1
ایرانی جوہری خطرے اور میزائل پروگرام کو نشانہ بنانےکا کام جاری رہےگا۔پیر کے روز بریفنگ میں اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل نے رات بھر ایران میں 20 سے زائد اہداف کونشانہ بنایا، ان اہداف میں جوہری پروگرام کے صدر دفاتر شامل تھے۔ ہم نے ایران پر فضائی برتری حاصل کرلی ہے، ایرانی جوہری خطرے اور میزائل پروگرام کو نشانہ بنانےکا کام جاری رہےگا جب کہ ایران میں مشرق کی جانب پیش قدمی جاری رکھی جائے گی۔
2
ایرانی حملوں کی قیمت تہران کے رہائشی ادا کرینگے: اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی،اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایرانی حملوں پر ردعمل میں کہا کہ ایران کے ان حملوں کی قیمت تہران کے رہائشی ادا کریں گے۔ ایران کے رات گئے میزائل حملوں سے ہمارے کچھ لوگ ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں جس کی قیمت اب تہران والوں کو چکانا پڑے گی۔اسرائیلی وزیردفاع نے الزام عائد کیا کہ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای جان بوجھ کر سویلیز آبادی کو نشانہ بنارہے ہیں جس کا مقصد اسرائیلی فوج کے حملوں اور اس کی صلاحیوں کو کم کرنا ہے۔ اسرائیل ایران کے ان حملوں کا بہت جلد جواب دے گا۔
3
سندھ حکومت نے باکسر عالیہ سومرو کو 46.5 لاکھ روپے کا چیک دیدیارکن سندھ اسمبلی شازیہ کریم، یوسف بلوچ، ایڈیشنل سیکرٹری اسد اسحاق اور اسد نبیل نے عالیہ سومرو سے ملاقات کی جس میں ارکان اسمبلی اور ایڈیشنل سیکرٹری نے 46.5 لاکھ روپے کا چیک عالیہ سومرو کو پیش کیا۔اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی شازیہ کریم نے کہا کہ سندھ میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ سندھ حکومت مختلف کھیلوں کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز شروع کر رہی ہے۔
4
غزہ: خوراک کی تلاش میں نکلے شہریوں پر اسرائیلی حملے، 59 فلسطینی شہید،عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں اور اسرائیلی فورسز خوراک کی تلاش میں نکلنے والے اور خوراک کی تقسیم کے مراکز پر جمع ہونے والے فلسطینوں کو بھی نشانہ بنارہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج نے 59 فلسطینیوں کو شہید کیا جن میں سے 17 افراد خورا کی تلاش میں گئے تھے یا امریکا اور اسرائیل کی نگرانی میں چلنے والے خوراک تقسیمی مراکز کے باہر کھانہ ملنے کے انتظار میں تھے۔ مقامی لوگوں کا بتانا ہے کہ اسرائیلی فوج نے خوراک ملنے کی امید پر کھڑے ہجوم پر فائرنگ کرنے سے پہلے کوئی انتباہ جاری نہیں کیا جس کے نتیجے میں شہری ہلاکتیں ہوئیں۔
5
کراچی میں ہزاروں والدین بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکاری،ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای سی او ) کے مطابق مئی کی انسداد پولیو مہم کے دوران 37 ہزار 711 والدین نے ویکسی نیشن سے انکارکیا جب کہ اپریل میں 37 ہزار 360 والدین نے انسداد پولیو ویکسی نیشن سے انکار کیا تھا۔ ای سی او کا بتانا ہے کہ مئی میں ضلع ایسٹ میں سب سے زیادہ 9433، ضلع وسطی میں 7141،ضلع جنوبی میں 3145، ضلع غربی میں 2922 ، کیماڑی میں17011، کورنگی میں 3453 اور ملیر میں4606 والدین نے انکار کیا۔ انسداد پولیو مہم سے انکار کی شرح اب بھی ایک مستقل چیلنج ہے اور پولیو کےخاتمے کے لیے والدین کے مسلسل تعاون کی ضرورت ہے۔
6
انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کی درخواست کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے عمران خان کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کی درخواست پر 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔اے ٹی سی جج نے فیصلے میں کہا کہ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے بڑا منصفانہ موقع دیا مگر ملزم کی ضد اور انکار کی وجہ سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوسکے۔اے ٹی سی جج نے فیصلے میں کہا کہ ظاہر ہوتا ہے بانی پی ٹی آئی تفتیش ٹیم سے تعاون نہیں کیا، تفتیشی افسران تفتیش کو ٹیکنیکل گراؤنڈز پر مکمل کرے۔عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ عام ملزم کے پاس ٹیسٹ کروانے سے انکار کرنے کا چانس نہیں ہوتا، ملزم نے نہ صرف ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا بلکہ تفتیشی ٹیم سے بھی نہیں ملا، عدالت یہ قانونی نکتہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ تفتیش کس طرح مکمل کی جائے گی۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت سمجھتی ہے ملزم ٹیسٹوں سے انکار کرکے ٹرائل کا سامنا کرنے سے گریز کررہا ہے، عدالت ملزم کے وکیل سے متفق ہےکہ زبردستی ٹیسٹ کرانےکےلیے عدالت کے پاس کوئی مشین نہیں اور عدالت اب ٹیسٹ کروانے کے لیے تیسرا موقع نہیں دے گی۔
7
لبنان میں ایک شادی کے دوران ایرانی میزائل گزرنے کے مناظر لوگوں نے موبائل کیمرے میں ریکارڈ کیے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں اسرائیلی بارڈر کے قریب واقع لبنانی شہر میں ایک شادی کی تقریب کے دوران اسرائیل کی جانب جاتے ایرانی میزائلوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ شادی میں شریک افراد ایرانی میزائل دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور ساتھ خوشی میں رقص بھی کررہے ہیں۔