1
پاکستان علاقائی کشیدگی کو کم کرنے اور تعاون پر مبنی سکیورٹی فریم ورک کے فروغ میں ذمہ دارانہ اور فعال کردار ادا رہے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امریکا کا سرکاری دورہ جاری ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واشنگٹن ڈی سی میں سینئر سکالرز، تجزیہ کاروں، پالیسی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا نمائندوں سے ملاقات کی، جس میں علاقائی اور عالمی مسائل سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیا، فیلڈ مارشل نے معرکۂ حق اور ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کی تفصیلات اور تجزیے پر روشنی ڈالی۔
2
اسرائیلی فوج نے میزائل روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے انٹرسیپٹر میں ممکنہ خرابی کو اس کی وجہ قرار دے دیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے آج صبح ایک مرتبہ پھر اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی، اسرائیل کے شہر بیرشیبا میں ایک میزائل گرنے سے مائیکرو سافٹ آفس کے قریب بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔بحیرۂ مردار میں ڈرونز کی دو بار پروازوں کے بعد بیلسٹک میزائل داغے گئے، حملے میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی البتہ جنوبی اسرائیل کے علاقے بیرشیبا میں سینکڑوں گاڑیوں کی تباہی کی اطلاعات آئی ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق آپریشن وعدہ صادق سوم کے تحت میزائل حملے کی چودھویں لہر اٹھی جس کی ایران نے ویڈیو بھی جاری کی، اس لہر میں اسرائیلی فوج کے کمانڈ اور انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔
3
امریکا میں ’’یہودی بآواز امن‘‘ نامی امریکی یہودیوں کی ایک تنظیم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو ہتھیار نہ دیے جائیں، ورنہ پورے خطے میں جنگ لگ جائے گی، امریکہ اسلحہ دینا بند کرے۔ یہودی تنظیم جیوش وائس فار پیس نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے، مغرب کی جانب سے اسرائیلی حکومت کے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم نظر انداز کرنا اور امریکا کی جانب سے غیر مشروط طور پر ہتھیاروں کی فراہمی کی وجہ سے آج یہ دن آیا ہے کہ مشرق وسطیٰ جھلس رہا ہے۔امریکا ہر سال اسرائیل کو 3.8 ارب ڈالر کی فوجی امداد دیتا ہے جبکہ غزہ پر بمباری کے بعد اس امداد کو کئی گنا بڑھا دیا گیا۔ امریکہ کی پشت پناہی اور امداد کی وجہ سے اسرائیل نے ایران سے جنگ چھیڑی اور فلسطین میں بھی لوگوں کو بھوکا مار رہا ہے۔یہودی تنظیم نے دو ٹوک کہا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے اور خطے میں جنگ پھیلا رہا ہے، امریکہ اسے مسلح کرنا بند کر دے۔
4
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع میں ان کی تنظیم وہ ہی کرے گی جو اسے بہتر لگے گا۔ٹیلی گرام پر پوسٹ کیے جانے والے پیغام میں شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ حزب اللہ اس تنازع میں غیرجانبدار نہیں ہے بلکہ اسے ظالمانہ اسرائیلی امریکی جارحیت سمجھتی ہے۔ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے شام ٹوم براک نے حزب اللہ کو وارننگ دی تھی کہ وہ اس تنازع سے دور رہے۔میں صدر ٹرمپ کی طرف سے یہ کہوں گا کہ حزب اللہ کا اس تنازع میں شامل ہونا ایک بہت بُرا فیصلہ ہوگا۔حزب اللہ ماضی میں بھی اسرائیل سے مسلح لڑائیاں لڑتی رہی ہے، اسے ایران کی حمایت حاصل ہے اور یہ اسرائیل کے وجود کی مخالف تنظیم ہے۔
5
وزیراعظم کی پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کیلئے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت،وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر بحری امور جنید انور چودھری اور پی این ایس سی کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔دوران بریفنگ وزیر اعظم کو PNSC کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ادارے کے پاس مختلف نوعیت کے دس بحری جہاز ہیں جو کہ 724,643 ٹن کارگو لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کیلئے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت کر دی۔
6
ایران کے جوہری پروگرام، جنگ بندی پر مغرب سے مذاکرات آج ہوں گے۔جنیوا میں مذاکرات کے بعد ماہرین کی سطح پر سٹرکچرڈ ڈائیلاگ ہوں گے، جوہری معاملے پر یورپی وزرائے خارجہ، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے مذاکرات کریں گے۔الجزیرہ کے مطابق ان مذاکرات میں جوہری پروگرام کے ساتھ جنگ بندی پر بھی بات ہوگی۔اسرائیل ایران جنگ پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی آج ہوگا، او آئی سی کا اہم اجلاس ہفتے کو استنبول میں ہوگا، اجلاس میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی شرکت متوقع ہے، اجلاس سے ترک صدر بھی خطاب کریں گے۔
7
ایران نے آپریشن وعدہ صادق سوم کے تحت اسرائیل پر تازہ بمباری کی، فوج کے کمانڈ اور انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج کے یونٹ82 ہنڈرڈ کو شدید نقصان پہنچا، گزشتہ روز ایران نے اسرائیل پر سب سے بڑا حملہ کیا، ایرانی بیلسٹک میزائل نے جنوبی اسرائیل میں واقع سورو کا ہسپتال کو نشانہ بنایا،130 سے زائد افراد زخمی،متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ہسپتال کی عمارت کھنڈر میں تبدیل ہوگئی، سجیل میزائلوں کی گرج سے صیہونی فوج پر ہیبت طاری ہوگئی، اسرائیلی خوف و ہراس کا شکار، زیر زمین شیلٹرز میں جا گھسے۔ایرانی فوج کاکہنا ہے اہداف پر حملے جاری رہیں گے، صیہونیوں پر جہنم کے دروازے کھول دیئے، ایرانی حملوں میں اب تک 27 اسرائیلی ہلاک، 600 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔پاسداران انقلاب نے ایرانی صوبے لورستان میں ایک اور اسرائیلی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
8
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اللہ بہت رحیم ہے اور وہ ایران کو بڑی فتح سے نوازے گا کیونکہ ہم سچے اور حق پر کھڑے ہیں۔میرے قوم کے لوگوں اگر آپ تھوڑا سا بھی مایوسی کا شکار ہوئے تو دشمن آپ کو مزید ڈرائے گا اور آپ کو نہیں چھوڑے گا۔اب تک آپ نے دشمن کے خلاف اپنے اتحاد سے جو رویہ اپنایا ہے اُسے بھرپور طاقت کے ساتھ جاری رکھیں۔خامنہ ای نے قرآن کی آیت کا ترجمہ بھی شیئر کیا ’فتح صرف اللہ کی طرف سے ہے جو غالب اور حکمت والا ہے‘ ۔
9
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میرے پاس اختیار ہے میں کسی وقت بھی اسمبلی کو تحلیل کر سکتا ہوں۔ہمارے لیڈر کو جیل میں ناحق رکھا گیا ہے، 9 مئی کے بعد جو رویہ ہمارے ساتھ رکھا گیا اور پھر ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، خیبر پختونخوا کے عوام نے اپنے مینڈیٹ کو بچایا، خیبرپختونخوا حکومت کو ختم کرنے کیلئے پوری کوشش کی جارہی ہیں۔ بجٹ اجلاس بلانا گورنر کی آئینی ذمہ داری ہے لیکن گورنر نے بجٹ اجلاس نہیں بلایا، بانی پی ٹی آئی کا آئینی، قانونی اور اخلاقی حق ہے کہ وہ بجٹ پر مشاورت کریں لیکن ان سے مشاورت کیئیے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔اگر ہم بجٹ پیش نہیں کرتے تو صوبے پر معاشی ایمرجنسی لگا کر ٹیک اوور کر سکتے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ارکان اسمبلی کو ہدایت کی کہ آج ہونے والے اسمبلی اجلاس میں مطالبات زر پر ووٹنگ نہ کی جائے، تمام ارکان اسمبلی کو اگلا لائحہ عمل پیر کو دوں گا، کسی حکومتی رکن نے مطالبات زر پر ووٹ نہیں دینا، میں تمام اداروں کو کھلا پیغام دے رہا ہوں مجھے حکومت کی ذمہ داری دی گئی ہے، میرے پاس اختیار ہے میں کسی وقت بھی اسمبلی کو معطل کر سکتا ہوں، اس کیلئے کسی وقت یا بجٹ کی ضرورت نہیں۔ان کا خیال ہے کہ یہ ہم سے مینڈیٹ چھین لیں گے، میں ارکان اسمبلی اور پی ٹی آئی کے ورکرز کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ پھر 9 مئی اور 8 فروری کرانا چاہتے ہیں، ورکرز تیار ہو جائیں میں لائحہ عمل دوں گا اور یہ سازش کامیاب ہونے نہیں دوں گا۔
10
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر عالمی قیادت کے طور پر ابھر رہے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا استقبالیہ پاکستان کی عالمی عزت کا ثبوت ہے۔ مشعال ملک نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کشمیری اور پاکستانی قوم کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ دنیا نے تسلیم کیا کہ پاکستان امن اور وقار کی علامت ہے، مودی کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا اور بھارت کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔ صدر ٹرمپ کا استقبالیہ پاکستان کی عالمی عزت کا ثبوت ہے، پاکستان اصولوں پر کھڑا ہے، کسی کے سامنے نہیں جھکتا، فیلڈ مارشل عاصم منیر عالمی قیادت کے طور پر ابھر رہے ہیں، دشمن کی نیندیں حرام ہوگئیں، بھارتی میڈیا کی چیخیں نکل گئی ہیں۔
11
خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، 28 نکاتی ایجنڈا بھی جاری،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں خیبرپختونخوا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ رولز میں تبدیلی کی منظوری لی جائے گی، شوکت خانم ہسپتال کیلئے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے، خاتون پروین اختر کی کینسر علاج کیلئے ایک کروڑ روپے بھی کابینہ میں زیر بحث آئے گی۔اسلامیہ کالج ریسرچ سنٹر 22-2021 کے اے ڈی پی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے، صوبے میں کام کرنے والے این جی اووز کی رولز ترامیم بجٹ ایجنڈے میں شامل ہے، کابینہ میں دو فارچونر گاڑیوں کی خریداری کیلئے قانون میں نرمی پر بھی بات ہوگی۔اس کے علاوہ منکیال اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ہری پور کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے، رائٹ ٹو پبلک سروسز ترامیمی بل کابینہ میں پیش کیا جائے گا، کابینہ سے بی آر ٹی کے لئے مزید بسوں کی خریداری کی منظوری لی جائے گی، سوات، ڈی آئی خان اور ایبٹ آباد میں زمونگ کور کی اے ڈی پی سکیم کی منظوری بھی لی جائے گی۔
12
لاہور ہائیکورٹ کا ماتحت عدالتوں کو گواہوں کے بیانات اردو میں بھی تحریر کرنے کا حکم،جسٹس طارق ندیم نے ایک اہم فیصلے میں کہا کہ عدالتوں میں اردو زبان کے استعمال سے متعلق 1973 کا نوٹیفکیشن موجود ہے، مگر بدقسمتی سے آج تک اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔فیصلے میں کہا گیا کہ پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں اب بھی گواہوں کے بیانات صرف انگریزی زبان میں ریکارڈ کئے جاتے ہیں، جس سے انصاف کی فراہمی میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں، خاص طور پر جب اردو ترجمہ گواہ کی غیر موجودگی میں کیا جائے۔یہ فیصلہ محمد عرفان عرف پومی کی اپیل پر جاری کیا گیا، جسے شہری عبد الناصر کے قتل کے مقدمے میں سزائے موت سنائی گئی تھی، عدالت نے شواہد کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اس کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔عدالت نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو حکم دیا کہ یہ فیصلہ تمام سیشن ججز، سپیشل ججز اور وزارتِ قانون و انصاف کو ارسال کیا جائے، ساتھ ہی تمام عدالتی افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئندہ گواہوں کے بیانات ان کی موجودگی میں انگریزی کے ساتھ اردو میں بھی تحریر کئے جائیں۔
13
لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک سے متعلق دائر مختلف درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس کے دوران ماحولیاتی تحفظ، پانی کے مسائل اور شہری منصوبہ بندی سے متعلق متعدد اہم نکات زیر بحث آئے اور لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ کینال روڈ پر درختوں کی کٹائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سماعت کے دوران واسا کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ لاہور میں جلد پانی کے میٹرز نصب کیے جائیں گے، انہوں نے پانی کا میٹر بطور سیمپل عدالت کے روبرو بھی پیش کیا، عدالت نے واسا کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ پانی کا مسئلہ ہم سب کے سامنے ہے، یہ ایک بہت اچھی پیش رفت ہے، وکیل واسا نے مزید بتایا کہ پہلے مرحلے میں یہ میٹرز کمرشل جگہوں پر نصب کیے جائیں گے۔ادھر عدالت نے کینال روڈ پر درختوں کی کٹائی کی کسی بھی اجازت کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہم کینال روڈ پر درخت کاٹنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے، لاہور میں درختوں کی خوبصورتی صرف کینال پر ہی باقی ہے۔جوڈیشل کمیشن کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ کینال پر یلو ٹرین منصوبے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے جس سے درختوں کے کاٹے جانے کا خدشہ ہے، تاہم عدالت نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے اس خدشے کو مسترد کر دیا۔محکمہ ماحولیات سے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے عدالت نے کہا کہ محکمہ ماحولیات کی اتنی بھرتیاں ہوئیں لیکن سڑکوں پر ان کی موجودگی دکھائی نہیں دیتی، عدالت نے سڑکوں پر دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف کارروائی پر زور دیتے ہوئے محکمہ ماحولیات سے میدانی ٹیموں کی تعیناتی کی رپورٹ طلب کر لی۔جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر درخواست گزاروں کی پٹیشنز پر سماعت کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر مزید اقدامات کی رپورٹ طلب کر لی، عدالت نے حکومتی اقدامات پر جزوی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ماحولیات کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنانے پر زور دیا۔
14
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے دنیا میں پاکستان کا مقدمہ لڑا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بہتر طریقے سے پاکستان کا مؤقف پیش کیا، بلاول بھٹو آج کراچی پہنچیں گے، ان کا شاندار استقبال کریں گے۔ بجٹ پر تنقید کرنا سب کا حق ہے، اپوزیشن کی تنقید سے مسائل کا پتۃ چلتا ہے، اپوزیشن کی تنقید پر کبھی برا نہیں منایا، بدتمیزی اور اخلاق سے گری بات نہیں کرنی چاہئے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو
15
کوہستان کرپشن سکینڈل میں نیب نے اعظم سواتی کو طلب کرلیاکوہستان کرپشن سکینڈل میں تحریک انصاف کے رہنما سابق سینیٹر و سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کو قومی احتساب بیورو نے نوٹس جاری کیا ، ان کی فرم کا سال 2024کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے، انہیں کوہستان کے ضلعی اکاؤنٹس آفس کے افسروں اور دیگر افراد کے خلاف ہونے والی تحقیقات کے سلسلے میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔نوٹس میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اعظم سواتی کے پاس اس کیس سے متعلق اہم دستاویزات موجود ہیں ،انہیں 23 جون کو صبح 11 بجے نیب کے پشاور دفتر میں پیش ہونے اور اپنی فرم کوہستان ایسوسی ایٹس اینڈ بلڈرز کوسال 2024 میں موصول رقم کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
16
ایرانی سفیر رضا امیری مقام نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کو دھمکی دینا ناقابل قبول ہے۔اگر امریکا، اسرائیل سنجیدہ بات چیت چاہتے ہیں تو پہلے جنگ ختم کریں، ایران نے کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے۔اسرائیل کمزور اور بے بس ہو چکا ہے، اسرائیل جنگ میں امریکا کو گھسیٹنا چاہتا ہے، اگر کوئی ملک اس جنگ میں شامل ہوا تو ایران جواب دے گا، امریکا دانشمندی سے کام لے اور نیتن یاہو کے ہاتھوں میں نہ کھیلے۔ ایٹمی تنصیبات پر حملہ عالمی ماحول اور خطے کیلئے شدید خطرناک ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو
17
کراچی: پولیس اور ملزموں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں لڑکی جاں بحق،پولیس حکام کے مطابق فقیرا گوٹھ کے علاقے میں پولیس اور ملزموں کےدرمیان فائرنگ کاتبادلہ چل رہاتھا، لڑکی فائرنگ کی زد میں آکرجاں بحق ہوئی، فوری طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ بچی کو ملزموں یاپولیس میں سے کس کی گولی لگی۔ علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی جاری تھی، واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
18
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان،کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 652 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
19
نیشنز ہاکی کپ: پاکستان کا سیمی فائنل میں آج فرانس سے مقابلہ ہو گاقومی ہاکی ٹیم نے گروپ مرحلے میں تین میچز کھیلے، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ تین، تین گول سے برابر رہا، قومی ٹیم نے جاپان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں چار گول سے مات دی تھی۔