1
جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ ججز اپنی صفوں میں طاقت کے سامنے ہتھیار ڈالنے والوں کی نشاندہی کریں۔ ججز اخلاقی وضاحت اور ادارہ جاتی جرأت کے ساتھ ایسا کر سکتے ہیں۔سروس کیس میں عدلیہ سے متعلق اہم فیصلے میں جسٹس منصور علی شاہ نے قرار دیا کہ ججز کا فرض ہے اپنی صفوں میں طاقت کے سامنے ہتھیار ڈالنے والوں کی نشاندہی کریں، اندر سے تنقید آئین کی وفاداری کی جڑ ہے، بے وفائی نہیں، ایسے لوگوں کو للکارنا عدالتی ادارے کی خدمت کی اعلیٰ ترین شکل ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ججز کو دیانتداری اور جرأت کے ساتھ کام کرنا ہے، ججز کو اندرونی اور بیرونی تمام تجاوزات کا مقابلہ کرنا ہے، ججز کو عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کو پامال کرنے کے خطرات کا مقابلہ کرنا ہے، ججوں کو چھوٹے، قلیل المدتی فوائد کے لالچ کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ ایسے فوائد محض وہم اور عارضی ہوتے ہیں۔عدالت نے قرار دیا کہ جج کا اصل اجر ادارے کے وقار اور عوام کے اعتماد کو برقرار رکھنے میں ہے، تاریخ ان لوگوں کو یاد رکھتی ہے جو اصول کے دفاع میں ثابت قدم رہے، جج کی فقہی وراثت خوشامد پر نہیں، اصولی انحراف پر استوار ہوتی ہے، جب انصاف کی روح کو خطرہ ہو عدالتوں مصلحت کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔
2
ایران اسرائیل جنگ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج لڑکھڑا گئی۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ 1000 سے زائد پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی،جس کے بعد اسٹاک ایکسچینج 121000 پوائنٹس کی حد گنوا بیٹھی۔ہنڈریڈ انڈیکس 1076 پوائنٹس گر کر 120894 پوائنٹس پر آ گیا ،اسٹاک تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ کے زیرِ اثر مارکیٹ میں فروخت کادباو ہے۔
3
جی 7 سمٹ میں بھارتی وزیراعظم کی ٹرمپ سے ملاقات نہ ہوسکی۔ بھارتی وزارت خارجہ صدر ٹرمپ اور مودی کی ملاقات نہ ہونے کی وضاحت دینے لگیں۔ترجمان بھارتی وزارت خارجہ وکرم مسری کا دعویٰ ہے جی سیون سمٹ کی سائیڈ لائن میں ٹرمپ اور مودی کی ملاقات طے تھی لیکن امریکی صدر کی جلد واپس جانے سے ملاقات نہ ہوسکی تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایسی کسی ملاقات کی تصدیق ابھی تک سامنے نہیں آئی۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دعویٰ کیا بھارتی وزیر اعظم اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
4
آن لائن اکیڈمیز اور ٹیچرز کی آمدن پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ، فنانس بل میں نئی شق متعارف کرا دی گئی، ای کامرس بزنس میں آن لائن مارکیٹ پلیس استعمال کرنیوالوں پر ٹیکس لاگو ہوگا، اسلام آباد کلب سمیت تفریحی کلبوں سے ٹیکس وصولی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے اسلام آباد کلب کی آمدن پر ٹیکس لگانے کی مخالفت اور سالانہ 12 لاکھ روپے آمدن پر ٹیکس چھوٹ کی سفارش کردی جبکہ آن لائن کاروبار کرنیوالے چھوٹے افراد پر ٹیکس کی تجویز مسترد کردی گئی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا، جس میں نئے فنانس بل 2025ء کا شق وار جائزہ لیا جارہا ہے۔ایف بی آر حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نئے بجٹ میں آن لائن اکیڈمیز اور ٹیچرز کی آمدن پر بھی ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ملک بھر میں ٹیچرز آن لائن ڈیجیٹل ایجوکیشن سروسز دے رہے ہیں، ٹیوٹر اکیڈمیز دو سے تین کروڑ روپے کما رہی ہیں، فنانس بل 2025ء میں نئی شق 17 سی متعارف کرا دی گئی ہے۔قائمہ کمیٹی خزانہ کے ارکان نے سالانہ 12 لاکھ آمدن پر ٹیکس چھوٹ کی دینے کی سفارش کر دی۔ چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ سالانہ 12 لاکھ آمدن والے کو پورے سال میں 12 ہزار 500 ٹیکس دینا پڑے گا، ایک کروڑ سے زائد آمدن پر سرچارج 10 فیصد سے کم کرکے 9 فیصد کر دیا گیا ہے۔
5
امریکی صدرڈونڈ ٹرمپ کا اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ،امریکی میڈیا کےمطابق گفتگو دونوں رہنماوں میں گفتگو ایک گھنٹہ 20 منٹ تک جاری رہی،وائٹ ہاؤس اور صدر ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے گفتگو کی کوئی تفصیل جاری نہیں ہوئی۔اس سے پہلے جی سیون سمٹ سے ہنگامی طور پر واپس آنے کے بعد صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر کا ٹھکانہ معلوم ہے لیکن ہم فی الحال انہیں نشانہ بنانا نہیں چاہتے،صدر ٹرمپ نے ایران سے غیر مشروط سرینڈر کا بھی مطالبہ کیا۔
6
لکی مروت میں آئل اینڈ گیس فیلڈ کے مین ٹرانسمیشن گیس پائپ لائن کو باروردی مواد سے اڑا دیا گیا۔پولیس کے مطابق گیس پائپ لائن کو رات وانڈہ ارسلا کے قریب بارودی مواد سے اڑا دیا گیا، دھماکے کے بعد گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، بڑے پیمانےپر گیس کا اخراج شروع ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیر لیا، گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔