گلگت (ای پی آئی )گلگت میں مسافر وین ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریا میں جاگری، سوار افراد میں 2 نوجوانوں نے تیر کر جان بچا لی ،7 افراد تاحال لاپتہ ،واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو آپریشن جاری ،

ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی میں ڈرائیور سمیت 9 افراد سوار تھے، جن میں سے دو نوجوان تیر کر دریا سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ دریا کی تیز لہروں کے باعث تلاش میں مشکلات درپیش ہیں، تاہم کوششیں جاری ہیں۔

مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جب کہ لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ شدید پریشانی اور بے چینی کا شکار ہیں۔