1
غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری، 60 شہید،فلسطینی علاقے غزہ میں امداد کی تلاش میں نکلنے والے نہتے شہری ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن گئے۔اسرائیلی افواج کی جانب سے جمعہ کو مختلف مقامات پر کی گئی فضائی بمباری اور فائرنگ کے واقعات میں کم از کم 60 افراد شہید ہوگئے، جن میں 31 افراد وہ تھے جو خوراک اور امدادی سامان کےلیے قطاروں میں کھڑے تھے۔غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود باسل کے مطابق، جنوبی غزہ میں پانچ افراد کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ امدادی سامان کے انتظار میں کھڑے تھے، جبکہ مزید 26 فلسطینیوں کو وسطی علاقے نیٹساریم کاریڈور کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ یہ علاقہ اسرائیلی فوج کے زیرِ کنٹرول ہے جہاں روزانہ ہزاروں افراد خوراک کی تلاش میں پہنچتے ہیں۔اسرائیلی فوج نے بیان میں دعویٰ کیا کہ ’’مشکوک افراد‘‘ کے قریب آنے پر پہلے وارننگ فائر کیا گیا، مگر جب وہ نہ رکے تو فضائی حملے کے ذریعے انہیں ہدف بنایا گیا۔
2
لاہور: گھریلو جھگڑے پر کزن نے کزن کو خنجر کے وار سے قتل کردیاایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم ابو ہریرہ نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر اپنے سگے کزن کے سینے میں خنجر گھونپ دیا جو سینے کو چیرتا ہوا سیدھا دل پر لگا۔اسپتال منتقل کرنے پر آصف جانبر نہ ہو سکا، ملزم نے فرار ہوتے وقت دوسرے کزن پر بھی وار کیا جو خوش قسمتی سے بچ گیا۔شاہدرہ پولیس نے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گوجرانولہ سے گرفتار کیا، گرفتار ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔
3
ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور جب چاہیں صوبائی اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں۔ عمران خان سے مشاورت کے بغیر خیبر پختونخوا کا بجٹ منظور نہیں ہوگا۔ عوام نے عمران خان کے نظریے کو ووٹ دیا ہے، اس لیے بجٹ بھی اُن کی مشاورت ہی سے منظور ہوگا۔اگر کسی بھی قسم کی ایمرجنسی نافذ کرنے کی کوشش کی گئی تو جعلی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکے گی۔ عوام اپنے مینڈیٹ کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
4
راولپنڈی: قتل کیس کا ملزم عبوری ضمانت کرانے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیارپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اکرام الحق چودہری کی عدالت میں ملزم کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ پیش کردیا گیا۔ملزم کے خلاف تھانہ صادق آباد پولیس نے گزشتہ ہفتہ قتل کیس درج کیا، ملزم یاسر سید ولد نور سید عبوری ضمانت بعد علاقہ پہنچا تو مدعی پارٹی نے اسے فائرنگ سے زخمی کر دیا۔ملزم کو بےنظیر بھٹو ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں زندگی بازی ہار گیا، اس ہلاکت سے ملزم مقتول اور مدعی ملزم بن گئے۔ملزم کی آج سیشن عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر تھی، ڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش ہونے پر درخواست نمٹا دی گئی۔
5
نیشنز ہاکی کپ فائنل؛ پاکستان آج نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گاملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری نیشنز کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایونٹ کا فائنل مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔
6
ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی ترک دارالحکومت انقرہ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ینگ جرنلسٹس کلب کے مطابق اجلاس میں 40 سے زائد وزرائے خارجہ کی شرکت متوقع ہے۔یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی خطرناک سطح پر پہنچ چکی ہے۔ اجلاس سے قبل عباس عراقچی نے جمعے کے روز جنیوا میں یورپی رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں موجودہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر ابتدائی حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دو مرتبہ ٹیلیفونک رابطہ کیا تاکہ کشیدگی میں کمی لانے کی کوشش کی جا سکے۔تاہم امریکی صدر ٹرمپ نے جمعے کے روز ایک بیان میں اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے امکان کو کمزور کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال اسرائیل سے کارروائی روکنے کا کہنا مشکل ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ امریکا اسرائیل کو مکمل عسکری حمایت فراہم کر رہا ہے۔او آئی سی اجلاس میں ایران، ترکی اور دیگر مسلم ممالک کی جانب سے ممکنہ طور پر اسرائیل کے خلاف سخت مؤقف اپنانے اور مشترکہ ردعمل پر غور کیا جائے گا۔