1
ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر میزائل حملوں کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنی کی اپیل کی ہے۔اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ کافی کشیدگی ہو گئی ہے۔ اب اسے روکنے کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن اور سفارت کاری کو غالب ہونا چاہیے۔ فریقین امن اور سفارت کاری کو فروغ دیں۔اسرائیل کے خلاف ایران کے جوابی حملے جاری ہے، ایران نے اسرائیل پر نئے میزائل حملے شروع کردیے، ایرانی میزائل وسطی اسرائیلی میں گرنے کی اطلاعات ہیں۔ اسرائیلی طیارے بھی ایرانی اہداف پر حملے کر رہے ہیں۔
2
اسرائیلی مشیر قومی سلامتی کا کہنا ہے کہ فی الحال ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کو مارنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔اسرائیل نے جمعرات اور جمعہ کی شب ایران کے مختلف شہروں پر طیاروں میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اعلیٰ فوجی قیادت سمیت درجنوں افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔ایران نے اسرائیل کے جارحانہ حملوں کا جواب دیتے ہوئے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب آپریشن ’’وعدہ صادق سوم‘‘ کا آغاز کیا اور ہائپر سونک سمیت سیکڑوں میزائل تل ابیب پر داغ دیئے۔موجودہ اطلاعات کے مطابق ایرانی حملوں سے تل ابیب میں بڑی تباہی ہوئی، فوجی تنصیبات اور کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں، کم از کم 4 افراد ہلاک اور 100 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔
3
تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کی شرح سے متعلق نئی تفصیلات جاری کردی گئی۔نوید قمر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ 10 فیصد تنخواہیں بڑھانے کے باعث پہلی سلیب میں ایک کے بجائے 2.5 فیصد ٹیکس لگایا۔ اب تنخواہ دارکیلئے 6 لاکھ سے 12 لاکھ سالانہ آمدن 2.5 فیصد ٹیکس ہوگا۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ 12 لاکھ سے 22 لاکھ روپے تک سالانہ آمدن پر11 فیصد ٹیکس عائد ہوگا، 22 لاکھ روپے سے 32 لاکھ روپے آمدن پر 23 فیصد ٹیکس عائد ہو گا، 22 لاکھ روپے سے 32 لاکھ روپے آمدن پر 23 فیصد ٹیکس عائد ہو گا۔راشد لنگڑیال نے کمیٹی کو بتایا کہ 32 لاکھ روپے سے 41 لاکھ روپے آمدن پر 30 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔ اب تنخواہ دارکیلئے سالانہ 41 لاکھ سے زائد آمدن پر 35 فیصد انکم ٹیکس عائد ہوگا۔
4
مسجد اقصیٰ اور الخلیل میں مسجد ابراہیمی کو اسرائیل نے بند کردیااسرائیلی فوج نے مسجد کے دروازوں کو بند کردیا اور نمازیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی، جس کے بعد مسجد کے گیٹ سیل کر دیے گئے ہیں۔حماس کا کہنا ہے کہ مسجد الاقصیٰ میں داخلےکی مکمل پابندی کی مذمت کرتے ہیں، عرب اور اسلامی دنیا مسجد الاقصیٰ میں داخلے پر پابندی ختم کروائے۔اسرائیل نے کورونا وباء کے بعد پہلی بار مقدس مقام کو نمازیوں کےلیے بند کردیا۔
5
ایران کی جانب سے اسرائیل پر پانچواں میزائل حملہ کردیا گیادھماکے کے بعد سائرن کی آوازوں میں اضافہ ہوگیا۔ تل ابیب میں بھی سائرن کی آوازیں سنائی دی گئیں۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کئے گئے میزائلوں کو روکنے کے لیے دفاعی نظام متحرک ہے، عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایرانی حکام کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ جو اسرائیل کا دفاع کرےگا اس ملک کےتنصیبات کو نشانہ بنایاجائےگا،اسرائیل کے خلاف حملوں میں شدت لارہے ہیں۔
6
ایبٹ آباد میں کالج روڈ پر شادی کی تقریب میں خواجہ سراء کو قتل کرنیوالے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ایبٹ آباد میں تھانہ میرپور کی حدود کالج روڈ پر شادی کی تقریب میں فائرنگ کرکے ایک خواجہ سراء کو قتل اور دوسرے کو زخمی کردیا گیا۔پولیس نے خواجہ سراؤں پر فائرنگ کرنیوالے ملزم توقیر کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق مقتول زیبی کا تعلق سر گودھا سے تھا، دوسرے زخمی خواجہ سراء کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔