1
ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرےگا، میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو میں زور،فرانسیسی صدارتی دفتر کے مطابق ایرانی صدر نےگفتگو میں فرانسیسی صدر میکرون کا کہنا تھا کہ ایران کو تمام ضمانتیں دینی ہوں گی کہ اس کا جوہری پروگرام پُرامن تھا۔فرانسیسی صدر نےگفتگو میں زور دیا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرےگا۔میکرون نےکہا کہ ایرانی صدر یورپ اور ایران کے درمیان بات چیت میں تیزی لائیں۔فرانسیسی صدارتی دفتر کے مطابق صدرکا مزید کہنا تھا کہ انہیں یقین ہےکہ بڑے خطرات سے بچنے اور جنگ سے نکلنےکے لیے راستا موجود ہے۔
2
مودی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار، سندھ طاس معاہدہ بحال نہ کرنے کا اعلان،بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں کرے گا اور پاکستان جانے والا پانی بھارت کے اندرونی استعمال کیلئے منتقل کر دیا جائے گا۔ جو پانی پاکستان جا رہا ہے، ایک نہر بنا کر راجستھان لے جائیں گے، پاکستان کو وہ پانی نہیں ملے گا جس پر اس کا کوئی حق نہیں۔
3
مولانا حامد الحق شہید پر حملے میں ملوث گروپ کی نشاندہی ہوگئی۔اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق مولانا حامد الحق پر حملوں کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کردی گی ہے۔رپورٹ کے مطا بق 2 دشمن ملک انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مدد سےعالمی دہشت گرد تنظیم نےمولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا۔ مولانا حامدالحق پر حملے میں ملوث خودکش حملہ آور کی قومیت کی شناخت بھی کرلی گئی ہے۔ غیرملکی خودکش حملہ آور مدرسے میں باہر سے داخل ہوا تھا۔ مولانا حامد الحق شہید کیس کی تفتیش تیزی سے جاری ہے اور ان پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے گروپ تک پہنچ گئے ہیں۔آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید کی میڈیا سے بات چیت
4
ایران اسرائیل جنگ، حکومت نے آئل کمپنیوں کو تیل ذخیرہ رکھنےکی ہدایت کردی۔حکومت کی جانب سے 14 کروڑ لیٹرزپیٹرول فوری منگوانےکا حکم دیا گیا ہے۔اوگرا کی جانب سے آئل آئل کمپنیوں کو لکھےگئے خط میں 20 دن تیل ذخیرہ رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے۔اوگرا نے ہدایت کی ہےکہ حالیہ علاقائی صورتحال کے سبب تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیاں تیل کا ذخیرہ یقینی بنائیں۔ پی ایس او حکام کے مطابق حکومتی ہدایات کے بعد پی ایس او نے تقریباً 7 کروڑ لیٹرزکا ہنگامی ٹینڈر جاری کیا ہے۔ تیل بردار جہاز 10 دن کے اندر کراچی پورٹ پہنچےگا۔
5
فیفا کا پاکستان فٹبال کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار،میامی میں کلب ورلڈکپ کے دوران پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی کی فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان فٹبال کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جیانی انفینٹینو نے پاکستان فٹبال کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ساتھ تعاون کیلئے پاکستان کی حکومت سے بات چیت کا بھی عزم کیا۔