1
پنجاب حکومت نے کھیلوں اوریوتھ افئیرز کیلئے 7 ارب 60 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کردیاپنجاب حکومت کی جانب سے پیش بجٹ میں 96 جاری سکیموں اور 88 سکیموں کیلئے فنڈز مختص کیا گیا۔اس کے علاوہ جاری سکیموں کیلئے پانچ ارب سولہ کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔جاری سکیموں میں ہاکی،سکواش،اتھلیٹکس ٹریک کی سکیمیں شامل ہیں،چیف منسٹر پروگرام،کھیلتا پنجاب اور دیگرسکیمیں بھی جاری ہیں۔حکومت نے نئی سکیموں کیلِئے 2 ارب 43 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
2
بارکھان کےعلاقہ رکنی میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق،4 شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیاتھا،شدید زخمی ہونیوالے 4 افراد کو ڈیرہ غازیخان اسپتال منتقل کردیا گیا۔
3
سپریم کورٹ آئینی بینچ میں ججز کے تبادلوں اور سینیارٹی کےکیس میں فیصلہ کن موڑ پر نئی پیش رفت سامنے آگئی ۔ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے نئی متفرق درخواست دائر کر دی ۔ قیام پاکستان سے 1976 تک ہونےوالے ججز کے تبادلوں کا ریکارڈ پیش کردیا۔ سوال اٹھایا کہ ون یونٹ بننے پر کیا ججزسینیارٹی کا مسئلہ پیدا ہوا تھا ؟ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے اس نئے نکتے پر تو سب کو سننا پڑے گا۔ درخواست گزار 5 ججز کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین کےجواب الجواب دلائل مکمل ۔ عدالت نے حامد خان سمیت تمام وکلا کو کل دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔جسٹس محمد علی مظہر بولے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے نیا نکتہ نکالا ہے ۔ انہیں جواب الجواب سے پہلے دلائل دینا چاہیے تھے ۔ اس نئے نکتے پر تو نوٹس دے کر سب کو سننا پڑے گا ۔ بیرسٹر صلاح الدین کے جواب الجواب دلائل مکمل ہونے پر آئینی بینچ نے ہدایت کی کہ حامد خان سمیت تمام وکلا کل جواب الجواب مکمل کر لیں ۔
4
حیدرآباد میں ریلوے ڈپو کے گیراج میں قائم فلنگ اسٹیشن پر ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق اور والد شدید زخمی ہوگیا۔حیدرآباد پولیس کے مطابق ریلوے ڈپو کے گیراج میں قائم فلنگ اسٹیشن میں ایل پی جی گیس کا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، واقعے میں ایک کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا والد شدید زخمی ہوا۔پولیس کا کہناہے کہ زخمی شخص کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق بچے کی شناخت 10 سالہ عمر حسین کے نام سے ہوئی۔
5
ملتان میں موٹر وے ایم فور پر مسافر بس اور کنٹینر میں تصادم ہوگیا، بس میں سوار ایک شخص جاں بحق، 18 زخمی ہوگئے۔ملتان میں موٹروے ایم فور پر مسافر بس اور کنٹینر میں تصادم ہوگیا، تیز رفتاری کے باعث مسافر بس کنٹینر سے جا ٹکرائی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں بس میں سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 18 افراد زخمی بھی ہوئے، 11 زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا، مسافر بس فیصل آباد سے راجن پور جارہی تھی۔