1
اماراتی صدر شیخ محمد بن زایدکا ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ،شیخ محمد بن زاید نے اسرائیلی فوج کی جانب سے ایران کو نشانہ بنانے پر ایران کےساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔خبر ایجنسی کے مطابق اماراتی قیادت نے خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے اقدامات جاری رکھنےکاعزم ظاہر کیا ہے۔شیخ محمد بن زاید نے امن و استحکام کے ہراقدام کی حمایت کرنے کا اعادہ بھی کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور علاقائی امن و سلامتی پر سنگین اثرات زیرغور ہیں۔
2
’ایسا کبھی نہیں ہوگا‘، ٹرمپ کے تہران خالی کرنے کے بیان پر ایرانی سفیر کا جواب، پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری نے کہا کہ 1979 سے اب تک امریکی صدور نے ایسی ہی باتیں کی ہیں لیکن ہم یہیں موجود ہیں اور ایسا کبھی نہیں ہوگا۔ تہران میں ہونے والے حملوں کو عوام سنجیدہ نہیں لیتے۔ٹی وی اسٹوڈیو پر حملے کے باوجود خاتون صحافی نے اسٹوڈیو نہیں چھوڑا اس کے برعکس اپنا کام جاری رکھا۔
3
امریکا اور اسرائیل کی جانب سے قتل کی دھمکیوں کے بعد ایرانی سپریم لیڈر کا سخت بیان جاری،سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ایران دہشتگرد صیہونی ریاست کے خلاف بھرپور طاقت سے کارروائی کرے گا اور صیہونیوں سے بے رحمی برتی جائے گی۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے ایران سے مکمل سرینڈر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں مذاکرات میں دلچسپی نہیں، وہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام کا حقیقی خاتمہ چاہتے ہیں۔
4
جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے ایران کو مذاکرات کی میز پر نہ آنے کی صورت میں امریکا کی جانب سے ایران کا جوہری پروگرام تباہ کیے جانے کے خطرے سے آگاہ کردیا۔جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کشیدگی میں جلد کمی نہ ہوئی اور ایران مذاکرات کی میز پر نہ آیا تو امریکا ایران کا جوہری پروگرام تباہ کرسکتا ہے۔ اسرائیلی فوج کے پاس ایرانی جوہری پروگرام تباہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نہ مطلوبہ ہتھیار لیکن امریکا کے پاس یہ صلاحیت اور ہتھیار ہیں۔ اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی حکومت کمزور پڑ چکی ہے۔
5
نیتن یاہو نے اقوام متحدہ میں بھی جھوٹ گھڑا، ایران سے متعلق دعوے اب تک سچ نہ ہوئے، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ایران کے جلد ہی ایٹم بم بنا نے کے دعوے تین دہائیوں سے کرتے آرہے ہیں۔1992 سے 2025 آگیا مگر نیتن یاہو کے یہ دعوے سچ ثابت نہ ہوسکے۔ ایرانی وزیرخارجہ بھی کہہ چکے ہیں کہ نیتن یاہو نے امریکی صدور کو تقریباً 3 دہائیوں تک اپنی جنگیں لڑنے کا جھانسہ دیا۔ایرانی وزیرخارجہ کے مطابق نیتن یاہو اب ایک اور امریکی صدر اورامریکی ٹیکس دہندگان سے کھیل رہا ہے ،اس وقت اسرائیلی حملوں کا مقصد ایران اور امریکا کے درمیان ڈیل کو ختم کرنا ہے۔امریکی ٹی وی شو کے میزبان جان اسٹیورٹ نے بھی نیتن یاہو کی مسلسل خام خیالی کے ویڈیو کلپس شیئر کیے۔
6
اسرائیل میں امریکی سفارتخانہ بند، امریکیوں کو کسی صورت ایران،عراق اور اسرائیل نہ جانے کی ہدایت،امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسرائیل میں موجود تمام امریکی سرکاری اہلکار اور ان کے اہلخانہ اگلے نوٹس تک شیلٹرز میں رہیں۔اس کے علاوہ امریکی شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوئزری بھی جاری کردی گئی ہے۔امریکی شہریوں کو کسی بھی صورت ایران، عراق اور اسرائیل کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
7
پاک امریکا تعلقات میں غیر معمولی پیشرفت: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آج صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات طے، وائٹ ہاوس نے تصدیق کی ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ملاقات آج ظہرانے پر ہوگی۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہےکہ صدرٹرمپ سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات کیبنٹ روم میں ہوگی،اس ملاقات میں صحافیوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تاہم امکان ہے کہ صدر ٹرمپ اگر میڈیا سے بات کریں یا سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں تو اس ملاقات کےحوالے سے کوئی تفصیل بتائیں گے۔ایک اعلیٰ ترین سکیورٹی ذرائع نے بھی تصدیق کردی ہے کہ یہ ملاقات آج امریکا میں ایسٹرن وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے یعنی پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کے قریب ہوگی۔


