1
ایران نے اسرائیلی حملوں کے بند ہونے تک کسی بھی فریق سے بات چیت سے انکار کردیا۔اسرائیلی کی جارحیت کے بعد ایران کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا، دونوں جانب سے مسلسل ایک دوسرے پر میزائل حملے جاری ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مذاکراتی عمل پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب تک اسرائیل حملے بند نہیں کرتا ہم کسی فریق سے بات چیت نہیں کریں گے۔
2
اسرائیلی وزیراعظم نے ایران میں حکومت کی تبدیلی کی خواہش ترک کردی۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو میں کہا ایران میں حکومت گرانا ہمارا مقصد نہیں ہے،ہمارا اولین مقصد ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہے۔مزید کہا ایران کے میزائل پروگرام کو رکوانا ہمارا دوسرا مقصد ہے،ایرانی حکومت کو گرانا ہمارے اہداف کا حصہ نہیں ہے۔اسرائیلی حکام نے تسلیم کیا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے میزائل دفاعی نظام غیر موثر ہوتا جارہا ہے،ایران کے تیز رفتارمیزائلوں نے اپنے اہداف کی جانب جاتے ہوئے اسرائیلی میزائل دفاعی نظام کو زیادہ وقت نہیں دیا۔
3
اسرائیل کے شہر بیرسبع پر ایران کا میزائل حملہ، 18 صہیونی زخمی،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایرانی حملے سے بیرسبع کا ٹیکنالوجی سنٹر تباہ ہوگیا،میزائل گرنے سے ٹیک ٹاؤر میں آگ بھڑک اٹھی،اسرائیلی فوج نےاعتراف کیا ہےکہ ہمارا دفاعی نظام ایرانی میزائل کا راستہ نہ روک سکا۔اسرائیلی حکام نے تسلیم کیا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے میزائل دفاعی نظام غیر موثر ہوتا جارہا ہے۔اسرائیل پر ہونے والے نئےحملوں پر ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے پیغام میں کہا صیہونی دشمن کو سزا دینے کا سلسلہ جاری ہے،ابھی اسی وقت ہم صیہونی دشمن کو سزا دے رہے ہیں۔
4
ایران کی ایک بار پھر آبنائے ہرمز بند کرنے کی وارننگ،آبنائے ہرمزایسا سمندری راستہ ہے جو ایشیا، یورپ اور شمالی امریکا سمیت دُنیا بھرکیلئے تیل کے حوالے سے لائف لائن ہے ۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور ایران جیسے ممالک سے اِسی راستے تیل دیگر ملکوں کو پہنچایا جاتا ہے ۔خلیج فارس اور خلیج عمان کے بیچ واقع آبنائے ہرمز ایک مقام پر صرف 33 کلو میٹرہے ۔ اگرایران آبنائے ہرمزکوبند کردے تو عالمی تیل کی 20 فیصد رسد متاثر ہوگی۔
5
حکومت نے نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی تیار کرلی۔،پانچ سالہ پالیسی پاکستان کیلئےگیم چینجرثابت ہوگی۔درآمدی بل میں ایک ارب ڈالربچت ہوگی،5 سال میں سو ارب روپے کی سبسڈی دیں گے،پہلے سال میں ایک لاکھ 16ہزار بائیکس کو سبسڈی ملے گی،3 ہزار سے زائد رکشوں اور چارچنگ اسٹیشنز کو بھی سبسڈی دی جائے گی۔نئی پالیسی سے پانچ سال میں فیول کی مد833 ارب روپےکی بچت ہوگی،نئے ای وی رولز بنارہے ہیں،سبسڈی اوراستعمال کا سینٹر لائزڈ طریقہ بنایا جائے گا،بتایا کہ ای وی پالیسی سے سالانہ 2 ارب سات کروڑ لیٹر پیٹرول بچے گا۔ معاون خصوصی صنعت و پیداوارہارون اختر کی پریس کانفرنس
6
امریکا نے قطر میں موجود اپنی بیس سے لڑاکا طیارے ہٹا دیے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی کے پیش نظر اڈے تک رسائی محدود کردی ہے،جون کو العدید بیس کے رن وے پر 40 لڑاکا طیارے کھڑے تھے۔ خبر ایجنسی کے مطابق 19 جون کو لی گئی سیٹلائٹ تصویر میں صرف 3 طیارے دکھائی دئیے ۔
7
سپریم لیڈر کے مشیر علی شمخانی زندہ ہیں، ایرانی میڈیا کی تصدیق،اسرائیل نے ایران پر حملوں کے پہلے روز سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی کی شہادت کا دعویٰ کیا تھا۔ایرانی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ علی شمخانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ زندہ ہیں اور ایران پر اپنی جان قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔علی شمخانی اسرائیلی حملوں میں شدید زخمی ہوئے تھے لیکن اب ان کی صحت بہتر اور وہ خطرے سے باہر ہیں۔
8
خیبرپختونخوا میں نجی اسکولز کو سمر کیمپس کی مشروط اجازت،پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی خیبرپختونخوا کے مطابق سمرکیمپس صرف نویں سے بارہویں جماعت کیلئے ہوں گے، سمر کیمپس کا اختتامی وقت صبح ساڑھے 10بجے تک ہوگا۔اعلامیے کے مطابق سمرکیمپس لگانے کی اجازت 31جولائی تک ہوگی، اضافی فیس یا چارجز کی اجازت نہیں ہوگی، پرائمری اور مڈل کلاسز موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بند رہیں گی۔طلباء چھٹیوں کے دوران مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ شدید گرمی سے بچنے کیلئے کیمپ کے اوقات کار صبح ساڑھے 7 بجے سے 10 بجے تک رکھے گئے ہیں۔
9
حکومت کا چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ،حکومت نے چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ روکنے پر بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم نے گزشتہ روز قیمتوں میں مصنوعی اضافے کیخلاف کریک ڈاؤن کی منظوری دی تھی۔
10
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عائشہ خان کراچی میں انتقال کرگئیں۔ ان کی لاش گلشن اقبال میں واقع ان کے فلیٹ سے ملی۔پولیس کے مطابق گرشتہ روز گلشن اقبال کے فلیٹ سے ملنے والی لاش معروف اداکارہ عائشہ خان کی ہے۔ لاش ایک ہفتے پرانی ہے۔پولیس کے مطابق اداکارہ عائشہ خان گھر میں اکیلے رہ رہی تھی۔ گھر سے بدبو پھیلنے پر علاقہ مکینوں نے رشتہ داروں کو اطلاع دی واقعہ بظاہر طبی موت کا ہے۔
11
پنجاب میں آج شام سے پری مون سون بارشوں کا آغاز متوقع، الرٹ جاری،پنجاب کی موسمی صورتحال پر پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری کردیا۔ آج شام سے صوبے میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا، مختلف اضلاع میں آندھی بارش اور جھکڑ چلنے کے امکانات ہیں۔حکام کے مطابق 23 جون جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی گرد آلود ہوائیں اور بارش کی پیشگوئی ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، گجرات، جہلم، گجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، سرگودھا، جھنگ اور میانوالی میں بارش کا امکان ہے۔