1
ججز سنیارٹی اور ٹرانسفر کیس کا مختصر حکم نامہ کل جاری کرنے کا عندیہ،ججزسنیارٹی اور ٹرانسفر کیس میں ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز کے دلائل مکمل ہوگئے۔ عدالت کے سامنے ریکارڈ پیش کرتے ہوئے بتا دیا کہ ماضی میں ون یونٹ بننےاور پھر ختم ہونے پر عدالتوں میں ججز کی سابقہ سنیارٹی کو برقرار رکھا گیا۔ عدالت نے کل مختصر حکم نامہ جاری کرنے کا عندیہ دے دیا ۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے دلائل میں موقف اپنایا ون یونٹ کی تشکیل اور تحلیل کی طرح سندھ اور بلوچستان ہائی کورٹس کو الگ الگ کرتے وقت بھی ججز کی گزشتہ سروس اور سینیارٹی کو برقرار رکھا گیا۔جسٹس نعیم اخترافغان نے کہا ون یونٹ کی تشکیل اور تحلیل پر نئی عدالتیں بنیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلہ پر ایسا نہیں ہوا۔ امجد پرویز نے جواب دیا میری دلیل اتنی ہے ماضی میں ہمیشہ ججز کی گزشتہ سروس کو ٹرانسفر پر تسلیم کیا گیا ۔ پرویز مشرف کے سنگین غداری ٹرائل کیلئے اسپیشل کورٹ میں بھی سینئرموسٹ جج کو سربراہ بنایا گیا ۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے دلائل مکمل ہونے پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل ادریس اشرف کے دلائل شروع کئے ۔ ان کا مؤقف تھا ٹرانسفر ہوکر آنے والے ججز کی سینیارٹی ان کی اصل ہائی کورٹ میں ہی رہے گی ۔۔ نئی ہائی کورٹ میں وہ ایڈہاک جج رہیں گے ۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل کل بھی دلائل جاری رکھیں گے ۔
2
کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں گھر میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، ایک زخمی ہوگیا۔کراچی پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کے باعث پیش آیا، دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دونوں فریقین کراچی کے رہنے والے نہیں ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے خاتون سمیت 2 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور موقع سے 30 بور پستول برآمد ہوا ہے۔جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، مزید کارروائی جاری ہے۔
3
ایران کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ،تہران کیخلاف جارحیت کے بعد سے ایران کی جانب سے اسرائیل کے 10 سے زائد ایف 35 طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا جاچکا ہے۔تازہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے تہران پر نئے حملے کئے گئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے ایک اور اسرائیلی طیارہ اور ڈرون مار گرائے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں ایک اور اسرائیلی ایف 35 طیارہ مار گرایا گیا جبکہ اصفہان میں اسرائیلی ڈرون کو تباہ کردیا۔اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ ایران نے اسرائیلی ڈرون گرادیا تاہم ایف 35 کی تباہی سے متعلق کچھ نہیں کہا گیا۔
4
اسرائیلی بمباری کے دوران براہ راست نشریات جاری رکھنے والی ایرانی صحافی سحر امامی مزاحمت کی علامت بن گئیں۔اسرائیلی طیاروں نےایرانی میڈیا ہیڈ کوارٹرز پربمباری کی،تو اینکر پرسن سحرامامی براہ راست نشریات کر رہی تھیں،بمباری کےباوجود وہ ناظرین کوتازہ ترین صورتحال سےآگاہ کرتی رہیں،اسٹوڈیو پر براہ راست بم گرا تو تو سحر امامی سیٹ چھوڑنے پرمجبور ہوئی۔اسٹوڈیو پربراہ راست بمباری کے باوجود وہ اسکرین پرواپس آئیں اور ذمہ داریاں نبھاتی رہی،سحر امامی کے عزام و ہمت کو ایران کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بھی سراہا جارہا ہے۔
5
مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے فرزند اسجد محمود پر حملے کا انکشاف، خیبر پختونخوا کے حالات انتہائی ناگفتہ بہ ہیں، قومی شاہراہوں سے لوگوں کو اٹھا لیا جاتا ہے، ریاست کے اندر ریاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ہمارا جرم کیا ہے؟ مولانا فضل الرحمان پر3 بارخودکش حملے ہوئے، میرے لوگ شہید کیے جا رہے ہیں، بلوچستان میں میرا ایک نوجوان شہید کیا گیا، ہرجگہ علماء نشانے پر ہیں، میں کس کس کا نام لوں؟ مولانا عبد الغفور حیدری کاسینیٹ اجلاس میں اظہار خیال
6
اسرائیل نےامریکی گرین سگنل کے بغیر ہم پر جنگ مسلط کردی،فی الحال ہماری توجہ دشمن سے لڑنے اور اپنے دفاع پر ہے،جنگ کے خاتمے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ترجمان ایرانی دفتر خارجہ اسماعیل بقائی کا عرب میڈیا کو انٹرویوانہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ، لبنان، اور شام کے بعد ایران کا رخ کیا،روکا گیا تو کوئی اور ملک اسرائیل کا اگلا ہدف ہوگا۔ کسی تیسرے فریق کو ایران اور اسرائیل کی جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہیے۔ ایسا ہوا تو انتہائی غیر محتاط اقدام ہوگا۔ ایران کا ایٹمی پروگرام عالمی قوانین کے مطابق ہے،عالمی توانائی ایجنسی کو اسرائیل سے پوچھنا چاہیے کہ اس نے ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیوں کیا۔
7
آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے شیڈول کا اعلان، ایونٹ کا آغاز 12 جون سے ہوگا، فائنل 5 جولائی کو کھیلا جائے گا، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 14 جون کو ایجبسٹن میں آمنے سامنے ہوں گی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے شیڈول کا اعلان کردیا، ایونٹ اگلے سال 12 جون سے انگلیںڈ میں کھیلا جائے گا، ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور سری لنکا کےدرمیان 12 کو جون ہوگا۔شیڈول کے مطابق گروپ ون میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور 2 کوالیفائنگ ٹیمیں شامل ہیں، پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیمیں 14 جون کو ایجبیسٹن میں مدمقابل آئیں گی، پاکستان ویمنز ٹیم اپنا دوسرا میچ جنوبی افریقا سے 17 جون کو کھیلے گی، پاکستان اور کوالیفائر کے درمیان میچ 20 جون کو ہوگا، قومی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف 23 جون کو ہیڈنگلے میں میچ کھیلے گی جبکہ 27 جون کو پاکستان کوالیفائی کرنے والی دوسری ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔