1
اسرائیل کا مشرقی آذربائیجان میں بھی حملہ، 4 ایرانی اہداف کو نشانہ بنایاخرم آباد اور کرمان شاہ میں زور دار دھماکے سنے گئے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے مختلف شہروں پر اسرائیلی نے حملے کیے ہیں، صوبہ مشرقی آذربائیجان میں 4 ایرانی اہداف پر حملے کیے گئے۔ خرم آباد اور کرمان شاہ میں زور دار دھماکے سنے گئے ہیں۔ایران اسرائیل پر ایک اور بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے، تہران نے امریکا، برطانیہ اور فرانس کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق اگلے مرحلے میں اسرائیل پر 2 ہزار میزائل داغے جائیں گے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس نے اضافی 600 ریزرو اہلکاروں کو طلب کرلیا۔
2
ایران نے ملک بھر میں تمام پروازیں اگلے نوٹس تک معطل کردیںایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر پروازیں اگلے حکم تک معطل رہیں گی،شہری ہوائی اڈوں کا رخ کرنے سے گریز کریں۔ ایرانی حکام کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے،اگلے مرحلے میں اسرائیل پر 2 ہزار میزائل فائر کریں گے۔ایران اوراسرائیل کے ایک دوسرے پرحملے جاری ہیں جبکہ اسرائیل پر ایران کے تازہ میزائل حملے میں 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
3
پنجاب اسمبلی کا 16 جون کو ہونے والا اجلاس 2 سیشنز پر مشتمل ہوگاپہلے سیشن میں معمول کی کارروائی جبکہ دوسرے سیشن میں بجٹ پیش کیاجائےگا۔مسلم لیگ ن نے بجٹ اجلاس سے معلق حکمت عملی مرتب کرلی ہے،مسلم لیگ ن اوراتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی کےلئے پیر کے روز ناشتے کا اہتمام کیا جائے گا۔پیر کے روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس دس بجے شروع ہوگا۔پہلے سیشن میں ایوان میں معمول کی کارروائی مکمل کی جائے گی۔رواں اجلاس میں ہی مختصر وقفے کے بعد بجٹ پیش کیا جائے گا، وزیر خزانہ میاں مجتبی شجاع الرحمان مالی سال 2025-26 کابجٹ پیش کریں گے۔
4
ججز کی طرز پر بیوروکریٹس کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں کمیٹی رکن سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے قومی وسائل کی بچت کیلئے ججز کی طرز پر عمر ریٹائرمنٹ بڑھانے کی تجویز دے دی۔ کہا بیوروکریٹ 60 سال کی عمر میں فٹ اور تجربے سے بھرپور ہوتا ہے۔ تجربے سے فائدہ اٹھانے کی بجائے اسے ریٹائر کر دیا جاتا ہے۔سینیٹر انوشہ رحمان نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے اگلے روز بیوروکریٹ پرائیویٹ جاب شروع کردیتا ہے، اس سے بہتر نہیں، ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھا دی جائے۔ وزیر خزانہ نے تجویز کی تائید کرتے ہوئے کہا اس پر غور کیا جائے گا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی سازشیں آئی ایم ایف کے بعد عالمی بینک میں بھی ناکام ہوئے۔ ورلڈ بینک نے ریکوڈک منصوبے کیلئے 70 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
5
پاکستان بزنس فورم کا وزیراعظم سے فنانس بل کی 4 شقوں پر نظرثانی کا مطالبہ،صدر پاکستان بزنس فورم خواجہ محبوب نے خط میں لکھا ہے کہ وزیراعظم خود بزنس کمیونٹی کے نمائندے رہ چکے ہیں ۔ ایسے سخت اقدامات کاروباری برادری کیلئے مناسب نہیں ۔ فنانس بل کے سیکشن سینتیس اے اے نے پورے ملک کی بزنس کمیونٹی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔خط کے متن کے مطابق گرفتاری سے متعلق شق کو فوری طور پر واپس لیا جائے ۔ ان اقدامات سے بزنس کمیونٹی کا اعتماد سخت متاثر ہوگا۔ سمجھ سے بالاتر ہے کہ کس کہ کہنے پر تاجروں کی گرفتاری کے احکامات شامل کئے گئے ۔ بزنس کمیونٹی ہر قسم کا ٹیکس دے گی لیکن اپنی توہین برداشت نہیں کرے گی ۔


