1
تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان روابط کا معاملہ رکنے کی وجہ سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق عید کے بعد ہونے والی ممکنہ پیشرفت بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی ارکان کے بیانات کے بعد رک گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ امریکا میں پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے بھی پیش رفت رک گئی اور بتایا جارہا ہے کہ امریکا میں احتجاج کی وجہ سے حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے سنجیدہ حلقے سخت ناراض ہیں۔پی ٹی آئی ارکان کا دعویٰ ہے کہ مشترکہ حکمت عملی نہ ہونا مسائل حل ہونے میں رکاوٹ ہے۔عید سے قبل بیرسٹر گوہر سے اہم حکومتی شخصیت نے رابطہ کیا، 26 نومبر کے بعد اہم شخصیات سے یہ رابطہ مختصر وقت کے لیے بحال ہوا تھا اور عید الاضحیٰ کے بعد پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ روابط اور بات چیت ہونی تھی۔
2
پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کی جانب سے مائیک توڑنے کے الزام پر اسپیکر برہم، گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن نے مائیک ٹوٹنے کا معاملہ اٹھا دیا جس پر اسپیکر نے معاملے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر اپوزیشن کی ہلڑبازی سے مائیک ٹوٹے تو وہ ذمہ دار ہوں گے۔اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچرنے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج ہماراحق ہے، آپ احتجاج سے منع نہیں کرسکتے، اعجاز شفیع کے معاملے پر بار بار کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج نکلوائیں لیکن آپ نے نہیں نکلوائی۔اس دوران پیپلزپارٹی کے ارکان کا کہنا تھاکہ بجٹ میں جنوبی پنجاب کو نظر انداز کیا گیا ہے، اگر بجٹ میں جنوبی پنجاب سے نا انصافی کریں گے تو پھر الگ صوبے کیلئے آواز اٹھے گی۔
3
جناح اسپتال میں کانگو وائرس کے مریض کا علاج کرنیوالے 2 ڈاکٹرز میں وائرس کی علامات،اسپتال ذرائع کے بطابق جناح اسپتال کے 2 ہاؤس آفیسرز نے گزشتہ ہفتے کانگو کے مریض کو طبی سہولیات فراہم کی تھیں۔ذرائع کاکہنا ہےکہ کانگو کا مریض 19 جون کو دوران علاج سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں انتقال کرگیا تھا۔اس حوالے سے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر شاہد رسول نے بتایا کہ دونوں ڈاکٹروں کو تیزبخار اور پیٹ میں تکلیف کی شکایات ہیں، ایک ہاؤس آفیسر اپنے گھر جب کہ دوسرا جناح اسپتال کے میڈیکل آئی سی یو میں آئیسولیٹ ہے۔
4
امریکا نے ایران کے 20 اداروں پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔اس کے علاوہ امریکا نے 5 افراد اور 3 بحری جہازوں پر بھی پابندیاں لگائی ہیں، ان پابندیوں کے شکار افراد میں پاس داران انقلاب کے لوگ بھی شامل ہیں۔
5
گوجرانوالہ: نشئی باپ کا ڈنڈوں سے بیٹیوں پر وحشیانہ تشدد، ایک بیٹی جاں بحق،پولیس کے مطابق ملزم کمرے میں آئس کا نشہ کررہا تھا ، بیٹیاں کمرے میں گئیں تو ملزم نے ڈنڈوں سے بیٹیوں کو مارنا شروع کردیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ باپ کے وحشیانہ تشدد سے 7 سالہ بیٹی جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کے وقت بچیوں کی والدہ گھر میں موجود نہیں تھی جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
6
پنجاب حکومت نے زرعی آمدن پر ٹیکس میں اضافہ کردیانئے مالی سال میں زرعی آمدن پر ٹیکس کا ہدف ساڑھے 10 ارب روپے مقرر کیا گیا جو گزشتہ سال سے 200 فیصد زیادہ ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق پنجاب میں تجارتی بنیادوں پر چلنے والے کمرشل فارمز پر کارپوریٹ ٹیکس کے اصول لاگو ہوں گے جس کے تحت زیادہ آمدن والے افراد پر سپر ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔دستاویزات کےمطابق ریٹرن فائل نہ کرنے، ٹیکس بروقت ادا نہ کرنے پر جرمانے اور ڈیفالٹ سرچارج میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جب کہ یہ اقدام زرعی آمدنی ٹیکس (ترمیمی) ایکٹ 2024 کے تحت اٹھایا گیا ہے۔
7
برطانیہ کافلسطین ایکشن تنظیم کو دہشتگرد قرارد دے کر پابندی لگانے پر غور،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی حکومت فلسطین کی حامی تحریک ’فلسطین ایکشن‘ پر پابندی لگانے پر غور کررہی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ہوم سیکرٹری آئندہ چندہفتوں میں فلسطین ایکشن کودہشتگرد تنظیم قرار دیں گی۔
8
فرانسیسی صدر نے یورپ سے مذاکرات میں ایران پر شرائط عائد کرنے کا اشارہ دیدیا میکرون نے کہا کہ یورپ ایران مذاکرات کے بعد یورینیئم افزودگی اور میزائل پروگرام روکنے کی شرائط عائد ہوگی، معاہدے کی صورت میں ایران یورینیئم افزودہ نہیں کرسکےگا، ایران کو اپنا میزائل پروگرام محدود کرنا ہوگا۔فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ حزب اللہ، حماس اورحوثیوں سمیت مزاحتمی گروپس کی مدد روکنے کی شرط بھی شامل ہے۔
9
نیب نے کرپشن کیسز میں گرفتار محکمہ آبپاشی کے انجینیئر کو پے رول پر رہا کرنے کے الزام میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ اقبال میمن کو طلب کرلیا۔نیب حکام کے مطا بق ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ اقبال میمن نےکرپشن کیسزمیں گرفتارمحکمہ آبپاشی کےانجینئرکو پے رول پر رہا کیا تھا، انجینیئر انڈر ٹرائل قیدی تھا جسے وزیراعلیٰ کی اجازت کے بغیر رہاکیاگیا۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ اقبال میمن پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پیسے لےکرقیدی کورہاکیا تھا۔نیب نے انڈرٹرائل ملزم کو رہاکرنےکے الزام میں اقبال میمن کے خلاف کارروائی کی، تفتیش کے تحت اقبال میمن کو ریکارڈ سمیت 24 جون کو کراچی دفتر طلب کرلیا گیا ہے۔