1
وزیراعظم نے ٹیکس فراڈکرنے والے تاجروں کی گرفتاری کی تجویز کا نوٹس لے لیاذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بجٹ میں ایف بی آر کی جانب سے تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے تجویز پر غور کرنے کے لیے اجلاس طلب کرلیا جس میں وزیر خزانہ،چیئرمین ایف بی آر اور وزیر قانون بھی شریک ہوں گے۔ حکام کے مطابق فنانس بل میں ٹیکس فراڈکرنےوالے تاجروں کی گرفتاری اور 10سال تک قید تجویزدی گئی ہے۔
2
ایران پر حملے سے قبل امریکا نے اسرائیل کو کتنی تعداد میں ہیل فائر میزائل بھیجے؟ امریکی عہدیداروں کا انکشاف،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعہ کو ایران پر اسرائیل کے حملے سے قبل امریکا نے اسرائیل کو تقریباً 300 ہیل فائر میزائلز بھیجے تھے جو اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اسرائیل ایران پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔2 امریکی عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اتنی بڑی مقدار میں ہیل فائر میزائلز کی منتقلی سے پتا چلتا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اسرائیل کے ایران پر حملے کے منصوبے سے بخوبی واقف تھی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کیےگئے انکشاف کے مطابق اسرائیل کے ایران پر کیے گئے حملے تک ہیل فائر میزائلز سمیت دیگر ہتھیاروں کی بڑی مقدار کی ترسیل کی خبر خفیہ رکھی گئی اور اسے کہیں رپورٹ نہیں کیا گیا۔رائٹرز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی حکام نے یہ بھی بتایا کہ امریکی فوج نے اسرائیل کی جانب بڑھنے والے ایرانی میزائلوں کو مار گرانے میں بھی مدد کی۔
3
ساہیوال: ہیلمٹ نہ پہننے پر روکی گئی موٹر سائیکل سوار خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی۔موٹر وے پولیس کے سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد کے مطابق موٹر سائیکل سوار کو ہیلمٹ نہ پہننے کی خلاف ورزی پر روکا گیا تھا۔جرمانہ ادا کرنے کے بعد موٹر سائیکل سوار کی والدہ کو دل کا دورہ پڑ گیا اور وہ انتقال کرگئیں۔ اس سلسلے میں انکوائری کی جارہی ہے، پیٹرولنگ افسران کی کوتاہی ثابت ہوئی تو کارروائی کی جائے گی۔
4
کراچی: سرجانی فور کے چورنگی کے قریب ریسٹورینٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ریسٹورینٹ پر فائرنگ کا واقعہ سرجانی فور کے چورنگی پر پیش آیا جس دوران 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ریسٹورینٹ پر فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کے بعد ریسٹورینٹ مالک کو فون پر بھتے کیلئے میسیج بھیجا گیا۔ریسٹورینٹ مالک نے بتایا کہ اس سے پہلے بھتے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا تھا۔
5
برطانوی تاریخ میں پہلی بار خاتون خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کی سربراہ مقرر،خبرایجنسی کے مطابق بلیز میٹرویلی ایم آئی 6 کی 116 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون سربراہ ہونگی، وہ ایم آئی 6 کی 18ویں سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 47 سال کی بلیز میٹرویلی 1999 سے خفیہ انٹیلی جنس سروس کا حصہ ہیں اور وہ اس سال کے آخر میں عہدہ سنبھالیں گی۔
6
برطانوی وزیر خزانہ ریچل ریویس نے کہا ہے کہ برطانیہ ممکنہ طورپر ایران کے ساتھ تنازع میں اسرائیل کی مدد کرسکتا ہے۔مشرق وسطیٰ میں اضافی جنگی طیاروں کی منتقلی کا فیصلہ برطانوی مراکز اور عملےکے تحفظ کےلیےکیاگیا تھا۔ہم جنگی سازوسامان اپنی اور اپنے اتحادیوں دونوں کی ممکنہ مدد کےلیے بھیج رہے ہیں اور برطانیہ ممکنہ طورپر ایران کے ساتھ تنازع میں اسرائیل کی مدد کرسکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو
7
ایران میں پھنسے پاکستانی طلبا و طالبات کا قافلہ تہران سے روانہ،اسرائیل اور ایران کی جنگ کے باعث پاکستانی ایران میں پھنس گئے تاہم اب پاکستانی طلبا کو لےکر 6 بسیں تفتان بارڈر کیلئے روانہ ہو گئی ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق تفتان بارڈر پر آج شام 4بجے کے بعد بھی راہداری ملے گی۔ اتوار کو 180 پاکستانیوں نے باڈر کراس کیا ۔ واپس آنےوالوں میں 168 زائرین،12 تاجر شامل ہیں۔ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ وہ سرکاری ملاقاتوں کے لیے پاکستان میں ہیں ، ایران میں پاکستانی سفارتخانہ پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
8
افغانستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک نوٹم جاری کیا ہے جس کے تحت غیر ملکی پروازوں کو کابل فلائٹ انفارمیشن ریجن استعمال کرنے کے لیے پیشگی اجازت لینا لازم کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں بیشتر بین الاقوامی پروازوں کو پاکستان کی فضائی حدود میں کچھ دیر کیلئے رکنا پڑ رہا ہے۔ اجازت ملنے پر یہ پروازیں افغانستان کی فضائی حدود استعمال کرسکتی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بیشتر پروازوں نے کابل انفارمیشن فلائٹ ریجن میں داخل ہونے سے قبل پاکستان کی فضائی حدود میں چکر لگائے۔ دہلی سے لندن کی برٹش ائیر ویز کی پرواز بی اے 142 کو 20 منٹ تک چکر لگانا پڑے۔ سی اے اے افغانستان کے نوٹم کے مطابق کلیئرنس کے بعد یہ پروازیں یہ فضائی حدود استعمال کر سکتی ہیں۔
9
‘ہم ایرانی قیادت اور عوام کیساتھ کھڑے ہیں: حماس کا ایران کی حمایت کا اعلان،الجزیرہ کے مطابق حماس کے مسلح ونگ، القسام بریگیڈز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ جنگ میں ایران کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔القسام بریگیڈز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم ایران، اس کی قیادت اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔حماس کے عسکری ونگ نے اسرائیلی حملوں میں اعلیٰ ایرانی فوجی کمانڈروں اور عام شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔القسام بریگیڈز نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایرانی ردعمل پر کہا کہ ایران نے اسرائیل کی بنیادیں ہلا دی ہیں۔