1
آپریشن وعدہ صادق سوم؛ دسویں لہر کا آغاز، ایران کا اسرائیلی فضاؤں پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ،پورے اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے، ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے اسرائیل کے خلاف تازہ حملوں کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے "مقبوضہ علاقوں کی فضاؤں پر مکمل کنٹرول” حاصل کر لیا ہے اور اسرائیلی دفاعی نظام ایرانی حملوں کے آگے بے بس ہو چکا ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے ایک اور میزائل حملہ کیا گیا ہے، جو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے کئی حملوں میں تازہ ترین ہے۔ اس حملے کے بعد پورے اسرائیل، بشمول تل ابیب، میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی میزائلوں کی تازہ ترین بارش نے ملک بھر میں فضائی حملے کی وارننگز کو فعال کر دیا ہے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران نے 20 میزائل داغے ہیں جبکہ شہریوں کو بنکرز میں جانے کی ہدایت کی گئی۔ایرانی خبر رساں ایجنسیوں میں شائع ہونے والے ایک بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ ان کے طاقتور اور متحرک "فتح میزائلوں” نے اسرائیلی میزائل دفاعی نظام کو چیرتے ہوئے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا جو ایران کی قوت اور برتری کا واضح پیغام ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم مقبوضہ علاقوں کی فضاؤں پر مکمل کنٹرول حاصل کرچکے ہیں اور وہاں کے رہائشی ایرانی حملوں کے سامنے مکمل طور پر غیر محفوظ ہوچکے ہیں۔ادھر اسرائیلی میڈیا کے مطابق حالیہ میزائلوں کی بوچھاڑ سے تل ابیب میں زوردار دھماکے ہوئے اور ایک پارکنگ ایریا میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم دیگر مقامات پر حملے کے اثرات کے بارے میں کچھ واضح نہیں کیونکہ اسرائیل اس نوعیت کی حساس معلومات کو سنسر کرتا ہے۔
2
مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں کی مدد کیلئے ٹاسک فورس قائم،ترجمان کے مطابق یہ ٹاسک فورس 24 گھنٹے خدمات انجام دے گی اور خطرے سے دوچار علاقوں میں موجود امریکیوں کو سیکیورٹی اپڈیٹس اور سہولیات فراہم کرے گی۔ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ امریکہ نے گزشتہ ہفتے 30 کے قریب سیکیورٹی الرٹس جاری کیے اور عراق اور اسرائیل کے حوالے سے نئی ٹریول ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی شہری کسی صورت ایران کا سفر نہ کریں۔امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا، اور ہماری اولین ترجیح امریکی شہریوں کا تحفظ ہے۔
3
روس کا سخت ردعمل: اسرائیلی حملے دنیا کو ایٹمی تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں۔روسی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے ہمیشہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) کی پاسداری کی ہے، اور تہران کے جوہری پروگرام کا واحد حل سفارتکاری ہے، نہ کہ فوجی حملے۔ماسکو نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر ان جوہری تنصیبات پر حملے بند کرے جو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کی نگرانی میں ہیں۔بیان میں اسرائیلی کارروائیوں کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ ان حملوں کے اثرات صرف ایران یا اسرائیل تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پوری دنیا کو لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔روس نے مغربی ممالک پر بھی الزام لگایا ہے کہ وہ جوہری عدم پھیلاؤ کے اصولوں کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کر رہے ہیں، جو بین الاقوامی امن کے لیے خطرناک رجحان ہے۔
4
اسرائیلی طیارے ترکی میں داخل! ترک ایف 16 کی وارننگ پر فوری واپسی، تاہم ترک فضائیہ نے فوری ردِ عمل دیتے ہوئے انہیں وارننگ دے کر واپس جانے پر مجبور کر دیا۔رپورٹ کے مطابق ترک فضائیہ کے ایف-16 طیاروں نے فوری اڑان بھر کر اسرائیلی طیاروں کو خبردار کیا، جس کے بعد وہ ترک حدود سے نکل گئے۔ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ ترکی کو اپنے انٹیلی جنس نیٹ ورک کے ذریعے اسرائیلی حملے کی پیشگی اطلاع مل چکی تھی اور بطور نیٹو رکن، ترکی نے اپنی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے مکمل چوکسی اختیار کر رکھی ہے۔ترک فضائیہ نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی سرحد پر نگرانی کا عمل 24 گھنٹے جاری ہے
5
علی خامنہ ای نے جنگی اختیارت پاسداران انقلاب کے حوالے کردیئے، فیملی کے ساتھ بنکر منتقل،اب ایرانی پاسداران انقلاب کو جنگی فیصلوں، حملوں اور دفاعی حکمت عملیوں پر مکمل اختیار حاصل ہو گیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں موساد اور اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس کے دفاتر کو براہ راست نشانہ بنایا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں معلوم ہے خامنہ ای کہاں چھپے ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا: “ہم آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے نہیں جا رہے، کم از کم ابھی نہیں۔ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایرانی میزائل شہری یا امریکی فوجیوں پر گرے تو سخت جواب دیا جائے گا۔
6
ایران میں اسرائیلی حملے سے شہادتوں کی تعداد 585 تک جا پہنچی، 1326 زخمی،تنظیم کے مطابق مرنے والوں میں 239 عام شہری اور 126 سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں، جب کہ دیگر کی شناخت جاری ہے۔ایرانی حکومت کی جانب سے تاحال حملوں کے بعد باقاعدہ اموات کی اپ ڈیٹ جاری نہیں کی جا رہی۔ آخری بار پیر کو جاری کیے گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، 224 افراد کی ہلاکت اور 1,277 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔ وہ ایران میں موجود اپنے ذرائع اور مقامی رپورٹس کو باہم ملا کر تصدیق شدہ معلومات فراہم کرتے ہیں۔ ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس
7
ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کا اسرائیل کے خلاف بڑی کارروائی کا اعلان، اسرائیلی عوام کو فوری طور پر تل ابیب اور حیفا چھوڑنے کی وارننگ جاری کردی ہے۔ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ اب تک ایران کی جانب سے کی گئی کارروائی محض ایک انتباہ تھی، اصل اور فیصلہ کن کارروائی ابھی باقی ہے جو جلد عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے اسرائیلی شہریوں کو متنبہ کیا کہ وہ اپنی جان بچانے کے لیے فوراً حیفا اور تل ابیب شہروں کو خالی کردیں کیونکہ عنقریب ان علاقوں میں بڑی کارروائی کی جائے گی۔میجر جنرل موسوی نے زور دیا کہ ایرانی قوم، مسلح افواج کی قیادت میں شہداء کے خون کا بدلہ ضرور لے گی اور اسرائیل کو اس کے جرائم کی سزا دی جائے گی۔ اسرائیلی حکومت اپنے جرائم کا انجام ضرور دیکھے گی۔
8
ٹرمپ کی قومی سلامتی ٹیم سے اہم ملاقات، اسرائیل ایران جنگ سے متعلق اہم فیصلے متوقع،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ملاقات ایسے وقت ہوئی جب صدر ٹرمپ جی سیون اجلاس ادھورا چھوڑ کر واشنگٹن لوٹے ہیں۔اس اہم اجلاس میں ڈونلڈ ٹرمپ مبینہ طور پر ایران اور اسرائیل جنگ میں امریکا کے کردار کا تعین کریں گے اور اہم فیصلے متوقع ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ممکنہ طور پر ایران کو سبق سیکھانے کے لیے اسرائیل کے ہمراہ جنگ میں شامل ہوسکتے ہیں۔اس خدشے کو اس بات سے تقویت سے ملتی ہے کہ آج صبح ہی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر متعدد بیانات جاری کیے۔ان میں سے ایک پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے رہبرِ اعلیٰ کو براہِ راست دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں ٹھیک ٹھیک معلوم ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر کہاں چھپے ہوئے ہیں۔
9
اسرائیل کا ایران کے بیلسٹک میزائل لانچنگ سائٹس پر حملہ،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس حملے کی موجودہ لہر میں 12 اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بناتے ہوئے 70 سے زائد میزائل بیٹریوں کو تباہ کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں متعدد میزائل لانچرز اور ریڈار سسٹمز بھی تباہ کیے گئے، جن کا مقصد اسرائیلی حملوں کو روکنا تھا۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ مطابق حالیہ دنوں میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے پانچ مراحل پر مشتمل فضائی حملے کیے جن کا مقصد ایران کے فضائی دفاع کو کمزور کرنا تھا۔اسرائیلی فوج کی ان کارروائیوں نے ہمیں تہران سمیت ایران کے اندرونی اہداف تک رسائی کا راستہ ہموار کیا۔یہ کارروائیاں ایران کے تین اہم جوہری مراکز کو نشانہ بنانے کے بعد کی جا رہی ہیں، جن میں اصفہان بھی شامل ہے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کے تین اہم ذخیرے اور لانچنگ مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ہماری کامیاب کارروائیوں کے باعث ایرانی افواج مغربی علاقوں سے پیچھے ہٹ کر مرکزی ایران تک محدود ہوگئی ہے۔
10
ایران اسرائیل جنگ؛ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق خام تیل کی قیمت 74.84 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی، جو رواں سال کی بلند ترین سطح ہے۔علاوہ ازیں امریکی خام تیل میں اس مہینے اب تک 23 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔اسی طرح برینٹ کروڈ جو کہ عالمی معیار کا تیل ہے۔ اس کی قیمتوں میں بھی 4 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ایران اسرائیل جنگ کے علاوہ خلیج عمان میں دو تیل بردار جہازوں کے تصادم کے بعد دنیا کے سب سے اہم تیل بردار بحری راستے "آبنائے ہرمز” کے حوالے سے بھی خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔توانائی مارکیٹ کے ماہر رابرٹ یاوگر نے سی این این کو بتایا کہ بنائے ہرمز کبھی بند نہیں ہوئی، حتیٰ کہ 1980 کی دہائی میں ایران-عراق جنگ کے دوران بھی یہ کھلی رہی۔
11
ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں واقع خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر اور اسرائیلی فوجی انٹیلیجنس کے مراکز پر میزائل حملہ کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق موساد کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کی پاسداران انقلاب نے کیا تھا جس کی بعد میں اسرائیلی حکومت نے بھی تصدیق کی ہے۔جس کے بعد اسرائیل کی فوجی سنسرشپ نے فوری طور پر ان مقامات کی خبر رسانی پر پابندی لگا دی تھی۔پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ تل ابیب میں اسرائیل کے دو اہم انٹیلیجنس مراکز پر براہ راست میزائل حملے کیے ہیں، جن میں فوجی انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ کا ہیڈکوارٹر اور موساد کا ایک آپریشنل سینٹر شامل ہیں۔
12
ایران اسرائیل جنگ؛ ملک میں ایل پی جی کے سنگین بحران کا خدشہ،ایل پی جی ایسوسی ایشن نے حکومت سے گیس کی فوری امپورٹ کی اپیل کردی۔ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں ایل پی جی کا تاریخ ساز شارٹ فال کا خدشہ ہے، حکومت ایل پی جی کی امپورٹ کے لیے فوری طور پر خصوصی بندوبست کرے ورنہ پاکستان میں ایل پی جی کا شارٹ فال شروع ہو جائے گا۔بحران کے سبب گھریلو سلنڈر کی قیمت 5000 سے 6000 ہزار روپے سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے، فی کلو کی قیمت 450 سے 500 روپے تک متوقع ہے، کمرشل سلنڈر 20,000 روپے سے 23,000 روپے تک پہنچ جائے گا۔
13
ایف بی آر حکام نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں نان کسٹم اشیا کے خلاف آپریشن کے دوران ملزمان نے ایف بی آر ٹیم پر جان لیوا حملہ کردیا جس کے نتیجے میں عمران نامی ایف بی آر ملازم شدید زخمی ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق حملہ کے دوران آہنی راڈ لگنے سے یف بی آر ملازم عمران کے سر پر زخم آئے، ملزمان کے خلاف تھانہ گنج منڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔اسٹنٹ ڈائریکٹر ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی شجاعت علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ اقدام قتل، کار سرکار مزاحمت سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ملزمان سے 20 کارٹن نان کسٹم سگریٹ قبضہ میں لئے گئے، سرکاری گاڑی میں ضبط شدہ سامان لوڈکرتے وقت ملزمان نے حملہ کیا۔35 مسلح افراد نے ایف بی آر ٹیم پر حملہ کیا، مقدمے کے متن کے مطابق بظاہر پٹھان ملزمان کے اپنی راتوں سے مسلح 35ساتھی بھی حملہ اور ہو گئے، ملزمان نے گاڑی سے زبردستی نان کسٹم سگریٹ نکال لیے، سرکاری گاڑی کے شیشے توڑے دیئے۔ملزمان نے کار سرکار مداخلت کی،سرکاری اہلکاروں پر حملہ کیا،ہجوم کو حملے کے لئے ابھارا، حملہ اور ملزمان کا تعلق زر گل،خالد شاہ اورحنان خان وغیرہ سے ہے۔
14
انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 26 نومبراحتجاج پر توڑ پھوڑ کے الزام کے تحت درج مقدمے میں نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی۔عدالت نے کراچی کمپنی کے مقدمہ نمبر میں چالان کی نقول تقسیم کر دی، آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد عائد کی جائے گی۔ مقدمے کی سماعت 25 جون تک ملتوی کر دی گئی۔تھانہ مارگلہ کے مقدمے میں ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی۔
15
غزہ میں خوراک کے متلاشی ہجوم پر اسرائیلی ٹینکوں کی فائرنگ، 59 فلسطینی شہید,جن میں 20 سے زائد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ یہ واقعہ غزہ میں خوراک کی شدید قلت کے باعث پیش آنے والے ہلاکت خیز واقعات میں سے ایک بدترین واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں درجنوں لاشیں سڑک پر بکھری ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں۔ طبی عملے کے مطابق شہداء اور زخمیوں کو اسپتال لانے کے لیے شہری گاڑیوں، رکشوں اور گدھا گاڑیوں کا سہارا لیا گیا کیونکہ اسپتالوں میں ایمبولینسیں دستیاب نہیں اور جگہ کی بھی شدید کمی ہے۔
16
پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے ٹریک پر دھماکا، جس کے سبب ٹریک عارضی طور پر بند ہوگیا۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق حملے کے نتیجے میں ٹرین کی دو کوچز ڈی ریل ہوگئیں تاہم کسی قسم کا جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ریلوے ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں ریل کی پٹڑی کو نقصان پہنچا، جس کی مرمت کا کام فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔
17
ایران میں پھنسے 107 پاکستانی پی آئی اے پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے۔قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 9552 کے ذریعے 107 مسافر آج صبح 3 بجے وطن واپس لائے گئے۔ ایران کی فضائی حدود کی بندش کے باعث یہ تمام مسافر زمینی راستے کے ذریعے ایران سے ترکمانستان منتقل کیے گئے جہاں سے ان کی فضائی واپسی ممکن بنائی گئی۔اس اہم انسانی و سفارتی مشن میں تہران اور اشک آباد میں موجود پاکستانی سفارتخانوں نے کلیدی کردار ادا کیا
18
عافیہ صدیقی کیس: دفتر خارجہ نے امریکی عدالت میں معاونت کے لیے اٹارنی جنرل سے رائے مانگ لی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق ایڈوکیٹ اور سابق سینیٹر مشتاق احمد عدالت میں پیش ہوئے، دفتر خارجہ حکام بھی عافیہ صدیقی کیس میں عدالت میں پیش ہوئے۔ دفتر خارجہ نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق حکومتی عدالتی معاونت کے لیے اٹارنی جنرل آفس سے قانونی رائے مانگ لی۔اٹارنی جنرل آفس نے حکومتی جواب جمع کروانے کے لیے عدالت سے دس روز کی مہلت کی استدعا کی۔عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی ایک ہفتے کی وقت دینے کی استدعا منظور کرلی، کیس کی سماعت 25 جون تک ملتوی کردی گئی۔
19
ہاکی رینکنگ؛ پاکستان کی ترقی! گرین شرٹس آج کیویز کے مدمقابل آئیں گے.ٹیم رینکنگ میں پاکستانی ٹیم کی 2 درجہ ترقی ہوئی ہے، قومی ٹیم 15ویں سے 13ویں پوزیشن پر آگئی ہے۔ایف آئی ایچ ایٹ نیشنز کپ میں جاپان کے خلاف کامیابی نے پاکستان کی درجہ بندی اضافے کا سبب بنی، گرین شرٹس آج نیشنز کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اُترے گی۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی رینکنگ کے مطابق ہالینڈ پہلے، جرمنی دوسرے، بیلجیم تیسرے، انگلینڈ چوتھے، آسٹریلیا پانچواں، اسپین چھٹے، ارجنٹائن ساتویں، بھارت آٹھویں، آئرلینڈ کی 9ویں، فرانس کی 10ویں پوزیشن ہے، نیوزی لینڈ 11ویں، جنوبی افریقا 12ویں نمبر پر موجود ہے۔قومی ٹیم کا نمبر 13واں ہے جبکہ کوریا 14ویں اور ملائیشیا 15ویں نمبر پر موجود ہے۔