتھ مجموعی طور پر 150 سے 200 میزائل اسرائیل پر داغے گئے تھے۔پہلے حملے میں 100، دوسرے میں 50 اور تیسرے حملے میں بھی تقریباً 50 میزائل شامل تھے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ حملے خطے میں وسیع جنگ کا پیش خیمہ بن سکتے ہیں۔
5
ایران کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے، اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کا دو ٹوک بیان،عاصم افتخار نے کہا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کاحق حاصل ہے، اسرائیل کا ایران پر حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی خودمختاری کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر میں امن و سلامتی کے لیے شدید خطرہ بن سکتے ہیں۔ اسرائیل نے غزہ میں نہتے شہریوں اور معصوم بچوں کو بے دردی سے قتل کیا، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ عالمی برادری کو اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھانے ہوں گے۔پاکستانی مندوب نے زور دیا کہ سلامتی کونسل کو اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرنا چاہیے تاکہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے۔
6
ایران کے اسرائیل پر تابڑتوڑ جوابی حملوں کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کا ردعمل سامنے آگیاعالمی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی حملوں میں اب تک 15 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں، تاہم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے زیادہ تر میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا ہے۔وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے پیغام میں ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ وقت ہے کہ ایرانی عوام اپنی حکومت کے خلاف آواز بلند کریں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں اور اسرائیلی قوم ایرانی عوام کے ساتھ ہیں۔‘‘ادھر اسرائیلی وزیردفاع نے ایرانی حملے کو ’’ریڈ لائن‘‘ کراس کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ایران کو اس جارحیت کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔‘‘
7
ایران نے اسرائیل پر انتقامی حملوں کو ‘آپریشن وعدۂ صادق 3’ کا نام دیدیااسرائیلی حملوں کے فوری جواب کے طور پر ایران نے ابتدا میں 100 سے زائد ڈرونز برسائے تھے۔تاہم اب چند گھنٹوں کی خاموشی کے بعد ایران سے پھر سے اسرائیل کے خلاف انتقامی حملوں کا آغاز کیا ہے۔اس بار ایران نے اسرائیل کے درجنوں کو اہداف کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جس میں کم از کم 7 افراد زخمی ہوگئے۔اسرائیلی دارالحکومت میں وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر کے نزدیک بلند شعلے اور دھواں اُٹھتا دیکھا گیا ہے۔ایران نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے اُس نے اسرائیل کے دو جنگی طیاروں کو مار گرایا گیا ہے اور ایک خاتون پائلٹ کو حراست میں لیا ہے۔اسرائیلی فوج نے ایران کے ’’آپریشن وعدۂ صادق‘‘ کے شروع ہوتے ہی اپنے شہریوں کو تا حکم ثانی محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔
8
ایران کا اسرائیل کے 2 جنگی طیاروں کو مار گرانے اور پائلٹ کو حراست میں لینے کا دعویٰ،ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے دو جنگی مار گرائے ہیں اور ایک پائلٹ کو بھی حراست میں لیا ہے۔تاہم خبر میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں کہ طیارے کہاں گرائے گئے، یا کن دفاع نظاموں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ابھی تک اسرائیل کی جانب سے اس دعوے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور دونوں ممالک میں جنگی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
9
ایران کے اسرائیل پر تابڑ توڑ جوابی حملے شروع؛ تل ابیب دھماکوں سے گونج اُٹھاعالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں اس سائرن کی کان پڑی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔اسرائیل میں وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر کے نزدیک آگ اور دھواں دیکھا گیا ہے۔ کم از کم پانچ مقامات پر ہنگامی صورت حال ہے۔سائرن بچتے ہی اسرائیلی شہری فضائی حملوں سے بچنے کے لیے زیر زمین بنے بنکرز کی جانب دوڑ پڑے۔ شہریوں کی چیخ و پکار کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔تل ابیب میں یہ افراتفری اور بھگدڑ اس لیے مچی کیوں کہ ایران نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایک بار پھر بیلسٹک حملوں کا آغاز کیا ہے۔
10
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی ہلاکت کے بعد ایران نے ایٹمی ہتھیار تیار کرنا شروع کر دیے تھے جس پر اسرائیل کے پاس ایران پر حملہ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہ بچا تھا۔وزیر اعظم نیتن یاہو نے انکشاف کیا کہ ایران پر حملے کا فیصلہ امریکا کی کسی بھی براہ راست مدد کے بغیر کیا البتہ صدر ٹرمپ کو حملے سے پہلے مطلع کر دیا تھا۔اب یہ امریکا پر ہے کہ وہ ایران پر ہمارے حملے کے بعد کی صورتحال میں کیا فیصلہ کرتا ہے۔
11
غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور بگڑتی صورتحال پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کی زیرصدارت اجلاس میں اسرائیل کی طرف سے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں غزہ اور مغربی کنارے میں بگڑتی ہوئی انسانی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔اعلیٰ سطح اجلاس میں پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کو فراہم کی جانے والی امداد کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کی فراہمی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ فلسطینی طلبہ کو تعلیمی مدد فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
12
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم دنیا متحد نہ ہوئی تو سب کی باری آئے گی۔قومی اسمبلی کا بجٹ پر بحث کے لیے اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یہاں بجٹ پر بحث شروع ہے، مگر کل ہمارے ہمسایہ ملک پہ حملہ ہو گیا۔ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، جس کے ساتھ ہمارے گہرے تعلقات ہیں۔ ہمارے ایسے رشتے ہیں ایرانیوں کے ساتھ جن کی مثال شاید تاریخ میں کم ہی ملتی ہو۔ اسرائیل نے یمن، ایران، فلسطین کو ٹارگٹ بنایا ہوا ہے ۔ آج مسلم دنیا متحد نہ ہوئی تو سب کی باری آجائے گی۔ اس وقت لازم ہے کہ کچھ اقدامات کیے جائیں۔
13
پاکستان کیخلاف بھارت اور اسرائیل کی گھناؤنی سازش بے نقاب؛ بڑے انکشافات,اسرائیلی ویب سائٹ کے نام نہاد بلوچستان اسٹڈیز پراجیکٹ سے دہلی اور تل ابیب کا شیطانی ایکا پکڑا گیا۔میر یار نامی بھارتی مہرہ بھی پاکستان مخالف سازش کا حصہ ہے۔مڈل ایسٹ میڈیا ریسرچ انسٹیٹیوٹ یا (MEMRI) واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک ہے اور جسے سابق اسرائیلی انٹیلیجنس افسر ایگیل کارمن نے قائم کیا تھا۔’’بلوچستان اسٹڈیز پراجیکٹ‘‘ کے لیے بھارت کی آشیرباد سے میر یار بلوچ کو اس کا خصوصی مشیر مقرر کیا ہے۔ بی ایل اے کا حامی میر یار بلوچ ہائبرڈ وارفیئر میں بھارت کی کٹھ پتلی ہے جو بلوچستان کے عوام کی آواز نہیں ہے۔میر یار بلوچ جیسے کرداروں کا مقصد ریاست کو اندر سے کمزور کرنے کے سوا کچھ نہیں۔ بلوچستان میں را کے ذریعے بی ایل اے اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے لیے بھارت کی حمایت دستاویزی طور پر بھی ثابت شدہ ہے۔پاکستان مخالف سازش میں اسرائیلی شمولیت سے اس کے عزائم عیاں ہیں۔قومی بحران کے لمحات میں جعلی آزادی کے اعلانات دراصل اس کی اصل نیت یعنی کہ پاکستان میں انتشار پھیلانا اور دشمن ممالک کے مفادات کو آگے بڑھانا ہے نہ کہ یہ بلوچ عوام کی بھلائی کو عیاں کرتے ہیں۔پاکستان کا مستقبل پاکستانی عوام کے ہاتھ میں ہے، نہ کہ دہلی سمیت کسی بھی غیر ملکی دارالحکومت میں بیٹھے انٹیلیجنس نیٹ ورکس اور ان کے ایجنٹس کے ہاتھ میں۔
14
نیشنز ہاکی کپ؛ پاکستان کل ملائیشیا کے مدمقابل آئے گاپاکستانی ٹیم کل ملائیشیا کے خلاف مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے میدان میں اُترے گی۔ایف آئی ایچ نیشنز کپ کا آغاز 15 سے ہوگا اور ایونٹ کا فائنل 21 جون کو کھیلا جائے گا، قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ ملائیشا، 16 کو جاپان اور 18 جون کو نیوزی لینڈ سےکھیلےگی۔ایونٹ کے سیمی فائنلز 20 جون کو کھیلے جائیں گے، ایونٹ کی فاتح ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ کھیلنے کی حقدار بنے گی۔
15
جائیداد کے تنازع پر 2 افراد کو قتل کرنیوالے خاتون سمیت 5 ملزمان گرفتار،پولیس کے مطابق دہرے قتل کا معما حل کرلیا گیا ہے، جس میں ہڈیارہ کے علاقے میں فائرنگ کر کے 2شہریوں کو قتل کرنے والے خاتون سمیت 5ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیا تھا۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہڈیارہ محمد سلیم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے خاتون ملزمہ سمیت 5ملزمان کو گرفتار کر لیا، جنہوں نے جائیداد کے تنازع پر شہری صدیق اور جاوید کو قتل اور شہری برکت، پرویز، عامر اور نوید کو شدید زخمی کر دیا تھا۔ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
16
سیرین ایئرلائن کی پرواز میں تاخیر، ایئرپورٹ لاؤنج میں مسافروں کی تلخ کلامی،سیرین ائیر پرواز کی روانگی کا مقررہ وقت صبح 7 بجے تھا، جسے اب تک 3 بار روانگی کا عندیہ دیا جاچکا ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ عملے کی جانب سے پرواز کی تاخیر کے معاملے پر کوئی مستند وجہ بھی نہیں بتائی جارہی۔مسافروں کا کہنا ہے کہ پرواز کے ذریعے روانگی کےلیے آج صبح 4 بجے سے ائیر پورٹ پر موجود ہیں۔فلائٹ انکوائری کے مطابق سیرین ائیر کی پرواز ای آر 500 اب دوپہر ایک بجے اڑان بھرے گی۔
17
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیاجسٹس انعام امین منہاس نے دو صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے فرحت اللہ بابر کو ہراساں نا کرے اور قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھائے۔عدالت نے ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری کردیے، ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیس کی پیروی کر رہے ہیں۔


