1
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ نئے عمرہ سیزن سے بین الاقوامی زائرین کو عمرہ ویزا صرف اس وقت جاری کیا جائے گا جب ان کی رہائش کی بکنگ "نسک مسار” ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر درج ہو گی۔یہ فیصلہ 10 جون 2025 (14 ذو الحجہ 1446ھ) سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔ اس کے تحت تمام عمرہ سروس فراہم کنندگان، کمپنیوں اور بین الاقوامی ایجنٹس کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ زائرین کے لیے صرف وزارت سیاحت سے لائسنس یافتہ ہوٹلوں میں رہائش کا انتظام کریں اور اس کی مکمل تفصیلات نسک مسار پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کریں۔وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا کہ جو ادارے اس فیصلے پر عمل نہیں کریں گے، انہیں ویزہ تاخیر یا ریگولیٹری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔یہ پالیسی سعودی عرب کے ویژن 2030 کا حصہ ہے، جس کا مقصد مذہبی سیاحت کے شعبے کو جدید ٹیکنالوجی اور اعلیٰ معیار کی خدمات کے ساتھ ترقی دینا ہے۔
2
اسلام آباد ایئرپورٹ سے مسقط جانے والے مسافر سے منشیات برآمد،ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک کارروائی کرتے ہوئے مسقط جانے والی پرواز کے مسافر سے 790 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔مسافر نور اللہ خان نے آئس ٹرالی بیگ کے نچلے حصے میں مہارت سے چھپا رکھی تھی ۔ اے ایس ایف کے عملے نے اسکیننگ کے دوران بیگ کو مشکوکپایا اور تلاشی پر ٹرالی بیگ کے نچلے حصے میں مہارت سے چھپائی گئی 790 گرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
3
قومی اسمبلی اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث جاری ہے جس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے نان فائلرز شہریوں سے متعلق پالیسی پر طنزیہ جملے کہے جنہیں سن کر اسپیکر ایاز صادق بھی مسکراتے رہے۔یہ رسم ہے کہ ہمیشہ ہم تقریریں کرتے ہیں، ہم بجٹ کا سہارا لیتے ہیں، تمام امور پر روشنی ڈالی جاتی ہے، ہم آئسولیشن میں تو بالکل یہ نہیں کرسکتے، اس سال کا بجٹ جنگوں کے سائے تلے بننا والا بجٹ ہے۔اس سال کا بجٹ بدلتے ہوئے ایشیا اور دنیا کی صورتحال کا بجٹ ہے، ہمیں کسی بھی وقت کسی بھی قسم کی صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے، ذاتی مسائل سے نکل کر ملکی اور جغرافیائی صورتحال پر زیادہ توجہ مرکوز ہونی چاہئے۔
4
بجٹ کے معاملات پر سندھ اور وفاق آمنے سامنے آ گئے۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ سندھ کے ساتھ وفاق کی کالونی جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پلاننگ اینڈ ڈیولمپنٹ کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن سینیٹر قرۃ العین مری کی زیر صدارت ہوا، جس میں کمیٹی نے پی ڈبلیو ڈی کے پراجیکٹس سندھ کو نہ دینے پر احتجاج کیا اور وفاقی وزیر احسن اقبال کا بیان مسترد کردیا۔چیئرپرسن قرۃ العین مری نے کہا کہ سندھ کے ساتھ وفاق کی کالونی جیسا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی ڈبلیو ڈی کے پراجیکٹس سے متعلق اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ فیصلہ ہوا تھا کہ پی ڈبلیو ڈی کے پراجیکٹس سندھ کو دیے جائیں گے۔این ای سی میں بھی یہی فیصلہ ہوا تھا۔ کہا گیا تھا کہ پی ڈبلیو ڈی کے سارے پراجیکٹس صوبوں کو دیے جائیں گے۔ اب باقی صوبوں کو پراجیکٹس دیے جا رہے ہیں اور صرف سندھ کو یہ پراجیکٹس نہیں دیے جار ہے۔ ہمیں وفاق کے اس اقدام پر بڑی تشویش ہے۔ سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ وعدہ کیا گیا تھا کہ ہمارا حق ہمیں دیا جائے گا۔کمیٹی نے سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کو ہدایت کی کہ ہمارے تحفظات وفاقی وزیر تک پہنچائے جائیں۔
5
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے قومی کرکٹ ٹیم میں نسیم شاہ کی سلیکشن پر سوالات اٹھادیے۔سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے ایک مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل 10 میں ناقص کارکردگی کے باوجود نسیم شاہ کو کس بنیاد پر منتخب کیا گیا؟۔ میرٹ کی بنیاد پر دیکھیں تو نسیم شاہ کی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں بنتی۔اگر آپ نے نسیم شاہ کو بنگلہ دیش سیریز کے لیے منتخب کیا اور کھلایا نہیں، تو پھر منتخب ہی کیوں کیا؟ ان کی پی ایس ایل کارکردگی بہت خراب تھی، فٹنس دیکھیں، رن اپ دیکھیں، انرجی ہی نہیں ہے۔ وہ پوری کوشش ہی نہیں کر رہا۔ انجری کے مسائل بھی ہیں، تو پھر ٹیم میں کیسے آ گیا؟۔تنویر احمد نے الزام عائد کیا کہ نسیم شاہ کی سلیکشن اسلام آباد یونائیٹڈ سے اُن کے تعلق کی بنیاد پر کی گئی کیونکہ قومی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ کا تعلق بھی اسی فرنچائز سے ہے۔
6
روایتی شندور پولو فیسٹیول 20 جون سے شروع ہوگاشندور پولو فیسٹیول کا انعقاد خیبر پختونخوا حکومت ، گلگت بلتستان حکومت اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ شندور فیسٹیول کے لیے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان 12 ہزار فٹ سے زائد کی بلندی پر دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔شندور میلے میں پولو میچز کے علاوہ پیرا گلائیڈرز اور پیرا ٹروپرز اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
7
سندھ حکوت کا پاکستان کی پہلی ویمن باکسر کو دبئی ٹورنامنٹ کا اسپانسر شپ دینے کا اعلان،ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق عالیہ سومرو بین الاقوامی باکسنگ ایونٹ میں بھارتی حریف کے خلاف میدان میں اتریں گی۔وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے عالیہ سومرو کو 47 لاکھ روپے کا مالی تعاون بھی فراہم کیا گیا ہے۔ملاقات میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا سندھ حکومت خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کے لیے پُرعزم ہے۔ باکسر عالیہ سومرو کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کا تعاون میرے خواب کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ ہے۔