1
خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضم شدہ اضلاع کے لیے نیشنل فنانس کمیشن (NFC) کے تحت مختص کردہ 350 ارب روپے میں سے باقی ماندہ 267 ارب روپے فوری طور پر خیبرپختونخوا کو منتقل کرے۔انہوں نے وفاق پر الزام عائد کیا کہ وہ مسلسل تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے جس کے باعث قبائلی اضلاع کی ترقی شدید متاثر ہو رہی ہے۔رواں مالی سال 25-2024 کے دوران وفاق نے ضم اضلاع کے لیے 350 ارب روپے مختص کیے تھے تاہم گزشتہ 10 ماہ میں صرف 83 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں جبکہ 267 ارب روپے تاحال واجب الادا ہیں۔ضم شدہ اضلاع کی ترقی اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے لیکن وفاق کی غیر سنجیدگی اس نازک قومی معاملے کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ انضمام کا اصل مقصد قبائلی علاقوں کو قومی ترقی کا حصہ بنانا تھا مگر وفاق کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی سے یہ مقصد شدید خطرے میں پڑ گیا ہے۔
2
خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں کا نیا شیڈول متعارف کرا دیا جس میں خاص طور پر تین پہیوں والی گاڑیوں اور کم عمر ڈرائیورز کے لیے الگ سے سلیب شامل کر لیا گیا ہے۔فنانس بل کے مطابق رکشہ، چنگ چی اور لوڈر گاڑیاں اب باضابطہ طور پر تین پہیوں والی گاڑیوں کے زمرے میں شامل ہوں گی، ان پر ٹریفک خلاف ورزیوں پر 200 سے 10 ہزار روپے تک جرمانے تجویز کیے گئے ہیں۔نئے مجوزہ قوانین کے تحت روٹ پرمٹ کی پہلی خلاف ورزی پر 5 ہزار روپے جرمانہ جبکہ دوبارہ خلاف ورزی پر جرمانے کو دگنا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔فیک ڈرائیونگ لائسنس کے معاملے پر بھی سخت اقدامات تجویز کیے گئے ہیں اور جعلی لائسنس پر گاڑی چلانے والوں کو 5 سے 10 ہزار روپے تک جرمانہ کیا جا سکے گا۔کم عمر ڈرائیورز کے لیے بھی سختی کی گئی ہے، فنانس بل کے تحت 18 سال سے کم عمر موٹر سائیکل سواروں پر 1 سے 3 ہزار روپے جبکہ چھوٹی گاڑی چلانے پر 5 ہزار روپے جرمانے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔
3
تنویر احمد نے آٹھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں درخواست کو قانونی تقاضے پورے نہ کرنے کی بنیاد پر مسترد کر دیا گیافیصلے کے مطابق درخواست اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ نہیں تھی، اسے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 4 کے تحت دائر نہیں کیا گیا، درخواست دائر کرتے وقت سیکشن 142 اور 143 پر بھی عمل نہیں کیا گیا۔عدالت نے سپریم کورٹ کے اس نوعیت کے کئی فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے قرار دیا کہ یہ درخواست تکنیکی بنیادوں پر قابلِ سماعت نہیں۔درخواست گزار کی جانب سے یہ مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پی پی 145 کے 17 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کو فارم 45 کے مطابق درست کیا جائے، یاسر گیلانی نے ان پولنگ سٹیشنز کے فارم 45 کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی تھی۔
4
جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی کامیابی عالم اسلام کی تباہی کے راستے ہموار کرے گی۔اسرائیل کی شکست خطے میں امن کے قیام کے لیے ضروری ہے، امریکا، اسرائیل اور بھارت گٹھ جوڑ عالمی امن کو تباہ کر رہا ہے، عالم اسلام کو عسکری اتحاد قائم کرنا چاہیے۔ پاکستان میں سیاسی استحکام قومی سلامتی کے تحفظ کی لکیر ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں۔
5
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عمران خان کا پیغام آیا بجٹ پیش ہوگا لیکن منظوری میری طرف سے ہوگی۔بانی پی ٹی آئی کے تمام ورکرز اور سپورٹرز کو سلام پیش کرتا ہوں اور پیغام دیتا ہوں، پاکستان ایمان اتحاد اور نظم وضبط پر معروض وجود میں آیا، پاکستان تحریک انصاف ایمان اتحاد، نظم و ضبط اور خوداری پر بنائی گئی۔ یہ بات یاد رکھیں کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ اتحاد اور اتفاق کی بات کی ہے، پارٹی کے اندر اور باہر ایسے لوگ ہیں جو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں،ان کے گمراہ کرنے کا مقصد آپ کو فوکس سے ہٹانا ہوتا ہے۔کہاوت ہے کہ اگر تم ان کا مقابلہ نہیں کرسکتے تو ان کے ساتھ شامل ہو جاؤ اور اگر نہیں ہارا سکتے تو ان کو کنفیوز کرو، عمران خان کا پیغام آگیا ہے کہ بجٹ پیش ہوگا لیکن منظوری میری طرف سے ہوگی۔ دشمنوں نے بانی پی ٹی آئی کی منتخب حکومت کے خلاف سازش کرنے کی کوشش کی، اس طرح دیگر حکومتی معاملات پر غلط بیانی اور گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، یادرکھیں ہم سب ایک ہیں، ہمارا لیڈر ایک ہے، ہماری نیت بھی ایک ہی ہونی چاہیے۔
6
پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ حکومت کی سپورٹ کا مطلب یہ نہیں ہم اس بجٹ کا حصہ ہیں۔ سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس کو پیپلزپارٹی سپورٹ نہیں کرتی، سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس ہرگز قابل قبول نہیں، عوام پہلے ہی مہنگائی کا سامنا کر رہی ہے، حکومت نے بجٹ میں کم سے کم اجرت کا بھی اعلان نہیں کیا۔پی ایس ڈی پی کی سکیمیں سندھ کو کیوں نہیں دی گئیں، کب سے ایک صوبے کا کام وفاقی حکومت کرنے لگی ہے؟ سندھ کو آپ نے کالونی سمجھ رکھا ہے۔کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے، کراچی سندھ کا ہے اور سندھ کا رہے گا۔رہنما پیپلزپارٹی شازیہ مری کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
7
برطانوی اخبار نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کو عرب ممالک کے لیے نیا تجربہ قرار دے دیا۔برطانوی اخبار کے مطابق ایران اور اسرائیل کی جنگ کو عرب ممالک اب ایک تماشائی کی طرح دیکھ رہے ہیں، غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں نے عرب دنیا میں اس کے حامیوں کو بھی ناقد بنا دیا ہے، خطے میں ایرانی مداخلت کے سبب عرب ممالک میں اس کیلئے ہمدردی بھی کم ہے۔برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے سکیورٹی نظام میں گھس کر اسے کمزور کیا جو عرب دنیا کیلئے حیران کن ہے، قطری ٹی وی ایران کے حق میں رپورٹنگ کر رہا ہے جبکہ سعودی میڈیا محتاط ہے۔عرب سوشل میڈیا پر جنگ کو تفریح کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔اخبار کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ایران کی حمایت کے بغیر بشار حکومت شام میں 10 سال تک جنگ نہیں لڑ سکتی تھی، اسرائیل کا قریبی اتحادی ہونے کے باوجود یو اے ای اس کی بڑھتی طاقت سے پریشان ہے۔
8
شکار پور میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 4 افراد کو قتل کر دیا گیامدئیجی کچے کے علاقے میں کَلہوڑا اور جونیجا برادری میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، واقعہ جھبّر شیخ تھانے کی حدود گاؤں حفیظ کلہوڑو میں پیش آیا، دونوں جانب سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال سے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔
9
جہلم میں کارروائی: سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گرفتار، ساتھی فرار،ترجمان سی سی ڈی کے مطابق سی سی ڈی سے مقابلے کے بعد پکڑا جانا والا ملزم درجن سے زائد ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں ملوث تھا، سی سی ڈی ٹیم نے ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کر دی۔ترجمان سی سی ڈی نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں جاوید عرف کالیا کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، فرار ہونے والے ملزم کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔گرفتار ملزم گجرات، جہلم اور لاہور میں وارداتیں کرتا رہا ہے، مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
10
آزاد کشمیر کا 310 ارب 20 کروڑ روپے کا ٹیکس فری بجٹ آج پیش کیا جائے گاٹیکس فری بجٹ آج قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں وزیر خزانہ عبد الماجد خان پیش کریں گے۔نئے مالی سال کا بجٹ گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصد زائد ہے جس میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 49 ارب روپے اور غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 261 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔حکومتی اعداد و شمار کے مطابق یہ اضافہ 86 ارب 20 کروڑ روپے کا ہے جو آزاد کشمیر کی تاریخ میں ایک غیر معمولی اضافہ تصور کیا جا رہا ہے۔صحت کارڈ سکیم کی بحالی کے لیے 6 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس سے غریب اور متوسط طبقے کو صحت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی، سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کے لیے ڈیڑھ ارب روپے اضافی رکھے گئے ہیں۔سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز ہے جبکہ تعلیم کے شعبے کے لیے 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، پن بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے ایک ارب روپے سے زائد رکھے گئے ہیں۔
11
ارشد ندیم عالمی جریدے فوربز کی 30 انڈر 30 ایشیا کی فہرست میں شامل،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ شائع ہونے والی فوربز کی 30 انڈر 30 ایشیا کی فہرست برِاعظم میں کھیلوں اور تفریح کے میدان میں ابھرتے ہوئے ستاروں کو نمایاں کرتی ہے، گزشتہ روز اسپاٹ لائٹ گروپ میں ارشد ندیم کے نام کی باضابطہ تصدیق کی گئی ہے۔پاکستان کےلیے پہلی بار انفرادی طور پر اولمپک گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے والے ارشد ندیم کا نام فوربس 2025ء کےلیے 30 انڈر 30 ایشیا کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔