1
قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی بجٹ پرشدید تنقیدکرتےہوئے کہا اس بجٹ میں بینک مالکان ارب پتی نہیں کھرب پتی بن رہے ہیں،بینک جو قرض دے رہے ہیں اُس کا فائدہ حکومت کےسوا کسی کو نہیں ہورہا۔بجٹ کا ایک چھوٹا حصہ تو دفاع میں چلاگیا،باقی کہاں گیا،خیبرپختونخوا کےترقیاتی پراجیکٹس کے لیےصرف پچپن کروڑ دئیےگئے،باقی سارا بجٹ تخت لاہور کے لیے رکھا گیا ہے۔
2
جسٹس جمال مندوخیل کی والدہ انتقال کرگئیں۔ذرائع کےمطابق جسٹس مندوخیل کی والدہ کا انتقال کوئٹہ میں ہوا،جسٹس جمال مندوخیل سپریم کورٹ سے آبائی علاقے روانہ ہوگئے۔جسٹس مندوخیل کی عدم دستیابی کے باعث پیرکے روز مخصوص نشستوں کا کیس ملتوی ہونے کا امکان ہے۔
3
پنجاب بھر میں یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری، نئے جلوسوں اور مجالس کی اجازت نہیں ہوگی، ہتھیار اور آتش گیر مواد کی نمائش، ڈبل سواری، نفرت انگیز تقاریر پر پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی ذرائع یا ڈیوائس سے فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو ہوا دینے والے بیانات و تبصروں پر پابندی ہوگی، جلوس کے راستوں پر واقع مکانات یا دیگر عمارتوں کی چھتوں پر مورچوں کی تعمیر پر بھی پابندی عائد کردی گئی جبکہ یکم تا 10 محرم الحرام کے دوران جلوس کے راستوں میں موجود عمارتوں کی چھتوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں یا کچرا جمع کرنے پر پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق بزرگ، خواتین اور قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں کےعلاوہ ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
4
ملک کے مزید 7 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، گوادر، کوئٹہ، وزیرستان، راولپنڈی، لاڑکانہ اور میرپورخاص شامل ہیں۔ملک کے مختلف علاقوں میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، مزید 7 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق گوادر، کوئٹہ، جنوبی وزیرستان لوئر، جنوبی وزیرستان اپر کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا جبکہ راولپنڈی، لاڑکانہ اور میرپورخاص کے سیوریج میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق قومی ادارہ صحت کی ریجنل پولیو لیبارٹری نے پولیو وائرس کی موجودگی کی رپورٹ جاری کردی، 7 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس وائلڈ ون نکلا۔
5
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے آئینی بینچ کی مدت میں توسیع کی مخالفت کردی۔جسٹس منصورعلی شاہ کا 19 جون کے اجلاس سے پہلےکا لکھا گیاخط سامنے آگیا،جوڈیشل کمیشن ارکان کو جسٹس منصورعلی شاہ کا خط پہنچادیا گیا،جسٹس منصور علی شاہ کاکہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم کیس کے فیصلے تک آئینی بینچ کی مدت میں توسیع نہ کی جائے۔خط میں کہاکہ پیشگی بتادیا تھا 19جون کےاجلاس کیلئےپاکستان میں دستیاب نہیں،توقع تھی عدم دستیابی پر اجلاس مؤخرکیا جائے گا،ماضی میں ایگزیکٹو ممبران کی عدم موجودگی پر اجلاس مؤخر ہو چکا، عدلیہ ارکان اقلیت میں ہیں اس لئے شاید اجلاس مؤخر نہیں کر پائے۔26 ویں ترمیم فیصلے سے پہلےتوسیع بحران کو مزید گہراکرے گی، یہ تنازع ادارے کی ساکھ اور اس پر عوامی اعتبار کو تباہ کررہاہے،26 ویں ترمیم کے فیصلے تک تمام ججز کو آئینی بینچ ڈیکلیئر کیا جائے،آئینی بینچ میں شمولیت کا معیار اور پیمانہ بھی طے کیا جائے۔
6
پنجاب کے علاقے ٹیکسلا کے مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی، راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا، رابطے میں رہنے والے 18 افراد میں کانگو کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ٹیکسلا کے مریض میں کانگو بخار کی تصدیق ہوگئی، راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا، مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دونوں افراد کے نمونے لے کر این آئی ایچ روانہ کر دیے گئے ہیں، نتائج کا انتظار ہے، جنید خان کو ہولی فیملی اور ابراہیم کو واہ جنرل اسپتال میں آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔
7
جارح مزاج قومی اوپنر حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز میں تیز ترین سنچری بنانے والے 22 سالہ نوجوان اوپنر حسن نواز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد اللہ، نئے سفر کا آغاز