1
فیفا کا پاکستان فٹبال کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار،میامی میں کلب ورلڈکپ کے دوران پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی کی فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان فٹبال کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جیانی انفینٹینو نے پاکستان فٹبال کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ساتھ تعاون کیلئے پاکستان کی حکومت سے بات چیت کا بھی عزم کیا۔
2
تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس میں مزید کمی، قائمہ کمیٹی خزانہ نے تجویز منظور کرلی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس چیئرمین سید نوید قمر کی زیر صدارت ہوا جس میں انکم ٹیکس تجاویز کی شق وار منظوری پر غور کیا گیا جب کہ کمیٹی نے تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس میں ردو بدل کی تجویز منظور کرلی۔قائمہ کمیٹی خزانہ نے 6 لاکھ سے 12 لاکھ سالانہ آمدن پر انکم ٹیکس 2.5 فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کرنے کی تجویز منظور کرلی ہے۔اسکے علاوہ کارپوریٹ سیکٹر پر سپر ٹیکس میں 0.5 فیصد کمی کی تجویز بھی منظور کرلی گئی ہے۔
3
اسرائیل کی ایران اور غزہ پر جارحیت ناقابل قبول قرار ،سیکریٹری جنرل اوآئی سی نے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کی ایران اور غزہ پر جارحیت کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہرملک کواپنے دفاع کا حق حاصل ہے، ایران اسرائیل تنازع کا پرامن حل تلاش کیا جانا چاہیے۔
4
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ ایران کی جوہری صلاحیت ختم کر سکے، ایران سے بات کریں گے، دیکھتے ہیں کیا نتیجہ نکلتاہے، میں مذاکرات سے پہلے سیز فائر چاہتا ہوں۔ایران میں زمینی افواج اُتارنا آخری حل ہو گا، ایران پر حملہ کرنے کا فیصلہ کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ 2 ہفتے لوں گا۔اسرائیل سے فضائی حملے روکنے کا کہنا مشکل ہے، اسرائیل کے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ ایران کی جوہری صلاحیت ختم کر سکے۔ایران نے ایٹمی صلاحیت کے لیے مواد جمع کر لیا تھا۔اسرائیل ٹھیک جا رہا ہے، ایران کم اچھا جا رہا ہے۔اگر امریکی اثاثوں پر حملہ ہوا تو حملہ کرنے والوں کو بہت دکھ ہو گا۔نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو
5
غزہ میں صیہونی فوج کے حملے میں مزید 31 فلسطینی شہید ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوجی طیاروں نے غزہ میں رہائشی عمارتوں پر بمباری کی۔شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ البلد میں شدید فضائی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں مزید 31فلسطینی شہید ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں92 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں نے غزہ کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔