1
اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں چین اور روس نے موقف اپنایا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے، اسرائیل کا ایران پر حملوں کا کوئی جواز نہیں۔سلامتی کونسل کے اجلاس میں چینی مستقل مندوب فو کانگ نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے ایران کی سلامتی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں اور چین کو اسرائیلی پر خطر حملوں کے حوالے سے گہری تشویش ہے کیونکہ ان حملوں کے نتائج اسرائیل کو بھی بھگتنا ہو گا۔چینی مستقل مندوب نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کشیدگی میں اضافہ کسی فریق کے حق میں نہیں جاتا، ہم مطالبہ کرتے ہیں اسرائیل خطرات سے بھرے اس فوجی ایکشن کو فوری بند کرے اور مزید کشیدگی کو بڑھانے سے گریز کیا جائے۔چینی سفیر نے کہا کہ اسرائیل نے ایران کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنا کر ایک اور ریڈ لائن عبور کر لی، دونوں ممالک کے درمیان جنگ کو مزید پھیلنے سے روکنا ہو گا، اسرائیلی اقدامات خطرناک نتائج کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتے ہیں، ایران کی خودمختاری اور سلامتی پر اسرائیلی حملہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔ روسی ایلچی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جارحانہ اقدامات کو قبول کرنا عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے، عالمی برادری اشتعال انگیزی کے ساتھ کھڑی نہیں ہو سکتی، کشیدگی کم کرنے کیلئے روس سفارتی کوششوں کی حمایت کرے گا۔
2
ہائیکورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ، گریڈ 20 اور 21 کے افسران سے گاڑیاں واپس لینے کا حکم،ن کی جگہ انہیں پٹرول اور مرمت کے لیے ماہانہ فکس الاؤنس دیا جائے گا، اس مقصد کے لیے باقاعدہ مونوٹائزیشن پالیسی کا اجرا کر دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔پالیسی کے مطابق گریڈ 20 کے افسران کو ماہانہ 65960 روپے، گریڈ 21 کے افسران کو ماہانہ 77430 روپے پٹرول اور گاڑیوں کی مرمت کے مد میں دیئے جائیں گے جبکہ گریڈ 19 کے افسران کے لیے الاؤنس سے متعلق فیصلہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اس اقدام سے ہر ماہ لاکھوں روپے کی بچت ممکن ہوگی جو پہلے سرکاری گاڑیوں کے ایندھن اور مرمت پر خرچ ہو رہے تھے۔مزید برآں پانچ سال تک خدمات انجام دینے والے نائب قاصد کو موٹر سائیکل اور 50 لٹر پٹرول فراہم کرنے کی پالیسی پر بھی نظر ثانی کا امکان ہے۔وکلا برادری نے بھی چیف جسٹس کے اس اقدام کو سراہا ہے، سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ چوہدری نصیر کمبوہ کا کہنا تھا کہ یہ قدم قومی خزانے پر بوجھ کم کرنے کے ساتھ ساتھ انصاف کی فوری فراہمی کی طرف عملی پیش رفت ہے۔سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے اس فیصلے کو ملکی معاشی حالات کے تناظر میں بہترین انتظامی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ دیگر اداروں کو بھی اس سے سبق لینا چاہیے۔
3
شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بجٹ غریب عوام نہیں بلکہ عالمی مالیاتی اداروں کی خوشنودی کیلئے بنایا گیا ہے۔ وفاقی بجٹ کسی غریب کا بجٹ نہیں بلکہ قرضوں کا بجٹ ہے، جب بجٹ پیش کرنے والا خود کہتا ہے کہ یہ قرضوں کا بجٹ ہے تو پھر میں کیا کہوں گا؟انہوں نے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ غریب عوام کے لیے نہیں بلکہ عالمی مالیاتی اداروں کی خوشنودی کے لیے بنایا گیا ہے۔نے خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران پر حملہ کیا ہے جس کی پاکستانی قوم شدید مذمت کرتی ہے۔ پاکستان کا ہر مسلمان ایران کی اسرائیل کے خلاف جدوجہد میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ایران حق پر ہے اور ہمیں کھل کر اس کا ساتھ دینا چاہیے، پاکستان کا بچہ بچہ ایران کے شانہ بشانہ ہے اور جوابی حملہ ایران کا حق ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو
4
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب تھانہ نیو ٹاؤن میں درج 24 نومبر جلاؤ گھیراؤ کیس میں عدالتی حکم پر شامل تفتیش ہو گئے۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے حکم کے بعد عمر ایوب نے اپنے وکیل کے ذریعے تفتیشی افسر کے سامنے تحریری بیان جمع کروا دیا۔عمر ایوب کی جانب سے جمع کروائے گئے بیان میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ ایک سیاسی اور جمہوری سوچ رکھنے والے گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور ملک بھر میں ان کے خلاف درج 90 سے زائد مقدمات بے بنیاد اور سیاسی انتقام پر مبنی ہیں، وہ تمام مقدمات میں عدالتوں کے سامنے پیش ہو رہے ہیں۔اپنے تحریری بیان میں عمر ایوب نے مؤقف اختیار کیا کہ مذکورہ مقدمہ جھوٹ اور من گھڑت الزامات پر مبنی ہے، میں پرامن احتجاج پر یقین رکھتا ہوں اور کسی بھی قسم کے جلاؤ گھیراؤ میں شامل نہیں رہا، میں بے گناہ ہوں۔عمر ایوب کے وکیل نے عدالت کے احاطے میں ان کا تحریری بیان تھانہ نیو ٹاؤن کے تفتیشی افسر راشد کے حوالے کر دیا۔
5
باجوڑ: وزیراعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب کے گھر پر راکٹ حملہ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق راکٹ حملے کے نتیجے میں گھر کے مرکزی دروازے کو جزوی نقصان پہنچا، ،ھال۔ کے فوری بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔یہ پہلا موقع نہیں کہ ایم این اے مبارک زیب خان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا ہو، اس سے قبل بھی ان پر حملوں کی کوششیں کی جا چکی ہیں۔
6
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، نظر بندی کیس پر نیا لارجر بنچ تشکیل،پانچ رکنی لارجر بنچ 19 جون کو کیس کی سماعت کرے گا، لارجر بنچ کی سربراہی خود چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کریں گی جبکہ بنچ میں جسٹس چودھری اقبال، جسٹس شہرام سرور چودھری، جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس امجد رفیق بھی شامل ہوں گے۔قبل ازیں جسٹس خالد اسحاق کی معذرت کے باعث سابقہ لارجر بنچ تحلیل ہو گیا تھا، اس سے پہلے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے نظر بندی کے قانون (سیکشن 3) کو معطل کیا تھا جسے پنجاب حکومت نے چیلنج کر رکھا ہے۔
7
اسلام آباد ہائیکورٹ: پاکستان نرسنگ کونسل کی صدر فرزانہ ذوالفقار کی تعیناتی کالعدم قرار،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 30 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جس میں عدالت نے جواد امین خان کو صدر اور شاہد حسین کو پاکستان نرسنگ کونسل کے نائب صدر کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم دیا ہے، پاکستان نرسنگ اینڈ مڈ وائفری کونسل کے صدر جواد امین خان کو نگران دور حکومت میں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ نگران حکومت کے اختیارات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے جبکہ الیکشن ایکٹ 2017 میں بھی نگران حکومت کے کام کی وضاحت کی گئی ہے، پٹیشنرز کو وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کی منظوری سے تعینات کیا گیا تھا، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر پٹیشنرز کو ڈی نوٹیفائی کرنا سپریم کورٹ کے فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہے۔عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ ڈی نوٹیفائی کرنے سے قبل درخواست گزاروں کو کوئی شوکاز دیا گیا اور نہ ہی ان کیخلاف کوئی انکوائری کی گئی، ایسی کوئی دستاویز بھی ریکارڈ پر نہیں لائی گئی جس کی بنیاد پر پٹیشنرز کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہو۔
8
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے تنخواہ بڑھانے سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تنخواہ بڑھانے سے میرا کوئی تعلق نہیں، وزیر دفاع کا احترام کرتا ہوں، تنخواہ واپس کرا دیں،اچھی بات ہے، تنخواہ میں اضافے سے متعلق مجھ سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا تنخواہ میں اضافہ فنانس کمیٹی نے کیا نہ پارلیمنٹ نے کیا، جنہوں نے کیا ان کو پتہ ہے اور یہ واپس بھی ہو گیا تو کوئی مسئلہ نہیں۔
9
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ معاشی طور پر دنیا اوپر پاکستان خطے میں نیچے جا رہا ہے۔میں نے جتنا اسلام کو سمجھا ہے،انسان کی ایک انفرادی زندگی ہے ، زندگی میں اسلام کی ترجیح دو باتیں ہیں،ایک امن اورایک خوشحال معیشت ہے ۔امن سے مراد اسلامی حقوق کا تحفظ ہے، کسی زمانے میں ہم بجٹ پاس کرتے تھے،ٹیکس فری بجٹ قابل تحسین ہوتاتھا آج وہ دن ہے کہ ٹیکس پر ٹیکس لگائے جارہے ہیں۔ فیصلہ آپ نے کرنا ہے کہ پہلے والا بجٹ اچھا ہوتا تھا یا اب کا، مہنگائی کی شرح بیس سال پہلےکیا تھی اور اب کیا ہے، آئی ہم نے خطے کو بھی سامنے رکھ کر فیصلہ کرنا ہے۔شہر قائد میں تقریب سے خطاب
10
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، آسٹریلیا کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 282 رنز کا ہدف،لندن کے تاریخی لارڈز اسٹیڈیم میں جاری میچ میں کینگروز نے 281 رنز کی برتری حاصل کرلی، جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 282 رنز بنانا ہونگے۔کینگروز نے اپنی پہلی اننگز میں 212 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 138 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 74 رنز کی برتری سے کیا اور 65 اوورز میں 207 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔