1
کامران ٹیسوری گورنر ہاؤس دفتر کی چابیاں ساتھ لے گئے، اویس قادر کا عدالت جانے کا اعلان، قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر نے کہا کہ محرم میں امن و امان سے متعلق گورنر ہاؤس میں آج اہم اجلاس طلب کیا تھا، گورنر ہاؤس کے عملے نے بتایا کہ کامران ٹیسوری گورنر ہاؤس کے دفاترکی چابیاں بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔قائم مقام گورنر نے کہا کہ یہ آئینی منصب ہے کسی کی ذاتی بیٹھک نہیں، کامران ٹیسوری کو یہ حرکت زیب نہیں دیتی۔اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس افسران گورنر ہاؤس پہنچ چکے، وزیر داخلہ بھی اسلام آباد سے یہیں آرہے ہیں، اگر آج اجلاس منعقد نہ ہوا تو کامران ٹیسوری کے خلاف عدالت جاؤں گا۔
2
ہالی وڈ سپر اسٹار ٹام کروز کو 35 برس بعد اعزازی آسکر سے نوازا جائے گاجان پر کھیل کر خطرناک اسٹنٹ کرنے والے ٹام کروز کا شمار ہالی وڈ کے بڑے سپر اسٹارز میں ہوتا ہے جنہیں کئی برسوں بعد اکیڈمک ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔دی اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کی جانب سے 16ویں سالانہ گورنرز ایوارڈز کے لیے ناموں کا اعلان کیا ہے۔اکیڈمی کی جانب سے ایک ایسی تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہےجس میں فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں کی غیر معمولی شراکت کو تسلیم کیا جائے گا۔
3
اسرائیل میں سائرن بجتے ہی اینکرز مہمانوں سمیت نشریات چھوڑ کر بھاگ گئے۔ اسرائیلی نیوز چینل 14 کی نشریات کے دوران ایران کے میزائل حملوں کی اطلاع کے لیے جیسے ہی سائرن بجے تو اسٹوڈیو میں موجود اینکرز اور مہمانوں پر خوف طاری ہوگیا۔مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا صارف نے پوسٹ کی جس نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ’اسرائیلی ٹی وی پر ایک براہ راست مباحثے کے دوران ایران کے آنے والے میزائلوں کے خطرے کی اطلاع کے لیے جیسے ہی سائرن بجے تو میزبان اور مہمان فوراً اسٹوڈیو چھوڑ کر چلے گئے اور پروگرام روک دیا گیاجب کہ کچھ روز قبل ایرانی نیوز چینل کی لائیو نشریات کے دوران بھی اسرائیل کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں خاتون نیوز اینکر سحر امامی کی ہمت دیدنی تھی۔
4
بھارتی انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ڈونلڈ ٹرمپ کا ظہرانہ آپ سب کو مبارک، یہ سلسلہ نہیں رکنا چاہیے، پاکستانی قیادت کو اب نئی دہلی جانا چاہیے۔پاکستان ہمیشہ ہی تعلقات بہتر بنانے میں پیشرفت کرتا ہے،اسی وجہ سے فیلڈمارشل عاصم منیر امریکا میں ہیں، امریکا کے ساتھ بھارت کے تعلقات بھی ٹھیک ہیں۔پہلگام واقعہ کے بھارت کے پاس کوئی ثبوت نہیں، پہلگام میں حملہ کرنے والے جنگل میں غائب ہو گئے، پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کے حل کیلئے بات ہونی چاہیے، بھارت کی پاکستانی میڈیا، معروف شخصیات پر پابندیاں زیادہ دیر نہیں چلیں گی۔
5
مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال: چینی صدر نے 4 اہم تجاویز پیش کر دیںچینی وزارت خارجہ کے مطابق صدر چی جن پنگ نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنی پیش کردہ 4 تجاویز میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ صدر نے فوری جنگ بندی کے مطالبے کے ساتھ اپنی تجاویز میں شہریوں کا ترجیحی طور پر تحفظ یقینی بنانا، مذاکرات اور مکالمے کے آغاز کو آگے بڑھنے کا بنیادی راستہ اور بین الاقوامی براداری کی امن کیلئے کوششیں کو ناگزیر قرار دیا۔اس سے قبل روسی صدرپیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیلی حملےکی سخت مذمت کی اور اسےعالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔شی جن پنگ اور پیوٹن نے ایران اسرائیل جنگ کے سفارتی حل پر زور دیا اورکہا کہ ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق تمام مسائل کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔