سماء  نیوز ہیڈلائنزمیں شامل اہم خبریں
1
وزیراعظم شہبازشریف نے اسرائیل کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیاوفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ صیہونی ریاست نے ایران کے خلاف کھلی جارحیت کی۔ غزہ میں بھی ظلم کا بازار گرم ہے۔ عالمی ضمیر کب جاگے گا؟ اسرائیلی اقدامات عالمی اور خطے کے امن کیلئے خطرناک ہیں۔ ایران اور اسرائیل کے حوالے سے صورتحال افسوسناک ہے، ہم نے ایران پراسرائیلی حملے کی مذمت کی، ایرانی صدر سے پاکستانی عوام کی جانب سے یکجہتی کا اظہار کیا، عالمی ممالک کو جلد جنگ بندی کیلئے کوشش کرنی چاہیے۔بھارت کیخلاف جنگ میں اللہ تعالیٰ نے عظیم فتح عطا فرمائی، دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری ہے، افواج کو جو ضروری سامان چاہیے،ہم نے بجٹ میں اسپیس کو بڑھایا، پی ایس ڈی پی کو اس سال ایک ہزار ارب پر لائے ہیں، جو معیشت کو ڈیفالٹ پر لے گئے تھے، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔
2
نیتن یاہو نے ظلم و جبر میں ہٹلر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، ایران اسرائیلی جارحیت کیخلاف اپنا دفاع کررہا ہے۔ ایران اسرائیلی جارحیت کیخلاف اپنا دفاع کر رہا ہے، جس کا اسے جائز اور قانونی حق حاصل ہے۔ نیتن یاہو نے ظلم و جبر میں ہٹلر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، اسرائیل خود ایٹمی طاقت ہے لیکن کسی بین الاقوامی قانون کو جوابدہ نہیں۔ترک صدر رجب طیب اردوان کا پارلیمنٹ سے خطاب ،کہا امریکا اور ایران کے ایٹمی مذاکرات جاری تھے، نتائج کا انتظار کیے بغیر حملہ کرنا اسرائیلی دہشت گردی کو ظاہر کرتا ہے۔
3
نئے مالی سال کا بجٹ 51 ارب روپے سر پلس کا ہے، بجٹ میں تعلیم، صحت اور امن و امان کو ترجیحی دی گئی ہے جبکہ 6 ہزار نئی اسامیاں بجٹ کا حصہ ہے۔کوئٹہ میں وزیر خزانہ بلوچستان شعیب نوشیروانی نے پوسٹ بجٹ بریفنگ میں کہا کہ مالی سال 26-2025ء کے بجٹ کا کل حجم ایک ہزار 28 ارب روپے ہے، کل اخراجات کا تخمینہ 986.5 ارب روپے ہے، بجٹ 51.5 ارب روپے سرپلس کا ہے، وفاقی محاصل 801 ارب، صوبائی محاصل 101 ارب روپے ہیں، بیرونی منصوبہ جات تعاون کی مد میں 37.8 ارب روپے ملیں گے۔رواں مالی سال کا بجٹ 51 ارب روپے سرپلس ہے، رواں مالی سال جاری 3 ہزار 633 ترقیاتی اسکیموں کیلئے 141.9 ارب روپے جبکہ نئی 2 ہزار 550 ترقیاتی اسکیموں کیلئے 137.6 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کیلئے 149 ارب، صحت کیلئے 87 ارب جبکہ امن و امان کیلئے 86 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔
4
ایران اسرائیل جنگ کے باعث پاکستان سے روس جانے والی مال بردار ٹرین کی روانگی منسوخ کردی گئی ہے ، ٹرین کو22 جون کولاہور سے روانہ ہونا تھا۔ریلوے حکام کےمطابق ایران اسرائیل جنگ کے باعث بارڈرز بند ہیں مال بردار ٹرین نہیں جا سکتی، پہلی مال بردارریل گاڑی نے سولہ بوگیوں کے ساتھ روانہ ہونا تھا مال بردارگاڑی نے مختلف اشیا پرمشتمل کنٹینیرز روس پہنچانے تھے ، جنگ ختم ہونے اور سکیورٹی صورتحال بہتر ہونے پر ریل گاڑی روانہ ہو گی ۔
5
پنجاب کی سرکاری جامعات کے اساتذہ 77 کروڑ روپے سے زائد کی اسکالرشپس پرہاتھ صاف کرگئے۔رپورٹ کےمطابق پنجاب کی سرکاری جامعات کےاساتذہ کو73 کروڑ روپےسےزائد کی اسکالرشپس ملیں،یو ای ٹی لاہور کےاساتذہ نے 26 کروڑ سے زائد کی سکالرشپس لیں،پنجاب یونیورسٹی کے ٹیچرز نے18 کروڑ روپے سے زائد رقم لی۔بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کےاساتذہ بھی مفرور ،14 کروڑ روپے سے زائدکی اسکالرشپس لےکرغائب،نواز شریف انجینرنگ یونیورسٹی ملتان کےٹیچرز بھی پیچھےنہ رہے،3 کروڑ84 لاکھ کی اسکالرشپس لے کر بیرون ملک بیٹھ گئے۔غازی یونیورسٹی ڈی جی خان اوریوای ٹی فیصل آباد کےٹیچرز نےبہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے،6کروڑروپے سے زائد کی اسکالرشپیس لےکررفوچکرہوگئے،آڈیٹرجنرل پاکستان نے مفروراساتذہ یا ضمانت دینے والوں سے رقم ریکور کرنےکا حکم دیدیا ہے،واپس نہ آنےوالے اساتذہ کو مفرور قرار دیدیا۔
6
محکمہ موسمیات نے 22 جون سے پری مون سون سیزن شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔رواں سال مون سون کی بارشیں معمول سے 25 فیصد زیادہ ہوں گی جبکہ لاہور، راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بارشیں 60 فیصد تک زیادہ ہو سکتی ہیں۔سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) عرفان علی کاٹھیا
7
نیب خیبرپختونخوا نے کوہستان 40 ارب روپے مالی اسکینڈل کی تحقیقات شروع کردیں۔نیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم خان سواتی کو 23 جون کو صبح 11 بجے طلب کر لیا ہے اور مراسلے کے مطابق 2024 میں اعظم سواتی کے اکاؤنٹ میں ایک فرم کی جانب سے رقم جمع کرائی گئی تھی جس کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔کچھ عرصہ قبل سامنے آنے والے اس اسکینڈل میں جعلی چیکوں کے ذریعے بینکوں سے بھاری رقوم نکالے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔