1
فلسطین حمایتی گروپ کے کارکن برطانوی ائیر فورس کے اڈے میں داخل، طیاروں کو نقصان پہنچایا 2 لوگ اسکوٹرز پر سوار ہوکر رائل ائیر فورس کے ری فیولنگ کے لیے استعمال ہونے والے طیاروں تک پہنچے اور پھر آگ بجھانے والے آلات کے ذریعے ان جہازوں کے ٹربائن انجن میں لال رنگ کا اسپرے کیا۔فلسطین ایکشن گروپ کا کہنا ہے کہ طیاروں کو نقصان اس لیے پہنچایا کیونکہ برطانوی ائیر فورس اسرائیل کو گارگوز بھیجنے، غزہ میں جاسوسی کرنے اور اسرائیلی طیاروں کی ری فیولنگ کرنے کا عملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
2
غزہ : اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ سے متعلق ادارے (یونیسیف) نے غزہ کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیے۔ یونیسیف کے اعدادوشمار کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں خوارک کی فراہمی پر پابندی جاری ہے اور غزہ میں غذائی قلت کا شکار فلسطینیی معصوم بچوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے۔یونیسیف کا بتانا ہے کہ مئی میں 6 ماہ سے 5 سال تک کے 5119 بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہوئے،یونیسیف کے مطابق غذائی قلت کے شکار بچوں کے لیے خوراک اور ادویات دستیاب نہیں، اسرائیلی حملوں کی وجہ سے پانی، صحت اور صفائی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا۔اقوام متحدہ کے ادارے کا بتانا ہے کہ غزہ کے 236 میں سے صرف 127 سینٹرز علاج کیلئے کام کررہے ہیں، غزہ میں صاف پانی کی فراہمی نہ ہونے سے بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں، ہیپاٹائٹس اے اور ڈائریا کے کیسز بچوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں، ایندھن کی کمی سے علاج کیلئے ضروری خدمات بند ہونے کا خدشہ ہے۔
3
اٹک جیل میں افسران کی موجودگی میں قیدی پر بدترین تشدد، سپرنٹنڈنٹ جیل عہدے سے فارغ،سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل عارف شہزاد کو لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اس کے علاوہ آئی جی جیل خانہ جات نے دو افسران سمیت 5 اہلکاروں کو بھی معطل کردیا۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق معطل ہونے والوں میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ صمد حسن اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ مشتاق احمد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چیف وارڈر محمد رفیق، ہیڈ وارڈر محمد ذوالفقار اور وارڈر محمد ایوب کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔
4
حالیہ اسرائیل ایران جنگ شروع ہونے کے بعد سے مشرق وسطیٰ کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سےکئی بار رابطہ ہوا ہے۔یہ دعویٰ برطانوی خبر ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 3 علاقائی سفارت کاروں نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ بحران کے سفارتی حل کے لیے وٹکوف اور عباس عراقچی نے متعدد بار فون پر بات کی۔خبرایجنسی کا کہنا ہےکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیلی حملے بند ہونے تک مذاکرات میں واپس آنے سے انکار کردیا۔ عباس عراقچی نے اسرائیل پر جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالنےکی شرط پر جوہری معاملے پر لچک دکھانےکا کہا۔
5
اداکارہ عائشہ خان کی موت سے متعلق پولیس نے ابتدائی بیان جاری کردیاپولیس کے مطابق عائشہ خان کی لاش گلشن اقبال بلاک 7 میں فلیٹ سے ملی، ان کی موت طبعی ہے، میڈیکل رپورٹ کے بعد واضح ہوگا۔پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ خان رات گئے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں، فلیٹ سے شواہد اکٹھے کرلیے جب کہ کزنز اور پڑوسیوں سے بھی بیان لیے گئے ہیں۔اطلاع ہے کہ ان کا بیٹا بیرون ملک سے کراچی کے لیے نکل گیا ہے، مزید کارروائی بیٹے کے آنے کے بعد ہی کی جائے گی۔