1
ایران نے اسرائیلی حملوں کے دوران جنگ بندی مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے ثالث قطر اور عمان کو آگاہ کر دیا۔ایرانی حکام کے اسرائیل کے حملوں کے دوران جنگ بندی پر کوئی مذاکرات نہیں کریں گے۔ ایرانی حکام کے مطابق وسیع تر جنگ کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔ ایسے میں مذاکرات ممکن نہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم تب ہی سنجیدہ مذاکرات کی طرف بڑھیں گے جب وہ اسرائیل کے پیشگی حملوں کا مکمل جواب دے دیں گے۔
2
اسرائیلی مشیر قومی سلامتی کا کہنا ہے کہ موجودہ جنگ سے ایرانی خطرہ ختم نہیں ہوسکتا، ایران اسرائیل پر 20 ہزار میزائل داغنا چاہتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی مشیر قومی سلامتی زاچی ہنیبی نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے پاس اب بھی ہزاروں بیلسٹک میزائل موجود ہیں۔ایران اسرائیل پر 20 ہزار بیلسٹک میزائل داغنا چاہتا ہے، موجودہ جنگ سے ایرانی خطرہ ختم نہیں ہوسکتا۔
3
ایران نے موساد کے ایک ایجنٹ کو پھانسی دیدی۔اسرائیل کی جانب سے ایران کی حدود سے ڈرونز اور میزائل حملوں کا دعویٰ کیا گیا تھا، جس کیلئے اسرائیلی کمانڈوز اور ڈرونز کو تہران کے قریب منتقل کیا گیا۔ایران نے اسرائیل کمانڈوز اور ڈرونز کو ایران کے اندر پہنچانے میں مدد کرنے کے الزام میں موساد کے کئی ایجنٹوں کو گرفتار کیا، جن میں دو ایجنٹ گرفتاری کے وقت بم بنانے میں مصروف تھے۔اسرائیلی حملوں کے ساتھ ساتھ تہران میں گزشتہ روز 5 کار بم دھماکے میں کیے گئے، جن میں متعدد افراد شہید ہوئے۔ایرانی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق حکام کی جانب سے اندرون ملک اسرائیلی جاسوسوں کے خلاف کارروئیاں جاری ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایک ایجنٹ کو پھانسی دیدی۔
4
پشاور بی آر ٹی کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ،خیبرپختونخوا اربن موبیلٹی اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیے کےمطابق فی اسٹاپ کرایہ10روپے بڑھایا جائے گا،کرایوں میں اضافے کااطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافہ بڑھتی مہنگائی کے باعث کیا گیا،بی آرٹی منصوبے کو مالی خسارے سے نکالنے کیلئے کرائے میں اضافہ ضروری ہے۔
5
پنجاب کا 5300 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔ ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1246 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ آئندہ مالی سال کیلئے 3 ہزار 132 اسکیمیں شامل ہوں گی۔ روڈ سیکٹر کیلئے 120 ارب، صحت اور بہبود آبادی کیلئے 90 ارب اور زراعت کیلئے 80 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ متوقع ہے۔دستاویز کے مطابق 4060ارب سے زائد غیرترقیاتی بجٹ ہوگا، محکمہ بلدیات کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے 142 ارب مختص ہوں گے۔ اربن ڈویلپمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 145 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔محکمہ زراعت کیلئے 80ارب،جنگلات کیلئے 5ارب، وائلڈلائف کیلئے 10ارب، لائیو اسٹاک کیلئے 5ارب، لائیواسٹاک کیلئے 5ارب،انڈسٹریز کیلئے 12ارب مختص ہوں گے۔اسکل ڈویلپمنٹ کیلئے 12ارب، سیاحت کیلئے 18ارب، آئی ٹی سیکٹر کیلئے 35ارب مختص، ٹرانسپورٹ کیلئے 85ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ محکمہ انہار 28ارب، محکمہ توانائی کیلئے 7ارب 50 کروڑ مختص ہوں گے۔دستاویز کے مطابق اسکول ایجوکیشن کی اسکیموں کیلئے100 ارب، ہائر ایجوکیشن کیلئے ساڑھے39ارب مختص ہوں گے۔ اسپیشل ایجوکیشن کیلئے 5ارب، لٹریسی اینڈنان فارمل ایجوکیشن کیلئے 4ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔آئندہ مالی سال کیلئے واٹرسپلائی اینڈ سینیٹیشن کیلئے 6 ارب، سوشل ویلفیئر کیلئے 7 ارب مختص کیے گئے، ترقیاتی منصوبوں کیلئے بجٹ میں124ارب 29 کروڑ 69 لاکھ کی فارن فنڈنگ رکھنے کی تجویز ہے۔
6
سیالکوٹ ایکسپریس ٹرین 12 سال بعد بحال کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق ٹرین سیالکوٹ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا گیا اور مسافروں پر پھول کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔اسٹیشن ماسٹر کے مطابق سیالکوٹ ایکسپریس لاہور سے سیالکوٹ اور وہاں سے وزیر آباد جبکہ وزیر آباد سے سیالکوٹ اور لاہور جائے گی۔
7
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے ادائیگی کا نیا طریقہ اختیار کرلیا، اطلاق پیر سے ہوگا خواتین کو گرمی کی حالیہ لہر سے محفوظ رکھنے کے لیے کیمپ سائٹ کی بجائے مکمل طور پر ریٹیل نیٹ ورک کے ذریعے ادائیگی کا نیا نظام اختیار کیا ہے، اس اقدام پر عملدرآمد پیر سے نافذ العمل ہوگا۔انہوں نے زور دیا کہ شفافیت اور احتساب بی آئی ایس پی کے مرکزی اصول ہیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ہر مستفیدہ کو اس کا مکمل حق اور پرنٹ وصولی رسید ضرور ملنی چاہیے اور ادارے کے مالی نظم و ضبط اور مستفیدین کے حقوق کے تحفظ کے عزم کی دوبارہ تصدیق کی۔
8
پی ٹی آئی رہنماء عمر ایوب کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی، عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانتوں میں 25 جولائی تک توسیع کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔رپورٹ کے مطابق عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانتوں میں 25 جولائی تک توسیع کردی۔
9
اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گاشرح سود برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔مرکزی بینک میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر گورنر اسٹیٹ بینک کی زیر صدارت ہوگا۔ جس میں مانیٹری پالیسی جاری کی جائے گی۔ مانیٹری پالیسی کا اعلان بذریعہ پریس ریلیز شام چار بجے کیا جائے گا۔مانیٹری پالیسی میں شرح سود برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔ بنیادی شرح سود اس وقت 11 فیصد ہے۔
10
امریکا نے سفارتی عملے کو اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کے عملے کو اسرائیل چھوڑنے یا اگلے نوٹس تک محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ۔ تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتی مشنزکھلے رہیں گے ۔ سفارتخانے نے امریکی شہریوں کو بھی اپنی مدد آپ کے تحت اسرائیل چھوڑنے کا کہہ دیا ۔ برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو اسرائیل کا سفر کرنے سے روک دیا۔
11
جان بچانے کا واحد طریقہ ہے اسرائیل چھوڑ دو، ایرانی فوج کا اسرائیلی شہریوں کو انتباہ،اسرائیل نے ایران سے قبل فارسی زبان میں پیغام جاری کیا تھا، جس میں ایرانی شہریوں سے کہا گیا تھا کہ وہ ایرانی ایٹمی اور فوجی تنصیبات سے دور رہیں۔ ایرانی حکام نے عبرانی زبان میں جوابی وارننگ جاری کی ہے، جس کا مقصد اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بنانا ہے۔ایرانی پیغام کے متن کے مطابق جو بھی ہتھیار بنانے والے پلانٹس، اسرائیلی فوج کی مدد کرنے والے اداروں، ریفائنریوں، جوہری تنصیبات، فوجی تحقیقی اداروں میں یا ان کے آس پاس ہوں، ان کےلیے انتباہ ہے۔
12
اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی قائدین کا جنازہ 17 جون کو ہوگاایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہدا کے جسد خاکی کے ساتھ میدان انقلاب سے آزادی اسکوائر تک مارچ ہوگا،شہدا کے آخری رسومات کی ادائیگی صبح 8 بجے شروع ہوگئی۔اسرائیلی حملوں میں ایرانی آرمی چیف اور پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت 18 کمانڈر شہید ہوئے۔ایران کی وزارت صحت کا کہنا ہے اسرائیل کے اب تک حملوں میں مجموعی طور پر 224 شہری شہید اور 1 ہزار 481 زخمی ہوچکے ہیں۔
13
ویمنز ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا 5 اکتوبر کو کولمبو میں ہوگاآئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا 5 اکتوبر کو کولمبو میں ہوگا۔ پاکستان ایونٹ میں اپنے تمام میچز کولمبو میں کھیلے گا سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچنے کی صورت میں بھی میچز سری لنکا میں ہوں گے۔