1
نوازشریف لندن سے براستہ ابو ظہبی لاہور پہنچ گئے۔نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے ابوظہبی سے لاہور پہنچےحسن نواز اورنوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ لاہور پہنچے ہیں ۔ نواز شریف نے لندن سے واپسی پر تین دن متحدہ عرب امارات میں قیام کیا۔نواز شریف یکم جون کو لندن روانہ ہوئے تھے۔
2
ٹیوٹا کا امریکا میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان،امریکہ میں فروخت ہونے والی اپنی کچھ گاڑیوں کی قیمتوں میں اوسطاً 270 ڈالر کا اضافہ کرے گی، جس کا اطلاق جولائی سے ہوگا۔رائٹرز کے مطابق یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے درآمدی گاڑیوں اور آٹو پارٹس پر 25 فیصد ٹیکس عائد کیا ہے۔ تاہم ٹیوٹا کے ترجمان نوبو سوناگا نے واضح کیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا براہ راست تعلق ان ٹیکسوں سے نہیں ہے۔نوبو سوناگا نے کہایہ اضافہ ہماری قیمتوں کے باقاعدہ جائزے کا حصہ ہے، جو وقتاً فوقتاً کیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیوٹا کی لگژری برانڈ لیکسس کی گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اوسطاً 208 ڈالر کا اضافہ کیا جائے گا۔
3
ملک کے مختلف علاقوں میں چینی 195 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی۔ کوئٹہ میں فی کلو چینی 186 روپے،خضدار میں 185 روپے فی کلو ، سیالکوٹ میں فی کلو چینی کی قیمت 185 روپے کی سطح تک ریکارڈ کی گئی ہے ۔حیدر آباد،بہاولپور اور ملتان میں فی کلو چینی کی قیمت 180 روپے ، سکھر اور لاڑکانہ میں فی کلو چینی کی قیمت 175 روپے ، ملتان اور بنوں میں بھی فی کلو چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 180 روپے ریکارڈ کی گئی ۔حکومت گزشتہ روز چینی کی برآمد کے بعد ساڑھے 7 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے ، وزارت فوڈ سیکیورٹی حکام کا کہناہے کہ فیصلہ چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا۔
4
وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نےاپنےبیان میں کہا ثنایوسف قتل کیس ٹیسٹ کیس بنناچاہیے،ملزم کوسخت سزادینی چاہیے۔وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے اپنے بیان میں کہا پولیس نےاچھی کارکردگی دکھاکرملزم کوچندگھنٹوں میں گرفتار کیا،نظرآناچاہیےکہ ثنایوسف کےکیس کو سنجیدگی سےلیاجارہاہے۔ٹک ٹاک کےبہت سےفوائداوربہت سے نقصانات بھی ہیں۔ٹک ٹاک جیسےفورم کامثبت استعمال کیا جاناچاہیے۔
5
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے رواں مالی سال میں بجٹ کے استعمال میں غیر معمولی کفایت شعاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختص بجٹ سے 3 ارب روپے کم خرچ کیے اور بچت کی گئی رقم قومی خزانے میں جمع کروا دی۔اسمبلی ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا بجٹ 12 ارب 70 کروڑ روپے تھا لیکن مجموعی اخراجات 9 ارب 70 کروڑ روپے کے قریب رہے۔ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹریٹ نے تمام غیر ضروری اخراجات ختم کر دیے اور نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد رہی۔قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز کے مطالبات کے باوجود ان کے لیے نئی گاڑیاں نہیں خریدی گئیں۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی وفود کے غیر ملکی دوروں میں بھی نمایاں کمی کی اور خود صرف انہی دوروں میں شرکت کی جہاں اخراجات میزبان ممالک یا اداروں نے برداشت کیے۔ذرائع کے مطابق، غیر ملکی دوروں پر جانے والے وفود کے اراکین کی تعداد بھی انتہائی کم رکھی گئی جس سے اخراجات میں مزید کمی ممکن ہوئی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بچت کی گئی رقم 15 مئی سے قبل قومی خزانے میں جمع کروا دی۔