1
اسرائیل کا ایران کے شمال مغربی تبریز ریفائنری کےقریب حملہ ،ایران کے مغربی علاقوں میں 3 مقامات پردھماکے ہوئے اور میزائل حملے کیے گئے۔
2
اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے لیے ایران تک راستہ صاف ہوگیا، تہران میں اہداف کونشانہ بناناشروع کریں گے۔ اسرائیلی لڑاکا طیارے تہران میں اہداف پر حملے دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں، ایران کے خلاف مزید حملے آئندہ گھنٹوں میں متوقع ہیں، یہ حملے ایران کی جانب سے جاری خطرات کے ردعمل میں کیے جارہے ہیں جب کہ اسرائیلی فوج آپریشنل منصوبوں کے مطابق پیش قدمی کر رہی ہے۔
3
اسرائیلی حملےکےجواب میں ایران کا آپریشن وعدہ صادق سوم جاری ،ایران پر حملے کیلئے استعمال ہونیوالے اسرائیل کے 3 ائیربیسز کو نشانہ بنایا ہے۔ایرانی سینئرکمانڈر کے مطابق اسرائیل کے تین ائیربیسز کو نشانہ بنایاگیا، اسرائیلی ائیربیسز ایران پر حملے کے لیے استعمال ہورہے تھے۔اسرائیلی ایمرجنسی سروس کے مطابق اسرائیل پر ایران کے تازہ میزائل حملے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
4
اعلیٰ کمانڈر پاسداران انقلاب جنرل احمد واحدی نے کہا ہے کہ دشمن کو اپنی سنگین غلطی کا اندازہ ہوگیا، اب وہ نتائج بھگتنے کے مراحل میں ہیں۔دشمن سمجھ بیٹھا تھا کچھ فوجی مراکز کو نشانہ بنا کر ہمیں کمزور کر دے گا اور ہم خاموش رہیں گے۔جموعی طور پر اسرائیل پر میزائل حملوں میں 150 سے زائد اہداف کامیابی سے نشانہ بنائے گئے۔
5
اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب ڈینی ڈینن نے کہا کہ انٹیلی جنس تھی کہ چند دنوں میں ایران جوہری بموں کے لیے موادتیارکرلےگا۔ ہم نے مسئلے کے حل کے لیے سفارتکاری کا انتظارکیا اور ایران پر حملہ اپنے تحفظ کے لیے تن تنہا کیا۔
6
ایران میں 5 افراد اسرائیل کیساتھ تعاون کے الزام میں گرفتار،ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے وسطی شہر یزد میں 5 افراد کو تصاویر لینے اور ’اسرائیل کے ساتھ تعاون‘کرنے پر گرفتار کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ گرفتاریاں اس وقت کی گئی ہیں جب ایران اور اسرائیل کے درمیان حالات کشیدہ ہیں اور دونوں ممالک جنگ کی صورتحال میں ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔
7
نان فائلرز کی نقد رقم نکالنے کی حد 50 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار کرنے کا فیصلہ،جنگ اور دی نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025-26 کے لیے نظرثانی شدہ بجٹ تجاویز کے تحت نئی حد سے زیادہ رقم نکالنے پر 0.8 فیصدکا زیادہ ایڈوانس ٹیکس لاگو ہوگا جو موجودہ سال کے 0.6 فیصد سے زیادہ ہے۔بجٹ تجاویز کے تحت نان فائلرز کی نقد رقم نکالنے کی حد 50 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو اشتہارات پر سخت محصول کا سامنا کرنا پڑے گا، سب سے زیادہ کمانے والوں کے لیے انکم ٹیکس سرچارج میں 9 فیصد کمی متوقع ہے۔